District Police Bhimber

District Police Bhimber This is official page of District Police Bhimber AJ&K.

01/06/2026
جناب چوہدری محمد امین سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر کی عید الاضحیٰ کے موقع پر ڈی ایس پی صاحب سٹی و ایس ایچ او صاحب سٹی...
27/05/2026

جناب چوہدری محمد امین سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر کی عید الاضحیٰ کے موقع پر ڈی ایس پی صاحب سٹی و ایس ایچ او صاحب سٹی کے ہمراہ پولیس لائن بھمبر آمد۔ جناب سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس جوانوں سے عید ملے اور ان کے ہمراہ عید کے کھانے میں شرکت فرمائی۔ جوانوں کے مسائل سنے، ان کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں مستعد رہ کر ڈیوٹی کرنے اور بالخصوص عید کے دنوں میں بحالی امن عامہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت فرمائی۔

25/05/2026

پریس ریلیز
مسماۃ پروین بی بی زوجہ امداد علی قوم راجپوت ساکن روہی تحصیل برنالہ نے دفتر ایس ایس پی صاحب بھمبر درخواست تحریری بخلاف (دختر حقیقی )سحرش دختر امداد علی اور نواسی چشمان دختر ساجد نعیم دی کہ سائلہ کی بیٹی سحرش اور نواسی جو ہمارے گھر کے سامنے رہائش پذیر ہیں سائلہ کے ساتھ آئے روز لڑائی جھگڑا گالم گلوچ کرتی ہیں وغیرہ۔جبکہ مسماۃ سحرش دختر امداد علی نے بھی دفتر ایس ایس پی صاحب بھمبر درخواست تحریری دے کر موقف اختیار کیا کہ سائلہ نے بڑی مشکل سے اپنا مکان تعمیر کیا ہوا ہے۔ مسؤلان پروین بی بی وغیرہ آئے روز تنگ کرتے رہتے ہیں مکان سے باہر نکالنے کی دھمکیاں دیتے ہیں وغیرہ۔
ہر دو پارٹیوں کی درخواست پر مسؤلان کو تھانہ پر طلب کرکے دریافت عمل میں لائی گئی۔ دوران دریافت دونوں نے آپس میں راضی نامہ کرلیا تھا۔اور آئندہ لڑائی جھگڑا سے اجتناب کا وعدہ کیا تھاجس پر موصولہ درخواست ہاء واپس متعلقہ دفاتر ارسال کی گئیں۔ازاں بعد مورخہ18/05/26کو ظفراقبال ASIصاحب کو دوران گشت اطلاع ملی کہ بمقام روہی جھگڑا ہوا ہے اس اطلاع پر ظفراقبال ASIصاحب نے برسیدگی روہی مسماۃ چشمان کا بیان قلمبندکیا کہ مسماۃ پروین وغیرہ نے پتھراؤ کرکے زخمی کیا ہے جس پر مذکوریہ کو بغرض علاج معالجہ بذریعہ فارم مضروبی رجوع ہسپتال برنالہ کیا گیا۔درخواست سائلہ کی روشنی میں رپورٹ مضروبی درج روزنامچہ کی گئی۔رپورٹ میڈیکل موصول ہونے پرمطابق رپورٹ کاروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔
جبکہ مورخہ23/05/26کو مسماۃ پروین بی بی نے بھی ایک تحریری درخواست بخلاف مسماۃ سحرش و چشمان دے کر موقف اختیار کیا کہ مسماۃ چشمان چھت پر چڑھ کر ہماری ویڈیو تصویریں بنارہی تھی منع کرنے پرمذکوریہ اور اس کی والدہ سحرش نے پتھراؤ کیا ہے۔
ہر دو رپورٹ ہاء پر دریافت عمل میں لائی جارہی ہے آئندہ مطابق حقائق کاروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔دونوں پارٹیوں کے مابین ماں، بیٹی اور نواسی کا رشتہ ہے۔جو گھریلو ناچاقی کی وجہ سے ایک دوسرے کے خلاف درخواست بازی کرتی رہتی ہیں۔مقامی پولیس مطابق ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لارہی ہے۔
عوام الناس ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کسی بھی خبر کی تصدیق کیے بغیر سوشل میڈیا پر شئیر نہ کریں۔ترجمان ضلع پولیس بھمبر

12/05/2026

پریس ریلیز

مقدمه علت 54/26 مورخہ 29/04/2026 بجرائم (2)384/506-APC تھانہ پولیس علی بیگ ملزم رضوان ولد جہا نگیر ساکن موہڑہ رچیال کس جمال ، کسگمہ تحصیل و ضلع بھمبر کے خلاف درج رجسٹر ہو کر زیر تفتیش ہے۔ مقدمہ ہذا میں ملزم رضوان ولد جہانگیر گرفتار ہو کر بر التوا بند ڈسٹرکٹ جیل بھمبر ہے اور مقدمہ ہذا کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لائی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ملزم مذکور کے بارے میں خبریں شیئر کی جا رہی ہیں کہ مذکور نے دیگر خواتین کے ساتھ بھی زیادتی کی ہے۔جبکہ اس نسبت تھانہ ہذا پر کوئی رپورٹ / تحریری درخواست موصول نہ ہوئی ہے۔ ملزم مذکور کے خلاف مزید کوئی رپورٹ موصول ہونے پر مطابق حقائق کاروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گئی۔
عوام الناس ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایسی کسی بھی سر گرمی کا حصہ بننے سے گریز کریں۔ کسی بھی خبر کی تصدیق کئے بغیر ہر گز سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔سوشل میڈیا پر حقائق کے منافی خبریں/ پوسٹ شیئر کرنےوالے اشخاص کے خلاف رائج الوقت قانون کے تحت سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔

ترجمان پولیس
ضلع بھمبر

*تھانہ پولیس برنالہ کی موثر کاروائی!شراب کی بھٹی پکڑی گئی 02 کین خمیر شراب ،02 بوتل دیسی شراب اور آلات کشید شراب برآمد...
11/05/2026

*تھانہ پولیس برنالہ کی موثر کاروائی!شراب کی بھٹی پکڑی گئی 02 کین خمیر شراب ،02 بوتل دیسی شراب اور آلات کشید شراب برآمد*
وسیم نواز انسپکٹر SHO تھانہ برنالہ معہ محمد اکرم SI/ASHO ،عقیل اسلم IHC، سلامت حسین DFC، سہیل عباس معاون DFC نے معتبر ذرائع کی اطلاع پر طارق جاوید کے ڈیرہ پر ریڈ کر کے ملزمان 1۔طارق جاوید ولد جاوید اختر قوم کشمیری ساکن ٹبہ تحصیل برنالہ2۔اسد زمان ولد محمد زمان قوم مسلم شیخ ساکن برنالہ کو گرفتار کرتے ہوئے 02 کین 20/20 لیٹر خمیر شراب ، ڈیڑھ لیٹروالی دو بوتل دیسی شراب معہ آلات کشید شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ بجرائم 3/4/14 امتناع شراب درج رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔

22/04/2026

آجمورخہ 26-04-22 کو فیس بک پر بھمبر سے 4 بچوں کے اغواء کی نسبت ایک خبر شیئر کی گئی جس میں درخواست گزار شبیرکشمیری ولد غلام حیدر بٹ سابقہ مہاجر مقبوضہ کشمیر سال 1990 حال مقیم بھمبر شہر کے چار کمسن بچوں کی اغواء کی نسبت تذکرہ کیا گیا۔ فیس بک پر شیئر کی گئی خبر کے تناظر میں بذریعہ تھانہ سٹی بھمبر تحقیق و دریافت کروائی گئی۔ بروئے تحقیق شیئر کی گئی خبر خلاف حقائق پائی گئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ محمد شبیر نے مرید کے (پنجاب ) کی عمارہ نامی خاتون سے شادی کی جس کے بطن سے 4 بچے میرب شبیر احمد , زہرہ , محمد اسماعیل اور کرسیہ بانو پیدا ہوئے۔شبیر احمد نے اپنی بیوی عمارہ کو طلاق دے رکھی ہے جبکہ بچے18 سال سے کم عمر کے ہونے کے باعث اپنی والدہ کے ساتھ اپنےننھیال مرید کے ( پنجاب ) رہائش پذیر ہیں۔ کسی نے بچوں کو اغوا نہ کیا ہے اور نہ ہی تاوان کی نسبت کوئی بات ثابت ہوئی ہے بلکہ بچے اپنی خوشی سے والدہ کے پاس ہیں۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ ایسی جھوٹی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

جناب راجہ محمد اکمل خان سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر نے اپنے تبادلہ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ان کی ...
21/04/2026

