29/05/2026
کیا اپ نے کبھی سنا ہے کہ کسی بندے کا بورڈنگ کارڈ بن گیا ہو اور جہاز والے اسے چھوڑ کر چلے گئے ہوں ؟
یا آخر میں جانے پر آپ کی سیٹ پر کوئی اور بندہ بیٹھ گیا ہو اور آپکو کھڑا ہو سفر کرنا پڑا ہو ۔
یا آپ نے کبھی سنا ہے جہاز سے جلدی اتر کر وه بندہ باہر بنا سامان لیے اور امیگریشن کرواے بنا سیدھا ایئر پورٹ سے باہر نکل گیا ہو ؟
یقیناً ایسا کبھی نہیں سنا ہو گا ۔ جیسے ہی جہاز میں سوار ہونے کا علان ہوتا ہے تو لوگ ایسے بھاگ کر لپکتے ہیں جیسے یہ وڑائچ طیارہ ہو اور اس نے بریک کا آسرا کر کے فوری بهگا دینا ہو ۔ پھر جو سواری رہ گئی وه رہ گئی ۔
جب آپ کا بورڈنگ كاارڈ بن جاتا ہے تو سواریاں پوری کرنا عملے کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔
یہاں تک کہ جہاز اڑانے سے پہلے اگر آپ کہیں واش روم یا ویٹنگ ایريا میں ہوں تو باقاعدہ اعلان کر کے اپ کو ڈھونڈا جاتا ہے
پھر جب جہاز اترنے کی باری اتی ہے تو جیسے ہی اناؤنسمنٹ ہوتی ہے کہ جہاز لینڈ کر رہا ہے تو لوگ فوری طور پہ اپنی سیٹوں سے اٹھ کر سیٹوں کے درمیان کھڑے ہو جاتے ہیں ۔
جیسے انہوں نے جا کر ملک کے مسلے حل کرنے ہوں ۔
اللّه کے بندو اگر یہاں سے جلدی چلے بھی گئے تو اپ کا سامان تو اسی جہاز میں پڑا ہوا ہے جب تک وہ اگے پٹے پر نہیں پہنچے گا اپ کا جلدی جانے کا کوئی فائدہ نہیں
پھر اس کے بعد ایمیگریشن ہونی ہوتی ہے وہاں پہنچ کر سب برابر ہو جاتے ہیں ۔
چلو مان لیا کہ اگر اپ پہلے اتر گئے تو زیادہ سے زیادہ دس یا بیس منٹ پہلے باہر نکل جائیں گے ایئرپورٹ سے ۔
پھر آگے جا کر ان بیس منٹوں میں آپ نے کون سی کمائی کر لینی ہے جو کئی برسوں سے نہیں کر سکے ۔
یہی لوگ ٹکٹ ڈھونڈتے ہوئے تو سب سے سستی ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں بھلے وہ 10 گھنٹے کا سٹے کر کے جائے لیکن یہاں انکو ایک ایک منٹ بچانا ہوتا بے ۔
مجھے کئی مرتبہ مختلف ایئر لائنز پر سفر کرنے کا موقع ملا اور آج تک کبھی جہاز والے چھوڑ نہیں گئے
حالانکہ میں سب سے آخر میں سوار ہوتا ہوں گا ۔
اترتے ہوے بھی میں سکوں سے بیٹھا رہتا یہاں تک کہ پائلٹ کو۔ کہنا پڑتا اب اتر جائیں ہم نے اب جہاز کی صفائی کروانی بے ۔
آگے جاؤ تو وہی بندے سامان والے پٹے پر دھکے کھا رہے ہوتے ہیں جو جہاز کھڑا ہونے سے پہلے باہر بھاگ رہے تھے.