Additional Deputy Commissioner General, Chakwal

Additional Deputy Commissioner General, Chakwal Official Page of Additional Deputy Commissioner (General), Chakwal

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کے زیر صدارت یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔...
05/08/2023

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کے زیر صدارت یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں بتایا گیا کہ چودہ اگست جشن آزادی قومی و ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ تمام محکموں کو ہدایات دی گئی کہ یوم آزادی کے حوالے سے اپنے اپنے پروگراموں کا شیڈول مرتب کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ہدایات کے مطابق تمام افسران 14 اگست نماز فجر کے بعد قرآن خوانی اورملکی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کروائیں۔ تمام سرکاری اور پرائیوٹ عمارتوں پر چراغاں کیا جائے۔ سی او ایجوکیشن تمام سکولوں میں پرچم کشائی کے علاوہ تقریری و ملی نغمہ جات و قومی ترانہ کو یقینی بنائیں۔ 14 اگست کے موقع پر تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں بھی پرچم کشائی ہو گی جبکہ مرکزی پرچم کشائی کی تقریب شہداء پارک چکوال میں منعقد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سول ڈیفینس، ریسکیو کے ساتھ ساتھ دیگر تمام محکمے بھی اس موقع پراپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ محکمہ پولیس کو سیکورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایات دی گئی۔

26/07/2023

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خرم علی کا ساتویں محرم کے جلوس کے موقع پرچکوال کا دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال زبیر کے زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفی...
25/07/2023

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال زبیر کے زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ضلعی دفتر محکمہ بہبودِ آبادی کی ماہانہ کارکردگی سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کارکردگی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے تاکید کی کہ کارکردگی میں مزید اضافہ کے لئے بھر پور محنت و کاوش سے کام کیا جائے ۔ انہوں نے حکومتِ پنجاب کے بہبودِ آبادی پروگرام کے بارے میں گراس روٹ لیول تک مؤثر آگاہی کے لئے پائلٹ مہم سے مکمل استفادہ کرنے کی تاکید کی تاکہ ہر ذی شعور شہری بہبودِ آبادی پروگرام کی ترجیحات سے کاملاً آگاہ ہو سکے

18/07/2023

تعیناتی کے روز سے اب تک ضلع چکوال کی صفائی اور خوبصورتی پر خاص دھیان دیا ہے، تفریحی مقامات کی وجہ سے چکوال پہلے سے ملک بھر میں ایک خاص نام رکھتا ہے، کوشش ہے کہ ایسے تمام مقامات کو نکھارا جائے جو عدم توجہ کے باعث سیاحت کا مرکز نہ بن سکے، آج کھائی ڈیم اور چکوال ڈیم کا دورہ کیا، دونوں ہی مقامات سیاحوں کے لیے بہترین تفریح کے مواقع رکھتے ہیں، بہت جلد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہاں عوامی تفریحی کی مزید سہولیات فراہم کرتے ہوئے عوام الناس کے لیے کھولا جائے گا

15/07/2023
15/07/2023

آج ڈی پی او چکوال کے ہمراہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا، تمام تر راستوں پر صفائی ستھرائی اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر اور ایم سی آئی حکام کو سخت ہدایات کی ہیں کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہ ہوگی، عزاداروں کو ہر ممکن آسانی فراہم کی جائے گی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نےکہا ہےکہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیع ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ کمپلیکس...
15/07/2023

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نےکہا ہےکہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیع ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال میں ڈینگی اگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا بعد ازاں ڈینگی ڈے کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت اے ڈی سی جی بلال زبیر اور اسسٹنٹ کمشنر چکوال بختیاراسماعیل نے کی، سیمینار میں محکمہ صحت، محکمہ بہبود آبادی، محکمہ فشری، محکمہ تعلیم، محکمہ سپورٹس، نرسنگ سکول، محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ریسکیو 1122، سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم قدیر ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چکوال ملک وجاہت علی ، ایف پی اے پی پاکستان پروگرام مینیجر عقیل احمد، تحصیل پاپولیشن آفیسر راحیل بشیر، ڈسٹرکٹ ای ٹی او آفیسر ظفر اسحاق، ای ٹی او انسپکٹر عمران عابد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چو ہدری عامر اوصاف و دیگر محکموں کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی، محکمہ صحت کے افسران نے شرکاء کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمے کے اقدامات کے جارہےہیں۔اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے بھی محکمے مہم چلا رہے ہیں۔اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام محکموں کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اے ڈی سی جی بلال زبیر اور اسسٹنٹ کمشنر چکوال بختیاراسماعیل نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٸندہ حالات میں ڈینگی مچھر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سر کاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے ڈینگی کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں اور تمام ضروری اقدامات یقینی بنا ئیں

12/07/2023
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلع میں ڈینگی کنٹرول ایکشن پل...
11/07/2023

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلع میں ڈینگی کنٹرول ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تفصیل سے جائزہ لیا اوراسے مزیدمستحکم اور مربوط رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر تمام اسٹنٹ کمشنرز بھی مو جود تھے. انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرویلنس سسٹم کی عمدہ کارکردگی یقینی بنائیں تاکہ ضلع بھر میں کسی بھی جگہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہونے پائے

Address

District Complex Chakwal
Chakwal
4880

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Additional Deputy Commissioner General, Chakwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Additional Deputy Commissioner General, Chakwal:

Share