Buner Police

Buner Police The Official page of Buner Police

02/09/2026
02/09/2026

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی زیرِ صدارت 83ویں پولیس پالیسی بورڈ کا اہم اجلاس
٭پولیس کی استعدادِ کار، جدید ٹیکنالوجی، بھاری ہتھیاروں کی فراہمی اور موثر تعیناتی، شہداءکے بچوں کے مسائل اور فرانزک سروسز کے فروغ سمیت اہم امور پر غور

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی زیرِ صدارت آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں 83ویں پولیس پالیسی بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں پولیسنگ کے نظام کو مزید موثر، جدید اور نتیجہ خیز بنانے، پولیس کی آپریشنل استعدادِ کار بڑھانے اور اہلکاروں کو جدید سہولیات و وسائل کی فراہمی سے متعلق متعدد اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی پیز، ڈی آئی جیز، ڈی جی پی سی او، کمانڈنٹس ایف آر پی ،ایس ایس یو ،ڈائریکٹرآئی ٹی اور دیگر متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران پولیس کی آپریشنل ضروریات اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔حساس اضلاع میں مختلف نوعیت کے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے APCs اور ڈرونز کی برابر فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔پولیس پالیسی بورڈ نے بھاری ہتھیاروں کی الاٹمنٹ اور ان کی ازسرنو منتقلی (Relocation) کے حوالے سے بھی غور کیا۔دوران اجلاس اس امر پر زور دیا گیا کہ جدید سکیورٹی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بھاری ہتھیاروں کی فراہمی کو زمینی حقائق، حساسیت اور آپریشنل تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔اجلاس میں شہداءکے بچوں کو بطور ASI (BS-11) سپرنمریری/ عارضی پوسٹوں پر بھرتی کیے جانے سے متعلق مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔پولیس پالیسی بورڈ نے خیبرپختونخوا فارنزک سائنس لیبارٹری (FSL) میں گاڑیوں کی تصدیق اور فرانزک معائنہ کی جدید سہولیات کے اجراءکا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں تفتیش کے نظام کو مزید مضبوط بنانے، گاڑیوں سے متعلق جرائم کی موثر چھان بین اور جدید سائنسی شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو فروغ دینے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔اجلاس میں 2025 میں فاسٹ ٹریک پروموشن کے ذریعے تعینات ہونے والے DSPs کی ایڈوانس کورس کے لیے نامزدگی سے متعلق معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔ اس حوالے سے پولیس افسران کی پیشہ ورانہ تربیت، استعدادِ کار میں اضافے اور ترقی کے نظام کو مزید موثر بنانے پر غور کیا گیا۔پولیس پالیسی بورڈ کے اجلاس میں پولیس کے موجودہ نظام اور مجوزہ نئے طریقہ کار کا تقابلی جائزہ لینے سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے، تاکہ پولیسنگ کے نظام میں غیر ضروری پیچیدگیوں کو ختم کرکے اسے مزید موثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنایا جا سکے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال میں پولیس کو روایتی طریقہ کار کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی، جدید آلات اور موثر وسائل سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پالیسی بورڈ کے فیصلوں کا بنیادی مقصد پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ، وسائل کا موثر استعمال اور عوام کو مزید بہتر پولیس خدمات کی فراہمی ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے شہداءکے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے جائز مسائل کے حل کو پولیس ویلفیئر پالیسی کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو قواعد و ضوابط کے مطابق مو¿ثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ شہداءکے خاندان پولیس فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اجلاس میں زیرِ غور معاملات پر واضح سفارشات، قابلِ عمل تجاویز اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق عملی پیش رفت یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک مضبوط، پیشہ ور، ٹیکنالوجی سے لیس اور عوام دوست فورس بنانے کے لیے اصلاحات کا عمل مزید تیز کیا جائے گا۔

پریس ریلیزمورخہ 02 ستمبر 2026ء:بونیر پولیس کے جوان رشید اللہ بیماری کے باعث انتقال کرگئے، نمازِ جنازہ آبائی گاؤں رستم می...
02/09/2026

پریس ریلیز
مورخہ 02 ستمبر 2026ء:

بونیر پولیس کے جوان رشید اللہ بیماری کے باعث انتقال کرگئے، نمازِ جنازہ آبائی گاؤں رستم میں ادا کردی گئی

بونیر پولیس سے تعلق رکھنے والے پولیس کنسٹیبل رشید اللہ سکنہ رستم ضلع مردان بیماری کے باعث انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں رستم، ضلع مردان میں ادا کردی گئی۔

نمازِ جنازہ میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شیر ولی خان سمیت بونیر پولیس کے دیگر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ پولیس افسران و جوانوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

بعد ازاں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شیر ولی خان اور دیگر پولیس جوانوں نے مرحوم کی تجہیز و تکفین اور تدفین میں بھی شرکت کی۔

بونیر پولیس کے افسران و جوانوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ اس غم کی گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

ترجمان بونیر پولیس

ضروری اطلاع
01/09/2026

ضروری اطلاع

01/09/2026
پریس ریلیزمورخہ: 01 ستمبر 2026ڈی پی او بونیر محمد عتیق شاہ کی سربراہی میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقادبونیر: ڈسٹرکٹ پولی...
01/09/2026

پریس ریلیز
مورخہ: 01 ستمبر 2026

ڈی پی او بونیر محمد عتیق شاہ کی سربراہی میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

بونیر: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ کی سربراہی میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس افسران و اہلکاران کثیر تعداد میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر اہلکاروں کے مختلف ذاتی و محکمانہ مسائل سنے گئے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈی پی او بونیر نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے جائز مسائل کا بروقت حل اور فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ترجمان بونیر پولیس

پریس ریلیزمورخہ 31 اگست 2026بونیر پولیس کے کانسٹیبل سید غنی شاہ بیماری کے باعث انتقال کر گئے، پولیس افسران  بڑی تعداد می...
31/08/2026

پریس ریلیز
مورخہ 31 اگست 2026

بونیر پولیس کے کانسٹیبل سید غنی شاہ بیماری کے باعث انتقال کر گئے، پولیس افسران بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شریک

تفصیلات کے مطابق بونیر پولیس سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل سید غنی شاہ کا طبعی بیماری کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں شیر گڑھ میں ادا کی گئی، جس میں پولیس افسران و جوانوں سمیت مقامی عمائدین اور علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ میں شریک افسران نے مرحوم کی پیشہ وارانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

مرحوم سید غنی شاہ ایک محنتی، دیانتدار اور فرض شناس پولیس اہلکار تھے جنہوں نے اپنے فرائض منصبی نہایت ذمہ داری اور ایمانداری سے انجام دیے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آخر میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

ترجمان بونیر پولیس

پریس ریلیزمورخہ:  31 اگست  2026بونیر پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں جامع سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد ریجنل پول...
31/08/2026

پریس ریلیز
مورخہ: 31 اگست 2026

بونیر پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں جامع سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فداحسن شاہ کی خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ کی نگرانی میں ضلع بونیر کے مختلف حساس اور اہم مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے گئے۔

کارروائی میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ڈی ایس بی اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا، جبکہ آپریشن کی قیادت متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے انجام دی۔

آپریشن کے دوران متعدد افراد کی چیکنگ اور تصدیقی عمل مکمل کیا گیا۔ جانچ پڑتال کے بعد کلیئر قرار دیے جانے والے افراد کو رہا کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سرچ سرگرمیوں کو وسعت دی گئی۔

ڈی پی او بونیر محمد عتیق شاہ نے کہا کہ ضلع میں پائیدار امن کے قیام، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔

ترجمان بونیر پولیس

29/08/2026

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے آج سینٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں پشاور،مردان ،چارسدہ، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع کے پولیس افسران وجوانان کو دہشت گردوں ،ٹارگٹ کلرز، قتل و اقدام قتل،راہزنوں اور ڈکیتوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اشتہاری و خطرناک ملزمان کے گینگ کے خلاف خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا۔ ملزمان کی فائرنگ پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ بہادری کا مظاہرہ کیاتھا۔مردان پولیس افسران واہلکاران نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری عمل میںلائی تھی اسی طرح چارسدہ پولیس کے افسران واہلکاروں نے خطرناک ملزم و ڈکیت جوکہ اسلام آباد کے معروف تاجر و ٹیوٹا شوروم کے مالک عامر اعوان کے قتل میں مطلوب تھا،کی گرفتاری کے دوران اہلکاروں نے انتہائی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور بغیر کسی جانی نقصان کے کامیاب کارروائی مکمل کی۔کرک اور کوہاٹ پولیس کے مشترکہ IBO کے دوران ضلع کرک میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد گروپ کے 4 اہم ارکان ہلاک کئے گئے تھے۔ہلاک دہشت گرد متعدد سنگین جرائم اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے علاوہ شہید SHO عمر نواز پر ہونے والے حملے میں بھی ملاث تھے۔ پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی میں مثالی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا تھا۔ڈی آئی خان پولیس نے ڈکیتی کے 3 ملزمان گرفتارکرکے، چھینی گئی 19 لاکھ 39 ہزار روپے کی مکمل رقم برآمدکرکے نہایت بہادری اور فرض شناسی دکھاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔۔
اس موقع پر آئی جی پی ذوالفقار حمید نے انعام یافتہ پولیس اہلکاران کی جرات و بہادری، ڈیوٹی سے لگن اور پیشہ ورانہ جذبے کی تعریف کی۔اور کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو صوبے میں امن و امان کے حوالے سے چینلجز درپیش ہیں تاہم پولیس ڈٹ کر اس کا جرات و بہادری سے مقابلہ کررہی ہے اور آئے روز دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں و کامرانیاں حاصل کر رہے ہیں۔ آئی جی پی نے انعام یافتہ گان پولیس کی کامیاب و نتیجہ خیز کارروائیوں کو اپنی مثال آپ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی لگن ، دلیری اور ایمانداری سے عوام کی حفاظت اور ملک وقوم کی خدمت کرتے رہیں گے۔
ایڈیشنل آئی جیزہیڈ کواٹرز عباس احسن ،انوسٹی گیشن عالم شنواری ،ڈی آئی ہیڈ کواٹر زعباس مجید مروت ،پرنسپل سٹاف آفیسر برائے آئی جی پی احمد شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے

Address

Bunerwal
19290

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Buner Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share