اپنا بھارکھ بستی

اپنا بھارکھ بستی یہ پیج بھارکھ بستی کے تمام رہائشیوں کے لیے وقف ہے۔ اس پیج پر بھارکھ بستی کے تمام متعلقہ خبریں پوسٹ کی جائیں گی

👇👇👇👇👇جائیداد کی غلط تقسیمبعض بدنصیب افراد ایسے ہیں جو اپنی جائیداد کی تقسیم اس طریقے پر نہیں کرنا چاہتے جس کا حکم اللہ ت...
18/12/2025

👇👇👇👇👇
جائیداد کی غلط تقسیم
بعض بدنصیب افراد ایسے ہیں جو اپنی جائیداد کی تقسیم اس طریقے پر نہیں کرنا چاہتے جس کا حکم اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں دیا ہے۔ ان لوگوں کی سوچ اور عمل اسلامی احکامات کے برخلاف ہوتا ہے، اور وہ اپنی خاندانی روایات یا ذاتی مفادات کو شریعت پر ترجیح دیتے ہیں۔

بیٹی کو حق نہ دینا
◈ کچھ لوگ بیٹی کو وراثت دینے کو اپنی خاندانی عزت اور روایات کے خلاف سمجھتے ہیں۔
◈ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ہی جائیداد بیٹوں یا بعض اوقات پوتوں کے نام منتقل کر دیتے ہیں تاکہ بیٹیوں، پوتیوں یا نواسیوں کو وراثت کا حق نہ ملے۔

جھوٹ اور فریب کے ذریعے وراثت کی حق تلفی
◈ بعض افراد جائیداد سے بچنے کے لیے جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ مقروض ہیں، تاکہ وارثوں کو ان کا جائز حق نہ مل سکے۔
◈ کبھی کبھار ایسی وصیت بھی کرتے ہیں جو شریعت کے خلاف ہو، جس سے بعض وارثوں کا حق مارا جاتا ہے۔

کبیرہ گناہ اور قرآن کا انتباہ
ایسے افراد جو اللہ کی مقرر کردہ وراثتی حدود سے تجاوز کرتے ہیں، وہ سخت گناہ کا ارتکاب کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے وراثت کے مسائل قرآن کریم میں بیان کرنے کے بعد فرمایا:

"تِلْكَ حُدُودُ اللَّـهِ ۚ وَمَن يُطِعِ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ﴿١٣﴾ وَمَن يَعْصِ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌ” (النساء)
’’یہ حدیں اللہ کی مقرر کی ہوئی ہیں اور جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی فرماں برادری کرے گا اسے اللہ تعالیٰ ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ اور یہ بڑی کامیابی ہے۔ اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے اور اس کی مقررہ حدوں سے آگے نکلے اسے وہ جہنم میں داخل کرے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔ اور ایسوں کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب ہے‘‘

ان آیات سے واضح ہوتا ہے کہ:
◈ وراثت میں اللہ تعالیٰ نے جو حصے مقرر فرمائے ہیں وہ اس کی "حدود” (حدیں) ہیں۔
◈ جو شخص ان حدود کی اطاعت کرے، وہ جنت میں داخل ہوگا۔
◈ جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے اور ان حدود سے تجاوز کرے، اس کے لیے جہنم ہے اور ذلت آمیز عذاب ہے۔

لہٰذا، وراثت کے کسی حقدار کو محروم کرنا، یا کسی کے حق میں کمی بیشی کرنا سخت گناہ ہے، چاہے یہ کسی بھی حیلہ و بہانہ سے ہو۔

قریبی رشتہ داروں سے قطع تعلق اور صلہ رحمی نہ کرنا
اسلام رشتہ داروں کے ساتھ اچھے تعلقات (صلہ رحمی) کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ان تعلقات کو توڑ دینا یا نظرانداز کرنا سخت گناہ ہے اور اس کے انجام کے متعلق قرآن اور احادیث میں سخت تنبیہ کی گئی ہے۔

قرآن مجید میں تنبیہ
"فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِن تَوَلَّيْتُمْ أَن تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ ﴿٢٢﴾ أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّـهُ فَأَصَمَّهُمْ وَأَعْمَىٰ أَبْصَارَهُمْ” (محمد)
’’اور تم سے یہ بھی بعید نہیں کہ اگر تم کو حکومت مل جائے تو تم زمین میں فساد برپا کرو اور رشتے ناتے توڑ ڈالو۔ یہ وہی لوگ ہیں جن پر اللہ کی لعنت ہے اور جن کی سماعت اور آنکھوں کی روشنی چھین لی ہے‘‘۔

احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں صلہ رحمی
➊ اللہ تعالیٰ کا رشتہ داروں سے تعلق کا وعدہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اللہ تعالیٰ نے رحم (رشتہ داری) سے فرمایا کہ جو تجھے ملائے گا اللہ اسے ملائے گا اور جو تجھے توڑے گا اللہ اسے توڑے گا”
(بخاری۔ الادب۔ باب من وصل وصلہ اللہ 5987، مسلم۔ البر والصلہ۔ باب صلۃ الرحم وتحریم قطیعتھا 2554)

➋ صلہ رحمی کا اصل مفہوم
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"وہ شخص صلہ رحمی کرنے والا نہیں ہے جو (کسی رشتہ دار کے ساتھ) احسان کے بدلے میں احسان کرتا ہے بلکہ اصل صلہ رحمی کرنے والا وہ ہے جب اس سے قطع رحمی (بدسلوکی) کی جائے تو وہ صلہ رحمی (اچھا سلوک) کرے”
(بخاری 5991)

➌ رزق اور عمر میں برکت کا ذریعہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جو شخص اپنی روزی میں فراخی اور عمر میں اضافہ چاہتا ہے تو وہ صلہ رحمی کرے”
(بخاری: 5986، مسلم :2557)

➍ قطع رحمی کا انجام
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"رشتہ داروں کے ساتھ بدسلوکی (قطع رحمی) کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہو گا”
(بخاری: الادب، باب: اثم القاطع 5984۔ مسلم: 2556)

➎ دنیا اور آخرت میں سزا
حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"کوئی گناہ اس لائق نہیں کہ اللہ اس کے مرتکب کو بہت جلد دنیا ہی میں اس کا بدلہ دے اور آخرت میں اس کو عذاب دے، سوائے دو گناہوں کے:
(۱) امام وقت کے خلاف بغاوت کرنا
(۲) رشتہ داروں کے ساتھ قطع رحمی کرنا”
(ابن ماجہ: 4211)

➏ ایمان اور حسن سلوک
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
1۔ جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ مہمان کی عزت کرے
2۔ جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لایا ہو اسے چاہیے کہ رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کرے
3۔ جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ بھلائی کی بات کرے یا پھر خاموش رہے
(بخاری۔ الادب۔ باب اکرام الضیف 6138، مسلم۔ الایمان۔ الحث علی اکرام الجار والضیف 47)

‏⁧‫وَتُعِزُّ‬⁩ مَن تَشَاءُ وَتُزِلُّ مَن تَشَاءُ‏      بیشک  عزت اور ذلت اللہ تعالی دیتا ھے  چیمپئن چیمپئن    میرا جٹاں ...
07/12/2025

‏⁧‫وَتُعِزُّ‬⁩ مَن تَشَاءُ وَتُزِلُّ مَن تَشَاءُ
‏ بیشک عزت اور ذلت اللہ تعالی دیتا ھے
چیمپئن چیمپئن
میرا جٹاں میں جاری ٹی 10 ٹورنامنٹ میں عتیق الیون نے فہد تصدق کی کپتانی میں فائنل میں ڈونگی الیون کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ..ساحل، حبیب، نقاش، اویس، فرحان شاہ، داؤد، رضوان کی بہترین بلے بازی۔ جبکہ
حبیب، ساحل، نقاش اور خمزہ کی بہترین گیند بازی کسی بھی بلے باز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا

مبارکباد لڑکوں ویلڈن

ماشاءاللہ بہت بہت مبارک محسن  الیکٹرک سٹور اینڈ ریپیرنگ لیب 👨‍🔧افتتاح۔ ہر قسم کے بجلی کے سامان کی سہولت موجود ہے اور ہر ...
06/12/2025

ماشاءاللہ بہت بہت مبارک

محسن الیکٹرک سٹور اینڈ ریپیرنگ لیب 👨‍🔧افتتاح۔ ہر قسم کے بجلی کے سامان کی سہولت موجود ہے اور ہر قسم کی ریپیرنگ واشنگ مشین ،استری ،پنکھے،گزر ،ڈرائر اور ہر قسم کی وینڈنگ کا کام تسلی بخش کیا جاتا ہے 🥰
📞03495494389محسن علی
رمیض جرال 📞03225280023

01/12/2025

اعلان نماز جنازہ
مرزا سائیں مرحوم بھارکھ بستی والے کے بیٹے محمد آصف دبئی کی خوشدامن رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں جنکا نماز جنازہ بروز سوموار دن 12.30 بجے کوٹ جیمل قبرستان ادا کیا جائے گا

