Baloch Unity Organization Bhakkar

Baloch Unity Organization Bhakkar Unity Platform for Baloch (Aldadi) Living all over World & Social Org.

*اعلان خاص*السلامُ علیکمتمام اہلِ علاقہ زائرینِ سیدالشہداء جو کہ اربعینِ مولا حسین علیہ السّلام سے بخیریت واپس تشریف لائ...
18/09/2024

*اعلان خاص*
السلامُ علیکم
تمام اہلِ علاقہ زائرینِ سیدالشہداء جو کہ اربعینِ مولا حسین علیہ السّلام سے بخیریت واپس تشریف لائے ہیں تمام کو انتہائی خلوص و مودت سے انتہائی مبارک۔
یقیناً آپ تمام صاحبانِ معرفت ہیں کہ امام عالی مقام سیدالشہداء نے اِزنِ زیارت بخشا۔
ہم اور آپ کو خود اور بہت سے لوگ اس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ آپ کو کن مشکلات اور کٹھن مراحل سے گزرنا پڑا اور وہ حسرت کہ نگری امیرالمؤمنین فاتح بدر و حنین مولا کائنات سے پیادہ (مشی) بجانب کربلا سفر حسرت ہی رہی۔
آپ کی تمام مشکلات اور آپ کے عشق اور مودت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ سے کیے گئے کاروبار سے بھی بخوبی واقف ہیں۔
آپ تمام سے التماس ہے کہ ان تمام بے حس و بے غیرت افراد (سالار) کہ جو آپ کی محبت اور سادگی کو اپنا ذریعہ معاش سمجھ بیٹھے ہیں ان کی حوصلہ شکنی اور ان کے خلاف علمِ جہاد ضروری ہو چکا ہے۔
آپ کے ساتھ کیے گئے اس معاشی قتل کی تمام تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں۔
ان تمام زائرین کا بصد احترام جنہوں نے ہم سے رابطہ کیا اور مزید احباب اس متعلق رابطہ کرنا چاہیں تو ضرور۔
ہم اس گھناؤنے کاروبار اور بے حس کاروباریوں کے خلاف تمام قانونی اور سماجی اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں۔
جن زائرین نے اپنا احوال بذریعہ ویڈیو ریکارڈ کروایا ہے ان کا شکریہ مزید اگر کوئی بھی زائر اس متعلق شکایت کرنا چاہتا ہے تو ہم سے رابطہ کرے۔
وہ زائرین کہ جو انتہائی مفلسی کی حالت میں اس سفر عشق کی عبادت میں شامل ہوۓ ان کے لیے چند صاحبان ثروت کے تعاون سے رضائے الہی کے لیے امداد کا انتظام بھی کر رہے ہیں۔
گزشتہ کل سے آج تک متعدد زائرین کی زیارت ہوئی باخدا احوال سن کے بے حد دکھ ہوا۔
تمام احباب سے گزارش ہے کہ اس متعلق سماجی آگاہی عام کریں اور ایسے عناصر کا سماجی بائیکاٹ کریں۔

۱. تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ ہمارے علاقے اس موصوف (سالار) کی خوب سماجی حوصلہ شکنی کریں۔
۲. اپنی تحریری رائے اور ویڈیو پیغام ہمیں شیئر کریں تاکہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جا سکے۔
۳. پاکستانی اور ایرانی حکام ایسے سالاروں اور تاجران کے خلاف کارروائی کا کہہ چکے ہیں۔

Address

Muslim Kot Bhakkar Punjab
Bhakkar
92

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baloch Unity Organization Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category