25/08/2026
📣 اہم اور ضروری باہم مشورہ، تمام اہلِ علاقہ کے لیے کھلی دعوت! 📣
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اصلاحی فلاحی تنظیم نوجوانان باغکنڈئی کے زیرِ اہتمام ایک نہایت اہم اور با مقصد اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔
گاؤں کی خوشحالی، باہمی اتحاد اور درپیش درپیش مسائل کا حل کسی ایک فرد کی ذمہ داری نہیں، بلکہ ہم سب کا مشترکہ فرض ہے۔ جب تک ہم سب ایک پیج پر نہیں آئیں گے، اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور باغکنڈئی کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔
ہماری طاقت ہمارا اتحاد ہے! آئے ذرا بیٹھ کر سوچیں کہ ہم اپنے گاؤں کو کیسے ایک مثال بنا سکتے ہیں۔
کلیدی نکات برائے گفتگو:
گاؤں کے فلاحی و اجتماعی مسائل اور ان کا عمل حل
نوجوانوں کے مستقبل اور تعلیمی/فلاحی تربیت
تنظیم کے مستقبل کے لائحہ عمل میں بزرگوں اور نوجوانوں کی مشاركت
آپ کا ایک گھنٹہ ہمارے گاؤں کا نقشہ بدل سکتا ہے۔ بزرگوں کی حکمت، جوانوں کا جوش اور آپ سب کی موجودگی اس میٹنگ کی اصل طاقت ہوگی۔
اپنے مصروف وقت میں سے چند لمحے اپنے اور اپنی نسلوں کے لیے ضرور نکالیں!
اصلاحی فلاحی تنظیم نوجوانان باغکنڈئی
(پوسٹ کو لائک اور تمام دوستوں کے ساتھ شیئر کر کے ہماری آواز بنیں!)
انشاءاللہ تنظیم نوجوان باغکنڈی کا میٹنگ کا تاریخ طے کرنے کے بعد اپ کو پوسٹ کے ذریعے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے بتایا جائے گا ۔