30/11/2025

(*اہم اعلان*)

نادرا موبائل وین ،مورخہ 01,02دسمبر بروز سوموار صبح 09:00تا 04:30 بجے عوامی سہولت کے لئے گورنمنٹ بوائز سکول کوٹ جیمل موجود ہو گی۔۔
👈🏿اپنے بچوں کا فارم ب بنوالیں جس کے لئے متعلقہ سیکرٹری یونین کونسل لوکل گورنمنٹ سے برتھ سرٹیفیکیٹ کا ہونا لازمی ہے۔
👈🏿جن افراد کے شناختی کارڈ ایکسپائر / ختم المیعاد ہو چکے ہیں وہ اپڈیٹ کروا لیں۔۔۔
👈🏿 پہلی بار مفت شناختی کارڈ بنوائیں ۔۔
👈🏿جن کی عمر 19 سال سے زیادہ ہو چکی ہے اور کارڈ نہیں بنا ہوا ہے تو وہ خونی رشتے دار ابو،امی یا بہن بھائی میں سے کسی ایک کا ساتھ ھونا ضروری ہے ۔
👈🏿بیوہ کے اندراج کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا ھونا لازمی ھے ۔
👈🏿معذور افراد کے لیے معذوری سرٹیفکیٹ سوشل ویلفیئر آفس سے ساتھ لائیں -
👈🏿شادی شدہ کارڈ کے لئے سیکرٹری یونین کونسل کا نکاح نامہ /MRC لازمی ہے -

اپیل دعا برائے صحت یابی 🤲🏻 وَ اِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِیْنِ"اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی (اللہ) مجھے شفا دیتا ہے۔...
29/11/2025

اپیل دعا برائے صحت یابی 🤲🏻
وَ اِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِیْنِ
"اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی (اللہ) مجھے شفا دیتا ہے۔"

دعا میں بڑی تاثیر ہے، نہ جانے کس کے دل سے نکلی ہوئی دعا بارگاہِ الٰہی میں قبول ہو جائے اور کس کی "آمین" رب کریم کے حضور مقبول ٹھہرے۔

ماموں آصف عرف اسي کی صحت یابی کے لیے آپ سب احباب سے دل کی گہرائیوں سے دعا کی درخواست ہے۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، مکمل شفاء عطا فرمائے، اور انہیں صحت مند، لمبی اور خوشحال زندگی نصیب فرمائے۔
اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو بھی صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲🏻

شادی مبارک ہو  #سونوـجرال اللّٰہ پاک زندگی کا یہ نیا سفر مبارک کرے آمین🎉🎉♥️♥️🎉🎉💝💝
25/11/2025

شادی مبارک ہو #سونوـجرال
اللّٰہ پاک زندگی کا یہ نیا سفر مبارک کرے آمین
🎉🎉♥️♥️🎉🎉💝💝

ہم راضی جرال کو نکاح کی بہت بہت مبارک دیتے ہیں
20/11/2025

ہم راضی جرال کو نکاح کی بہت بہت مبارک دیتے ہیں

خاور جرال کا دعوت ولیمہ
16/11/2025

خاور جرال کا دعوت ولیمہ

ہم عدیل جرال کو نکاح کی بہت بہت مبارک دیتے ہیں
16/11/2025

ہم عدیل جرال کو نکاح کی بہت بہت مبارک دیتے ہیں

شادی مبارک ہو  #خاورــجرال صاحباللّٰہ پاک زندگی کا یہ نیا سفر مبارک کرے آمین🎉🎉♥️♥️🎉🎉💝💝
15/11/2025

شادی مبارک ہو #خاورــجرال صاحب
اللّٰہ پاک زندگی کا یہ نیا سفر مبارک کرے آمین
🎉🎉♥️♥️🎉🎉💝💝

14/11/2025

*رسول الله ﷺ نے فرمایا:*
جو شخص جمعہ کے دن سورة الکہف پڑھے، اس کیلئے دونوں جمعوں (یعنی اگلے جمعے تک) کے درمیان ایک نور روشن کردیا جائے گا۔
(صحيح الجامع)
*اور*
جو شخص سورہ کہف کی ابتدائی دس آیات یاد کرے گا وہ دجال کے فتنہ سے بچا لیا جائے گا۔
(صحيح مسلم)
🪷 *آج جمعہ سورہ کہف کی تلاوت کیساتھ درود شریف کی کثرت بھی کیجئے.*

*💧🌹┇صراطِ مستقیم┇🌹💧*

Address

District Bhimber Tehsil Barnala
Bhimbar
54000

Telephone

+923470500479

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اپنا بھارکھ بستی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share