07/06/2026
#كُلُّ_نَفْسٍ_ذَآئِقَةُ_الْمَوْتِ
ممبر قومی اسمبلی محمد اظہر خان لغاری کے صاحبزادے اور سابق رکن قومی اسمبلی ارشد خان لغاری کے بھتیجے پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ہیڈ صفدر خان لغاری
کے انتقال نے دل کو گہرے غم میں ڈبو دیا ۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی جماعت کی تنظیمی، سیاسی اور سماجی خدمت کے لیے وقف رکھی
ان کا یہ خلوص اور جذبہ ہمیشہ روشن مثال بنا رہے گا۔
اس المناک موقع پر میں مرحوم کے اہلِ خانہ ، لغاری خاندان کے عزیز و اقارب اور مسلم لیگ ن کے تمام ساتھیوں اور کارکنوں کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔
دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔
بارگاہِ ایزدی میں التجا ہے کہ مرحوم صفدر خان لغاری کو اپنی لامحدود رحمتوں کے سائے میں جگہ عطا فرمائے ، ان کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات کو بلندی عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام نصیب فرمائے۔
سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ برداشت صدمے پر صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین