DHO Office Bhimber Azad Kashmir

DHO Office Bhimber Azad Kashmir Official page of District Health Office Bhimber.

01/06/2026

🌟 چیمپئن والدین بنیں! 🌟

ہر والدین اپنے بچوں کے لیے بہترین چاہتے ہیں۔ آپ بھی حکومتِ پاکستان کے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) کی جانب سے بالکل مفت فراہم کردہ حفاظتی ٹیکے لگوا کر اپنے بچوں کو 13 بیماریوں سے محفوظ بنائیں۔

💉 اپنے بچوں کو 13 بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور دوسرے والدین کے لیے مثال قائم کریں۔

آپ کا یہ ذمہ دارانہ قدم نہ صرف آپ کے بچوں کی صحت اور مستقبل کا تحفظ کرتا ہے بلکہ ایک صحت مند اور مضبوط پاکستان کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

✅ بروقت ویکسینیشن، محفوظ بچپن کی ضمانت
✅ اپنے قریبی مرکز صحت کا دورہ کریں اور اپنے بچوں کا حفاظتی ٹیکہ جات کا شیڈول مکمل کروائیں۔

RED/REC (Reach Every District, Reach Every Child)کے حوالے سے District Health Office Bhimber میں ایک تربیتی سیشن کا انعقا...
21/05/2026

RED/REC (Reach Every District, Reach Every Child)
کے حوالے سے District Health Office Bhimber میں ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کی سربراہی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر عمران ساجد نے کی۔ تربیت میں ویکسینیٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر محمد عمر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس اور اللہ دتہ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن نے بطور Facilitators تربیت میں معاونت فراہم کی۔

تربیت کا بنیادی مقصد مؤثر مائیکرو پلاننگ کو یقینی بنانا تھا تاکہ ہر بچے تک بروقت اور مکمل ویکسینیشن کی سہولت پہنچائی جا سکے۔

20/05/2026
15/05/2026

اطلاع عام

کل مورخہ 16 مئی بروز ہفتہ ڈی ایچ او آفس بھمبر، جاری شدہ اشتہار کے مطابق درخواست گزاروں کے لیے کھلا رہے گا۔
تمام امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنی درخواستیں بمعہ مطلوبہ دستاویزات دن 2 بجے تک دفتر میں جمع کروائیں۔ 16 مئی 2026 درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے۔

شکریہ

( ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر)

A VPD Surveillance Cascade Training was held at the DHO Office Bhimber to strengthen vaccine preventable disease surveil...
11/05/2026

A VPD Surveillance Cascade Training was held at the DHO Office Bhimber to strengthen vaccine preventable disease surveillance and reporting across the district. World Health Organization Technical Officer Dr. Syed Murtaza Gillani from the WHO Sub Office Muzaffarabad joined and supervised the training session.
Medical Officers and Paediatricians from all district health facilities actively participated in the training. The session was facilitated by Mr. Muhammad Umar, Assistant Director Surveillance and VPD Focal Person, along with Dr. Faheem Ahmed Chaudhary, District Surveillance Officer.
The training focused on improving case detection, reporting, investigation, and response mechanisms for vaccine preventable diseases to further strengthen the district surveillance system.

06/05/2026

7 وزٹ۔ 13 بیماریاں۔ بالکل مفت۔
پاکستان میں ہر بچے کا حق ہے کہ اسے زندگی بچانے والی ویکسین ملے — چاہے وہ کہیں بھی رہتا ہو اور کوئی بھی ہو۔
اپنے بچے کا ویکسینیشن شیڈول جانیں اور کوئی خوراک مت چھوڑیں۔

06/05/2026

ویکسینز ہر سال 30 لاکھ تک اموات کو روکتی ہیں۔
یہ دستیاب صحت عامہ کے سب سے مؤثر اقدامات میں سے ایک ہے — جو ہر نسل میں بچوں، خاندانوں اور معاشروں کی حفاظت کرتی ہے۔
وقت پر ویکسین لگوائیں۔ ہر بار۔

28/04/2026

#عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات
ہر سال پاکستان میں 70 لاکھ بچوں اور 55 لاکھ ماؤں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔ پاکستان کا حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام 13 بیماریوں کے خلاف خاندانوں کی حفاظت کر رہا ہے۔

Address

DC Office Road
Bhimber
10040

Opening Hours

Monday 08:30 - 15:30
Tuesday 08:30 - 15:30
Wednesday 08:30 - 15:30
Thursday 08:30 - 15:30
Friday 08:30 - 12:30
Saturday 08:30 - 15:30

Telephone

+925828920601

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHO Office Bhimber Azad Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DHO Office Bhimber Azad Kashmir:

Share