18/07/2026
*محکمہ صحت و بہبود آبادی*
*بھکر*()
*ڈپٹی کمشنر بھکر احسان اللہ جمالی اور سی ای او ہیلتھ بھکر، ڈاکٹر مظہر عباس خان کے احکامات پر ڈرگ انسپکٹر تحصیل کلورکوٹ، ضلع بھکر، عمران خان بلوچ نے شہر جنڈاں والا میں مختلف میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کی اچانک چیکنگ کی*
*چیکنگ کے دوران الشفی میڈیکل اسٹور سے نشہ آور ادویات مقررہ رجسٹر میں اندراج کے بغیر برآمد ہونے پر ڈرگ ایکٹ کے تحت چالان کیا گیا*
*مزید برآں، لائسنس کی منسوخی کے لیے کیس ڈپٹی کمشنر بھکر کو بھجوا دیا گیا ہے*
*ڈرگ انسپکٹر عمران خان بلوچ نے کہا کہ نشہ آور ادویات کی غیر قانونی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا*