04/07/2026
رانا شمیم صاحب گزشتہ 20 سالوں سے ہمارے عوامی نمائندے ہیں۔
`گتہ فیکٹری تا بکھڑےوالی سڑک کئی سالوں سے انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔`
*علاقہ بیلہ، ماجرہ کلاں، ماجرہ خورد، کالولے، چک اختیار، میراں پنڈی، چک خانہ، اسلام آباد، بکھڑےوالی کھوکھراں، خاصہ، کوٹھہ چشتیاں کی اہم ترین سڑک ہے۔*
1۔ جس سے درجنوں گاؤں دیہات کے ہزاروں راہ گیروں کا یہاں سے گزر ہوتا ہے۔
2۔ ایئرپورٹ کے قریب ترین ہے۔ سیالکوٹ کو گجرات سے براستہ شہباز پور پل منسلک کرتی ہے۔
3۔ اسی سڑک کے ساتھ ساتھ موٹروے بننے جارہی ہے۔
مگر افسوس اتنی اہم اور مصروف ترین سڑک ہونے کے باوجود جناب رانا شمیم صاحب کو اس علاقے کی کوئی فکر ہی نہیں ہے۔
اگر `گتہ فیکٹری تا بکھڑےوالی سڑک` کو جلد از جلد بہترین پائیدار معیاری میڑیل کے ساتھ `وسیع اور کشادہ` کرکے تعمیر نہ کیا گیا تو ہم اہلیان حلقہ سوشل میڈیا پر اپنے حق کےلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
منجاب: یہ مطالبہ بلاتفریق کسی سیاسی جماعت کے ن لیگ، ٹی ایل پی اور تحریک انصاف کا نہیں بلکہ `ہم سب کا مشترکہ عوامی مطالبہ` ہے۔