Rescue 1122 Bhakkar

Rescue 1122 Bhakkar Rescue 1122,Bhakkar
31° 37' 8.56" N 71° 4' 23.31" E

18/03/2026

🚨 Eagle Rescue Alert! 🚨

Rescue 1122 Jhang Punjab team saved an eagle that got tangled in a kite‑flying string on 17‑03‑2026. They swiftly cut the tangled strings, freed the majestic bird, gave it water to hydrate, and released it safely back to the skies! 🦅
Let’s all be careful with kite strings to protect our feathered friends and environment.
Dr Rizwan Naseer Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif

18/03/2026

Rescue Jhang Punjab Saves a Furry life

A white cat fell into a 50-ft deep well in Jhang, and Rescue Jhang Punjab Team swooped in to save the day. The rescuers descended into the well, secured the scared kitty, and lifted it safely to the surface using a pulley system. The cat is now safe and sound!
Maryam Nawaz Sharif Dr Rizwan Naseer Khawaja Salman Rafique Govt of Punjab Sindh Emergency Rescue Service

18/03/2026

CELEBRATE EID With Care

Remember! One risky moment can change everything So avoid over speeding while driving.
💖 Let’s make this Eid memorable with care and responsibility, so our loved ones stay happy and healthy.
Dr Rizwan Naseer Govt of Punjab

18/03/2026

🚨 EVERY LIFE MATTERS 🚨
A bird trapped high in a tree was rescued safely by Rescue Team Mianwali! 🦅 Rescue team climbed up, freed the trapped hawk, and released it back into the sky – Taking off… Free and safe.
👏 Good job Rescue 1122 Mianwali for great commitment to rescue every life, human or animal.
Dr Rizwan Naseer Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Khawaja Salman Rafique

16/01/2026
گزشتہ روز روڈ ٹریفک حادثہ میں شہیدہو نے والے ریسکیور خورشید اقبال (ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن) کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی ع...
03/01/2026

گزشتہ روز روڈ ٹریفک حادثہ میں شہیدہو نے والے ریسکیور خورشید اقبال (ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن) کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقہ وگ صدر میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ جنازے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، ریسکیو اہلکاروں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز،تمغہ امتیاز) کی جانب سے قبر پر پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اور سلامی پیش کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیور کی وفات کو محکمہ کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئرعلی حسنین کی زیر صدارت سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122بھکرآفس میں اجلاس ہوا جس میں سال2025میں ریسکیو...
01/01/2026

