Enforcement Station PERA Bhakkar

Enforcement Station PERA Bhakkar Government of Punjab has established (PERA) under the Punjab Enforcement and Regulation Act, 2024.

10/04/2026

ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی کی ہدایات اور حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایس ڈی ای او پیرا فورس محمد سجاد نے انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ ضلع بھر کے بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا۔
کارروائی کے دوران دکانوں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کو حکومت کی مقررہ اوقات کے مطابق رات 8 بجے بند کروایا گیا جبکہ ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک بند کرنے کی ہدایات پر عملدرآمد بھی چیک کیا گیا
بازاروں میں دکانوں کی چیکنگ کی اور ایسے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جو حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقررہ وقت کے بعد بھی کاروبار جاری رکھے ہوئے تھے۔ خلاف ورزی کرنے والی متعدد دکانوں کو موقع پر سیل کر دیا گیا جبکہ دکانداروں کو سخت وارننگ بھی جاری کی گئی۔
ایس ڈی ای او پیرا فورس محمد سجاد نے کہا کہ ہدایات کے مطابق حکومتی اوقاتِ کار پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو دکاندار مقررہ وقت کے بعد دکانیں کھلی رکھیں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

24/03/2026

21/03/2026

Eid Mubarak! 🌙✨

On this joyous occasion, PERA is committed to serving the public with dedication and responsibility.

18/03/2026

*ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی کی ہدایات پر ایس ڈی ای او پیرا فورس محمد سجاد نے انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ بھکر کے مختلف بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کیں* بازاروں اور دکانوں کے باہر قائم تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں اور راستوں پر قائم غیر قانونی رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ایس ڈی ای او پیرا فورس محمد سجاد نے کہا کہ اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور بازاروں میں نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

16/03/2026

ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی کی ہدایات پر ایس ڈی ای او پیرا فورس محمد سجاد کی انفورسمنٹ ٹیم نے پٹرول پمپ پر انسپکشن کیں ضلع میں پٹرول اور ڈیزل کی دستیابی کو یقینی بنانا اور کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت کی روک تھام تھا۔انسپکشن کے دوران پیرا فورس ٹیم نے پٹرول پمپ پر پٹرول اور ڈیزل کے اسٹاک، فروخت کے ریکارڈ اور سرکاری نرخوں پر فروخت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ٹیم نے اسٹاک رجسٹرز کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات بلا تعطل اور سرکاری نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں ایس ڈی ای او پیرا فورس محمد سجاد نے اس کہا پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری یا سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

15/03/2026

*ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی کی ہدایات پر ایس ڈی ای او پیرا فورس محمد سجاد نے انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ مسلم کوٹ اور سرائے مہاجر میں پرائس کنٹرول اور ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کیں* ۔کارروائی کے دوران مختلف دکانوں اور ریڑھی بانوں کا معائنہ کیا، سرکاری ریٹ لسٹوں کی دستیابی اور اشیائے خوردونوش خصوصاً پھل اور سبزیوں کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ شہریوں کو پھل اور سبزیاں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہوںانسپکشن کے دوران جن دکانداروں کے پاس ریٹ لسٹ آویزاں نہیں تھی یا سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کی جا رہی تھی انہیں موقع پر جرمانے عائد کیے گئے اور سختی سے وارننگ بھی دی گئی کہ آئندہ سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی نہ کی جائےاس کے علاوہ بازاروں اور دکانوں کے باہر قائم تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں اور راستوں پر قائم غیر قانونی رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ایس ڈی ای او پیرا فورس محمد سجاد نے کہا کہ پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور بازاروں میں نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

14/03/2026

10/03/2026

ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی کی ہدایات پر ایس ڈی ای او پیرا فورس محمد سجاد نے پیرا انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ گزشتہ رات پٹرول پمپ پر کارروائی کیں۔ اس کارروائی کا مقصد ضلع میں پٹرول اور ڈیزل کی دستیابی کو یقینی بنانا اور کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت کی روک تھام تھا۔انسپکشن کے دوران پیرا فورس ٹیم نے پٹرول پمپ پر پٹرول اور ڈیزل کے اسٹاک، فروخت کے ریکارڈ اور سرکاری نرخوں پر فروخت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ٹیم نے اسٹاک رجسٹرز کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات بلا تعطل اور سرکاری نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں ایس ڈی ای او پیرا فورس محمد سجاد نے اس کہا پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری یا سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Address

Bhakkar
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Enforcement Station PERA Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share