Union Council Dhandar Kot

Union Council Dhandar Kot Chairman Union Council Dhandar Kot Dist & Teh Bhimber

07/06/2025
یونین کونسل دھندڑ کا اجلاس چیئرمین یونین کونسل دھندڑ چوہدری ریحان اسلم کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس درج زیل قرارداد ہاکی...
14/04/2025

یونین کونسل دھندڑ کا اجلاس چیئرمین یونین کونسل دھندڑ چوہدری ریحان اسلم کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس درج زیل قرارداد ہاکی منظوری دیتا ہے.
* بلدیاتی ایکٹ (1990) کو بحال کرتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق مکمل عمل درآمد کیا جائے.
* دھندڑ(BHU) میں سٹاف مہیا کیا جائے اور بی ایچ یو کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں.
* بوائز انٹر کالج دھندڑ کو اپ گریڈ کر کے ڈگری کالج کا درجہ دیا جائے اور کالج گراونڈ ایوارڈ کرتے ہوئے اپگریڈ کیا جائے
* دھندڑ میں گرلز انٹر کالج کا قیام عمل میں لایا جائے
* آجکا اجلاس فلسطینی مسلمانوں پر جاری مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے.
* اجلاس یونین کونسل میں ترقیاتی امور چیئرمین و ممبران یونین کونسل کی مشاورت سے انجام دینے کا مطالبہ کرتا ہے
اجلاس کی تمام قراردادِ متفقہ طور پر منظور کی گی.
اجلاس میں سیکرٹری یونین کونسل دھندڑ چوہدری عبدالشکور ،ممبر یونین کونسل دھندڑ چوہدری محمد رفیق ،ممبر یونین کونسل دھندڑ راجہ اختر ،ممبر یونین کونسل دھندڑ چوہدری فضل نبیل، ممبر یونین کونسل دھندڑ چوہدری بلال، ممبر یونین کونسل دھندڑ چوہدری شہباز،ممبر یونین کونسل دھندڑ راجہ خورشید ،لیڈی کونسلر میڈیم تہمینہ الرحمن نے شرکت کی..

یونین کونسل دھندڑ میں شجرکاری مہم کا شاندار آغازوزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ چیئرمین ...
08/03/2025

یونین کونسل دھندڑ میں شجرکاری مہم کا شاندار آغاز
وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ چیئرمین یونین کونسل دھندڑ چوہدری ریحان اسلم نے ہمراہ سیکرٹری یونین کونسل دھندڑ، کونسلر راجہ اختر، کسان کونسلر چوہدری شہباز ،کونسلر چوہدری بلال، لیڈی کونسلر کے والد راجہ فضل الرحمن یونین کونسل آفس دھندڑ میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف سنت نبویﷺ ہے بلکہ یہ ماحولیاتی بہتری کے لیے بھی ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری سے نہ صرف زمین سرسبز ہوتی ہے بلکہ یہ آلودگی کے خاتمے، آکسیجن کی پیداوار اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ چوہدری ریحان اسلم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز اور خوشحال مستقبل یقینی بنائیں۔اس موقع پر یونین کونسل کے دیگر معززین، سرکاری افسران اور شہریوں نے بھی شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کا عزم کیا۔.
Ch Rehan Aslam

چیئرمین یونین کونسل دھندڑ چوہدری ریحان اسلم سے سابق صدر ایم ڈی اے ایمپلائز یونین لالا چوہدری قیوم ،چوہدری عبدالخالق اور ...
28/08/2024

چیئرمین یونین کونسل دھندڑ چوہدری ریحان اسلم سے سابق صدر ایم ڈی اے ایمپلائز یونین لالا چوہدری قیوم ،چوہدری عبدالخالق اور چوہدری اعظم نے ملاقات کی.. علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا...

*روداس اجلاس 27 اگست 2024*.آجمورخہ 27 اگست 2024 کو چیئرمین یونین کونسل دھندڑ چوہدری ریحان اسلم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ...
27/08/2024

*روداس اجلاس 27 اگست 2024*.

آجمورخہ 27 اگست 2024 کو چیئرمین یونین کونسل دھندڑ چوہدری ریحان اسلم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا.. جس میں مندرجہ ذیل امور باہمی اتفاق رائے سےطے کیے گئے..
* تمام ممبران نے متفقہ طور پر ایک قرارداد پیش کی جو کہ کثرت رائے سے منظور کی گئی..
* اجلاس میں موجود تمام ممبران یونین کونسل نے چیئرمین یونین کونسل دھندڑ پر اعتماد کا اظہار کیا.
* یونین کونسل دھندڑ میں برقیات کا عملہ بہت کم ہے جس کے لیے ایکسین برقیات کو تحریک کیا جائے گا.
* یونین کونسل فنڈز کی تقسیم کا طریقہ کار بنایا جائے گا..
* دھندڑ میں قائم فیلڈ معاون محکمہ زراعت کا اسسٹنٹ فیلڈ معاون عرصہ دراز سے غائب اسکے لیے سیکرٹری زراعت اور ڈی جی زراعت کو تحریک کیا جائے گا..
* ممبران یونین کونسل دھندڑ پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی...
اجلاس میں ،کونسلر چوہدری محمد رفیق ،کونسلر راجہ محمد اختر، کونسلر چوہدری بلال، کونسلر چوہدری فضل نبیل، کسان کونسلر چوہدری شہباز ،لیڈی کونسلر دختر راجہ فضل الرحمٰن اور سیکرٹری یونین کونسل دھندڑ چوہدری عبدالشکور نے بھی شرکت کی..
Ch Rehan Aslam Muhammad Ali Zahid Chaudhary

