Butta Kotla-بٹہ کوٹلہ

Butta Kotla-بٹہ کوٹلہ دریاےجہلم کے کنارے واقع چھوٹا سا گاؤں جہاں کی خوبصورتی

دریا جہلم کے کنارے واقع گاوں جو کہ قدرتی حسن سے مالامال ہے جہاں ایک طرف تو دریاے جہلم کی لہریں حسین ارتعاش پیدا کرتی ہیں تو دوسری طرف کھجور کے درخت جھومتے ہوے نظر آتے ہیں جہاں تا حد نگاہ ریت کے ٹیلے نظر آتے ہیں

12/09/2026
"چبڑ ایک قدرتی پھل اور سبزی ہے یےقدرتی خوردرو بیل ہوتی ہے جو کھیتوں میں اگ جاتی ہے۔۔اسکو منی تربوز  بھی کہا جاتا ہے ۔یے ...
10/09/2026

"چبڑ ایک قدرتی پھل اور سبزی ہے یےقدرتی خوردرو بیل ہوتی ہے جو کھیتوں میں اگ جاتی ہے۔۔اسکو منی تربوز بھی کہا جاتا ہے ۔یے خربوزہ ،تربوز ،پھٹ کی فیملی سے تعلق رکھتا ہے۔انگلش میں اسکو wild bitter cucumber کہتے ہیں۔ اسکو انڈیا میں کچری ۔ سندھ میں متیرا کہا جاتا ہے ۔انڈیا اور پاکستان ریگستان راجھستان میں باقاعدہ اس کی کاشت کی جاتی ہے ۔اسکی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہوتی ہے. "
یے کماد ،کپاس اور مونگی کی فصل میں زیادہ دیکھا جاتا ہے۔کپاس اور مونگی کی فصل کے موسم میں یے پک جاتا ہے۔ لوگوں کی نظر میں اس کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہوتی۔لیکن اسکے قدرت نے بہت فائدے رکھے ہیں اللہ کی ذات نے ہر شے میں فائدے رکھے ہوئے ہیں ۔یے معدے ،نظام انہضام آنتوں شوگر کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔*
کھانے میں کھٹا میٹھا سا تازہ ہو تو چٹنی کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور راجھستان ،چولستان اور ریگستان اور انڈیا پاکستان میں لوگ اس کا سالن، چٹنی اور اچار بھی بناتے ہیں۔*
اکثر لوگوں کی نظر میں فضول سی چیز ہے مگر اس کی اہمیت ہوٹلوں خاص طور پر باربی کیو والے بہت اچھے سے جانتے ہیں۔
یہ فضول سا نظر آنے والا پھل بہت منافع بخش کاروبار بن سکتا ہے۔ پکے چبڑ ویسے بھی کھائے جاتے، سالن سبز ی چٹنی اور اچار بنایا جاتا ۔جس میں آللہ نے انسان کے لیے بہت فائدے رکھے ۔
انڈیا میں کسان اسے کاشت کر کے منافع بھی کما رہے ہیں۔
تازہ چبڑکی خاص اہمیت تب ہوتی جب اسے خشک کر کے بیچا جائے تو یہی چبڑ زیرو سے ہیرو بن جاتا ہے۔*
اور مارکیٹ میں خشک چبڑ جسے کچری کے طور پر جانا جاتا ہے وہ آٹھ سو سے بارہ سو فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوتا ہے۔*
گوشت کو گلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے باربی کیو کا خاص جُز مانا جاتا ہے۔*
ہمارے ہاں اس قسم کی چیزوں کو کسان اہمیت ہی نہیں دیتے۔* حالانکہ اس پر لاگت نا ہونے کے برابر اور منافع بہت زیادہ ہے۔*
نا اسے کھاد کی ضرورت ہوتی ہے نا ہی زیادہ دیکھ بھال کی اور نا ہی زیادہ زرخیز زمین کی۔*
ستر سے اسی دن میں فصل تیار ہو جاتی ہے بس اس کو خشک کرنے پر ذرا محنت لگتی ہے مگر منافع محنت سے کہیں زیادہ ہے۔*
سوشل میڈیا نے اسکی اہمیت کو لوگوں تک پہنچا دیا اب یے بعض جگہوں پر دکانوں پر بھی بکتے ہیں اور منڈیوں میں بھی آ رہے ہیں ۔میں نے کماد ۔کپاس مونگی مکئی کی فصلوں میں بھی خبر کی بیلیں دیکھی ہیں۔*
پنجابیوں بارے آپ نے سنا ہو گا کہ گاؤں میں کچھ لوگوں کو کہا جاتا ہے "چبڑ دے منہ آلہ " /" چبڑ ورگا منہ "۔

