Najib Ullah Khan ppp UC dehrai president

Najib Ullah Khan ppp UC dehrai president Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Najib Ullah Khan ppp UC dehrai president, Political Party, turany, Bunerwal.

19/12/2025

آج الپوری چوک میں واپڈا لوڈشیڈنگ اور خراب نیٹ ورک کے خلاف احتجاج، نجیب اللہ خان کا خطاب

آج الپوری چوک میں عوام نے واپڈا کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ اور موبائل نیٹ ورک کی مسلسل خرابی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ احتجاج میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں، نوجوانوں اور سماجی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر نجیب اللہ خان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی طویل بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں، طلبہ کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے اور گھریلو مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح موبائل اور انٹرنیٹ نیٹ ورک کی خراب صورتحال نے لوگوں کو شدید مشکلات میں ڈال رکھا ہے، جس کی وجہ سے نہ تو رابطہ ممکن ہے اور نہ ہی آن لائن کام۔

نجیب اللہ خان نے مطالبہ کیا کہ واپڈا حکام فوری طور پر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کریں اور علاقے کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے، جبکہ متعلقہ نیٹ ورک کمپنیاں اپنی سروس بہتر بنا کر عوام کو ریلیف دیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسائل حل نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

مظاہرین نے لوڈشیڈنگ اور نیٹ ورک کی خرابی کے خلاف نعرے

Address

Turany
Bunerwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Najib Ullah Khan ppp UC dehrai president posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share