14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بھمبر جناب مرزا ارشد محمود جرال ،جناب چیئرمین یونین کونسل دھندڑ چوہدری ریحان اسل...
15/08/2024

14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بھمبر جناب مرزا ارشد محمود جرال ،جناب چیئرمین یونین کونسل دھندڑ چوہدری ریحان اسلم ،جناب چیئرمین ضلع کونسل بھمبر چوہدری محمد یوسف ،جناب چیئرمین بلدیہ بھمبر چوہدری الطاف ابراہیم ،ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر انجینئر محمد علی،ایس پی نصیر خان ، ڈی ایس پی خواجہ قیوم، صدر کشمیر پریس کلب بھمبر چوہدری جمیل شفیع ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھمبر راجہ شفیق ،ممبر ضلع کونسل راجہ پرویز اور دیگر نے کیک کاٹا..

چیئرمین یونین کونسل دھندڑ چوہدری ریحان اسلم سے کونسلر چوہدری فضل نبیل، سب انجینئر مرزا شفیق ،سماجی ورک راجہ امجد کی یونی...
13/08/2024

چیئرمین یونین کونسل دھندڑ چوہدری ریحان اسلم سے کونسلر چوہدری فضل نبیل، سب انجینئر مرزا شفیق ،سماجی ورک راجہ امجد کی یونین کونسل آفس ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ....

چیئرمین یونین کونسل دھندڑ چوہدری ریحان اسلم سے انچارج سب اسٹیشن دھندڑ سب انجینئر مرزا شفیق جرال نے ملاقات کی... یونین کو...
06/08/2024

چیئرمین یونین کونسل دھندڑ چوہدری ریحان اسلم سے انچارج سب اسٹیشن دھندڑ سب انجینئر مرزا شفیق جرال نے ملاقات کی... یونین کونسل دھندڑ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا.. انکو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی . .تقریباً ایک سال سے میٹر نہیں آ رہے تھے گذشتہ روز ایس ڈی او برقیات بھمبر ارسلان میر سے ملاقات کی اپنے یونین کونسل دھندڑ کے جون 2024 تک جن صارفین نے میٹر تبدیلی فیس جمع کروائی ہوئی تھی ان سب صارفین کے میٹر بھمبر سے ایشو کروا کر سب انجینئر انچارج سب اسٹیشن دھندڑ مرزا شفیق کے حوالے کر دئیے گے ہیں.. یونین کونسل دھندڑ کے تمام لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے جنہوں نے جون 2024 تک میٹر تبدیلی کی فیس جمع کروائی تھی وہ اپنی رسید لے کر سب اسٹیشن دھندڑ آفس (محکمہ برقیات) سے رابطہ کرتے ہوئے فوری طور پر اپنا میٹر نصب کروا لیں. ...

چیئرمین یونین کونسل دھندڑ کوٹ چوہدری ریحان اسلم سے راجہ اکرم آف مغلورہ ، راجہ محمود آف مغلورہ ،راجہ امجد آف مغلورہ نے مل...
06/08/2024

چیئرمین یونین کونسل دھندڑ کوٹ چوہدری ریحان اسلم سے راجہ اکرم آف مغلورہ ، راجہ محمود آف مغلورہ ،راجہ امجد آف مغلورہ نے ملاقات کی.. مغلورہ میں ہونے والے فلاحی کاموں سے آگاہ کیا.. اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل دھندڑ چوہدری ریحان اسلم سے اپنی طرف سے تیس پودے مغلورہ مختلف جنازہ گاہ میں لگوانے کے لیے دیے اور کہا جہاں پر میری ضرورت پڑے میں ہمہ وقت حاضر ہوں...



Ch Rehan Aslam

آجمورخہ 5 اگست 2024 کو یونین کونسل دھندڈ کوٹ پولیو کے حوالہ سے مٹینگ ہوئی جس میں چیئرمین یونین کونسل چوہدری ریحان اسلم ،...
05/08/2024

آجمورخہ 5 اگست 2024 کو یونین کونسل دھندڈ کوٹ پولیو کے حوالہ سے مٹینگ ہوئی جس میں چیئرمین یونین کونسل چوہدری ریحان اسلم ، UCMO دھندڑ کوٹ راجہ محمد افضل، ایریا انچارج عبدالرحمن چوہدری، ایریا انچارج ظفر اقبال، چوہدری قاری فہیم، چوہدری عمار یاسر، چوہدری عاصم دھندڈ اور دیگر معززین نے شرکت کی پولیو کمپین جو 12 سے 16 تک شروع ہو رہی ہے پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلایں گی یونین کونسل دھندڈ میں 12 موبائل ٹیمیں 3فکس سنٹر 1 ٹرنزٹ پوائنٹ ہو گا تمام لوگ زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں تا کہ بچے زندگی بھر کی معزوری سے بچ سکیں


Ch Rehan Aslam

Address

Office Union Council Dhandar Main Road Bhimber/Barnala
Bhimber

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Union Council Dhandar Kot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share