سکون پایا نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وسلمنعت خواں: محمد ذوہیرحسینمحفل میلاد بٹہ کوٹلہ جھنگ
08/09/2026

سکون پایا نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وسلم
نعت خواں: محمد ذوہیرحسین
محفل میلاد بٹہ کوٹلہ جھنگ

Sakoon Paya Naat by Muhammad Zohair HussainBeautiful voice of the ...

04/09/2026

سلسلہ نمبر ۔۔۔۔۔ 135
ڈاکٹر عدیل ناصر DVM
ڈاکٹر عدیل ناصر کا تعلق بٹہ کوٹلہ، تحصیل اٹھارہ ہزاری سے ہے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم کا آغاز اپنے آبائی علاقے سے کیا۔ انہوں نے میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول لانگ شمالی سے مکمل کیا۔ تعلیم کے ابتدائی مراحل ہی سے وہ محنت، قابلیت اور تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے۔
میٹرک کے بعد ڈاکٹر عدیل ناصر نے Faran Model College سے ایف ایس سی کی تعلیم حاصل کی اور 2019ء میں کالج میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ان کی تعلیمی قابلیت اور محنت کو مختلف مواقع پر سراہا گیا۔ انہیں CM Laptop Scheme 2017 سے بھی نوازا گیا، جبکہ کالج کے دور میں Honhaar Scholarship حاصل کرنا بھی ان کی تعلیمی کامیابیوں میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے صوبائی سطح کے مضمون نویسی کے مقابلے (Essay Writing Competition) میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جو ان کی علمی اور تخلیقی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔
اعلیٰ تعلیم کے لیے ڈاکٹر عدیل ناصر نے Pir Mehr Ali Shah Arid Agriculture University Rawalpindi میں داخلہ لیا اور Doctor of Veterinary Medicine (DVM) کی ڈگری 2024ء میں مکمل کی۔ ویٹرنری میڈیسن کی تعلیم کے دوران انہوں نے جانوروں کی صحت، علاج، لائیو اسٹاک مینجمنٹ اور ویٹرنری پریکٹس کے مختلف پہلوؤں میں علمی و عملی تربیت حاصل کی۔
تعلیم مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر عدیل ناصر نے عملی میدان میں قدم رکھا۔ انہوں نے Bakhabar Kisaan، جھنگ میں تقریباً دو سال تک Veterinary Executive کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس دوران انہیں Livestock اور Pet Practice کے شعبوں میں عملی تجربہ حاصل ہوا اور مختلف جانوروں کی صحت، تشخیص، علاج اور دیکھ بھال سے متعلق امور پر کام کرنے کا موقع ملا۔
اس کے بعد انہوں نے Al-Rehman Meat Processors (Pvt.) Ltd. میں Production Manager کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں، جہاں وہ گزشتہ ایک سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور تاحال اسی ادارے سے وابستہ ہیں۔ یہ ادارہ گوشت کی پروسیسنگ اور International Slaughterhouse for Meat Export کے شعبے سے متعلق ہے۔ بحیثیت Production Manager وہ گوشت کی پیداوار، پروسیسنگ، معیار اور متعلقہ پیداواری امور کی نگرانی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر عدیل ناصر کی شخصیت میں تعلیمی قابلیت، عملی تجربہ، محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیت نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔ انہوں نے اپنے تعلیمی سفر میں نمایاں پوزیشنیں اور اعزازات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ویٹرنری شعبے میں عملی تجربہ بھی حاصل کیا۔ ان کا سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مسلسل محنت، علم کے حصول اور عملی میدان میں بھرپور جدوجہد کے ذریعے نوجوان اپنے لیے ایک کامیاب اور باوقار مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں۔

01/09/2026
30/08/2026

Jashan e Meelad Butta Kotla-بٹہ کوٹلہ

محفل میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں ❤️❤️❤️
30/08/2026

محفل میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں ❤️❤️❤️

Address

Butta

Telephone

+923452766966

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Butta Kotla-بٹہ کوٹلہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Butta Kotla-بٹہ کوٹلہ:

Shortcuts

Share