جناب راجہ محمد اکمل خان سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر نے اپنے تبادلہ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ان کی ضلع بھمبر میں عرصہ دو ماہ کی مختصر تعیناتی ضلع بھمبر میں ان کی آخری تعیناتی تھی، عرصہ سروس کم رہ جانے کے باعث ممکن ہے کہ دوبارہ ضلع بھمبر میں سروس کرنے کا موقع نہ ملے تاہم ان دو ماہ کے مختصر عرصہ کے دوران عوام الناس کی محبت اور تعاون ناقابل فراموش تھا۔ بھمبر کی عوام نے ان دو ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا بھرپور ساتھ دیا۔ عوام کے تعاون سے ہی اس قلیل عرصہ کے دوران سنگین مقدمات کے ملزمان کی گرفتاری کے علاوہ منشیات فروشوں کےبڑے نیٹ ورک جو نئی نسل میں منشیات کا زہر پھیلا رہے تھے گرفتار ہوئے اور بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی، کئی خطرناک مجرم اشتہاری بھی گرفتار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ تعیناتی کے دوران وکلا برادری، صحافی حضرات و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کا بھرپور تعاون حاصل رہا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ضلع ہذا سے تعلق رکھنے تمام مکاتب فکر و تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جو ان دو ماہ میں پولیس کے دست و بازو بنے رہے ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں، پولیس ملازمین جنھوں نے اپنی استعداد کار سے بڑھ کر ڈیوٹی سرانجام دی ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، ضلع بھمبر میں عرصہ تعیناتی یادگار تھا، عوام الناس کی محبتیں سمیٹ کر جا رہا ہوں، امید کرتا ہوں کہ بھمبر کے غیور عوام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آئندہ بھی پولیس کا ساتھ دیں گے۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھئے گا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو!

تھانہ پولیس برنالہ کی کاروائی مقدمہ قتل کا مجرم اشتہاری گرفتار! وسیم نواز انسپکٹر SHOتھانہ برنالہ کی زیر نگرانی عبدالرحم...
14/04/2026

تھانہ پولیس برنالہ کی کاروائی
مقدمہ قتل کا مجرم اشتہاری گرفتار!
وسیم نواز انسپکٹر SHOتھانہ برنالہ کی زیر نگرانی عبدالرحمن ASIمحمد شفیق ASIمعہ ہمرائی ملازمان ہارون فاروق 253 محمدیونس 193 طارق محمود 95شمیم خان نے مقدمہ قتل کے مجرم اشتہاری کی موجودگی کی اطلاع پر خادم حسین ولد فیروز احمد, اسامہ ولد خادم حسین اقوام جرال ساکنان کلیاں جنوبی تحصیل برنالہ کے گھر ریڈ کر کے مجرم اشتہاری قیصر اقبال ولد لیاقت علی ساکن کپورووالی کوٹ چودھا تحصیل سمبڑیال ضلع سیالکوٹ کو گرفتار کر لیا ملزم تھانہ اگوکی ضلع سیالکوٹ کے مقدمہ نمبر841/23مورخہ12/05/23بجرائم APC148/149/302/324میں مجرم اشتہاری تھا مذکور نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مورخہ 12/05/23کو ملک الیاس نامی شخص کو قتل کیاتھا مجرم اشتہاری کو قانونی کاروائی کے بعد متعلقہ تھانہ اگوکی پولیس کے حوالہ کیا جا رہا ہے جبکہ مجرم اشتہاری کو پناہ دینے کے جرم میں خادم حسین اور اسامہ خادم کے خلاف علیحدہ مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

آج مورخہ 08/04/26 کو دفتر صدر پولیس بھمبر میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس صدارت جناب راجہ محمد اکمل خان سینئر سپ...
08/04/2026

آج مورخہ 08/04/26 کو دفتر صدر پولیس بھمبر میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس صدارت جناب راجہ محمد اکمل خان سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر نے کی، میٹنگ میں ڈی ایس پی صاحبان صدر مقام ، سٹی، لیگل ، ایس ایچ او صاحبان، پراسیکیوٹنگ انسپکٹر صاحبان، ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر بھمبر سے شرکت کی۔ دوران میٹنگ ضلع ہذا میں کرائم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ جناب سینیر سپرٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر نے جملہ ایس ایچ او صاحبان کو جرم قابل دست اندازی کی اطلاع پر فوری ایف آئی آر کے اندراج، انسدادی کارروائی اور درج شدہ مقدمات کے مطابق قانون میرٹ پر ڈسپوزل کی ہدایت فرمائی، جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں، اسلحہ ناجائز رکھنے والوں اور مجرمان اشتہاری کے خلاف جاری مہم کے دوران بہتر کارکردگی کے حامل تھانہ جات کو شاباش جبکہ نسبتاً سست کارکردگی کے حامل افسران کو منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرنے کی ہدایت فرمائی۔ جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ضلع ہذا میں چوری کی وارداتوں میں ملوث مجرمان کی تلاش اور مالمسروقہ کی برآمدگی ، موثر ٹریفک کنٹرول اور موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں انٹری پوائنٹس پر موثر چیکنگ پڑتال کے احکامات بھی صادر فرمائے۔

Address

SP Office, District Courts Complex
Bhimber
10040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Police Bhimber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Police Bhimber:

Shortcuts

Share