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئرعلی حسنین کی زیر صدارت سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122بھکرآفس میں اجلاس ہوا جس میں سال2025میں ریسکیو1122کی کارگردگی کا جائزہ لیاگیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرعلی حسنین نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ سال215787کالز موصول ہوئیں جس میں 57801ایمرجنسی کالز تھیں۔جن پر ریسکیو1122بھکر کے سٹاف نے پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے ایوریج ریسپانس ٹائم 6.40منٹ برقرار کیاجس میں 5360روڈ ٹریفک حادثات،46305میڈیکل،382آگ لگنے کے واقعات،14عمارت منہدم،583لڑائی جھگڑے،15ڈوبنے کی ایمرجنسیز اور5142متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔سال 2025میں ریسکیو1122بھکر نے5360روڈ ٹریفک حادثات ڈیل کیے جن میں 02میجر روڈ ٹریفک حادثات شامل ہیں۔ جن میں 4683مرد حضرات اور 1243خواتین کو ابتدائی طبی امدادکے بعد DHQشفٹ کیا۔ حادثات میں سب سے زیادہ موٹر سائیکلز کے5464حادثات شامل ہیں۔ان حادثات میں سب سے زیادہ 21 سے 30سال کی عمر کے 1691 افراد زخمی ہوئے اور 10سال سے کم عمر کے تقریبا364افراد زخمی ہوئے۔ ان حادثات کی سب سے بڑی وجہ Over Speed،غیر محتاط رویہ اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ ہے جن کے تقریبا 1156حادثات ہیں۔
اسی طرح آگ لگنے کے382سے زائدواقعات ہوئے جن میں 103واقعات رہائشی ایریاز میں،54واقعات کمرشل ایریا زمیں اور 225واقعات مختلف ایریاز میں ہوئے جن میں ریسکیو1122بھکر کے سٹاف نے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے215.02ملین سے زائدکا نقصان ہونے سے بچایا۔
لڑائی جھگڑے کی 583سے زائد ایمرجنسیز ڈیل کیں جن میں 691لوگ زخمی ہوئے جن میں 17افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
سال2025 میں میڈیکل کی46305 اورکرنٹ لگنے کے واقعات کی 170ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں اور متفرق 4303ایمرجنسیزمیں مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدہسپتال شفٹ کیاگیا۔اسی طرح نہر میں ڈوبنے کی15جبکہ عمارات منہدم ہونے کی14ایمرجنسیزڈیل کیں
سال2025میں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ضلع بھر کے ہسپتالوں سے5098مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کے لیے ریسکیو1122کے تربیت یافتہ عملہ کے زیر نگرانی میں دوسرے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا.
گذشتہ سال مختلف سیفٹی ٹریننگ کے ذریعے مختلف تعلیمی و نجی اداروں،یونین کونسلز،معاشی اداروں،کاروباری مراکز،کارخانوں، فیکٹریوں اور عام لوگوں میں CADRE،بیسک لائف سپورٹ،فائر سیفٹی اور روڈ سیفٹی کی عملی تربیت فراہم کی گئی اور سالانہ ریسکیو چیلنج مقابلے میں بھکر کی ٹیم نے ٹراما میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔اس کے ساتھ ساتھ3423سے زائد لوگوں کو ریسکیومحافظ رجسٹر کر کے تربیت دی اور اس پروگرام کوجاری رکھا جائے گاتاکہ اپنے شہر یوں کو تربیت یافتہ بنانے کا خواب پورا کیاجا سکے۔جبکہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت 12000سے زائد پودے بھی لگائے گئے اس کے ساتھ ساتھ فائر فائٹر ڈے،14اگست جشن آزادی، نیشنل ڈزاسٹر دے اور یوم رضاکار شایان شان طریقے سے منایا گیا۔
گذشتہ سال سیفٹی سے متعلق بروشرز، پمفلٹ،سیفٹی کیلنڈرزسکولز،کالجزاور مختلف اداروں میں مفت تقسیم کئے گئے تاکہ عوام میں حفاظتی شعور اجاگر کیا جا سکے۔
اس حوالے سے اجلاس کے دوران بریفنگ میں حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں تو ایمرجنسیز میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔ ریسکیو1122بھکر کا کمیونٹی سیفٹی ونگ لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کر رہا ہے اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین و طلباء موٹر سائیکل ڈرائیونگ کے دوران سائیڈ مرر اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور تمام صنعتوں و رہائشی کالونیوں اور کاروباری مراکز کو ہدایات دی گئی کہ مختلف جگہوں پرالیکٹرک آلات اور وائرنگ کی سرٹیفائیڈ الیکٹریشن سے انسپکشن کرواکے ضروری تدابیر اختیار کر کے فائر سیفٹی آلات نصب کریں تاکہ ایمرجنسیز میں خاطر خواہ کمی لاکر محفوظ معاشرے کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔

ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر شاہ خالد صدیقی ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل CERT چیلنج میں شاندار کارکردگی کا مظا...
05/12/2025

ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر شاہ خالد صدیقی ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل CERT چیلنج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر صوبائی وزیر پنجاب ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر محمد رضوان نصیر اور پارلیمانی سیکرٹری ضیاء اللہ شاہ سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز مقابلہ 2025 کے دوران ضلع بھکر کی ریسکیو اسکاٹس ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہر...
05/12/2025

انٹرنیشنل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز مقابلہ 2025 کے دوران ضلع بھکر کی ریسکیو اسکاٹس ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین جان بچانے کی مہارتیں پیش کیں۔
ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جذبۂ خدمت اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی عملی تربیت قابلِ تحسین ہے۔

Address

Rescue 1122 Office Jhang Morr Bhakkar
Bhakkar
30000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Rescue 1122 Bhakkar:

Share