29/08/2026
محترم ایم این اے اور
ایم پی اے صاحب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ
ہمارے علاقے اوچ میں بجلی کی غیر معمولی اور طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے _ دن ہو یا رات، بجلی کی بار بار بندش نے عوام کی مشکلات میں شدید اضافہ کر دیا ہے، جبکہ خصوصاً رات کے اوقات میں مسلسل بجلی کی بندش کے باعث بچوں، بزرگوں، مریضوں اور عام شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے.
عوامی نمائندگان ہونے کی حیثیت سے آپ دونوں معزز شخصیات سے پُرامید اپیل ہے کہ اس اہم عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام اور محکمہ واپڈا سے مؤثر رابطہ کریں اور اوچ میں جاری غیر ضروری اور طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں.
عوام کو صرف یقین دہانی نہیں بلکہ فوری اور عملی ریلیف کی ضرورت ہے.
امید ہے کہ آپ عوام کی مشکلات اور تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے.
اہلِ اوچ آپ کی فوری توجہ تعاون اور عملی اقدام کے منتظر ہیں.