Pml-N youthwing Battagram

Pml-N youthwing Battagram یوتھ ونگ کا ہر جوان چلتا پھرتا پاکستان۔

04/09/2026
پروپیگنڈا کرنے والوں اور خود کو مشہور کرنے والوں کے نام ایک پیغامکچھ لوگ یہ اعتراض کر رہے ہیں کہ نوابزادہ ولی محمد صاحب ...
17/08/2026

پروپیگنڈا کرنے والوں اور خود کو مشہور کرنے والوں کے نام ایک پیغام

کچھ لوگ یہ اعتراض کر رہے ہیں کہ نوابزادہ ولی محمد صاحب نے صوبہ ہزارہ کے قیام کی تحریک کی ایک میٹنگ میں اس کی حمایت کیوں کی، اور اسی بنیاد پر یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ نواب صاحب پختونوں کے غدار ہیں۔

میں ان حضرات سے صرف اتنا پوچھنا چاہتا ہوں: کیا پختون صرف بٹگرام میں آباد ہیں؟ کیا بفا، بجھنو ،ٹانٹو،اوگئ بٹل، چھتر، مانسہرہ، ہری پور اور ایبٹ آباد سمیت ہزارہ کے دیگر علاقوں میں پختون آباد نہیں؟ وہاں کے پختون بھی اپنے علاقے کے مسائل اور حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔ کسی علاقے کے حقوق اور ترقی کی حمایت کرنا اپنی قوم سے غداری نہیں۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ نوابزادہ ولی محمد صاحب پہلے سے ہی صوبہ ہزارہ کی تحریک کا حصہ رہے ہیں۔ اگر ان کی اس وابستگی پر اعتراض تھا تو پہلے کیوں نہیں کیا گیا؟ آج اچانک ان کے ایک بیان کو بنیاد بنا کر انہیں پختونوں کا غدار قرار دینا کس منطق کے تحت درست ہے؟

اور جو چند لوگ نواب صاحب کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ تعصب، عصبیت اور قوم پرستی کے جذبات سے باہر نکل کر معاملے کو دیکھیں۔ قرآنِ کریم ہمیں قبائل اور خاندانوں میں تقسیم ہونے کا مقصد باہمی تعارف بتاتا ہے، برتری نہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

﴿يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا ۚ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ﴾
(الحجرات: 13)

یعنی قومیں اور قبائل پہچان کے لیے ہیں، اللہ کے نزدیک اصل فضیلت تقویٰ کی بنیاد پر ہے۔

اگر صوبہ ہزارہ بننے میں ہزارہ کے لوگوں کے لیے بہتری، ترقی، حقوق اور اپنے علاقے کے مسائل کے حل کی امید ہے تو اس کی حمایت کرنے میں کیا حرج ہے؟ کسی علاقے کے لوگوں کی فلاح اور بہتری کی بات کرنا کسی دوسری قوم سے دشمنی یا غداری نہیں۔

نوابزادہ ولی محمد صاحب ایک مخلص، ایماندار، شریف النفس اور سنجیدہ سیاسی شخصیت ہیں۔ ان کی سیاسی تاریخ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے آج تک کسی کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے یا ذاتی کردار کشی کی سیاست نہیں کی۔ وہ اپنی قوم اور اپنے لوگوں کے ساتھ مخلص اور وفادار ہیں، غدار نہیں۔

لہٰذا جو چند لوگ صرف اپنے آپ کو مشہور کرنے کے لیے نواب صاحب کے ایک بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں، ان سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ بے بنیاد الزامات، تعصب اور منفی پروپیگنڈے سے باز آئیں۔ اختلافِ رائے ہر شخص کا حق ہے، لیکن کسی کی وفاداری اور کردار پر بے بنیاد سوال اٹھانا مناسب نہیں۔

نوابزادہ ولی محمد صاحب کو ایک بیان سے نہیں، ان کی پوری سیاسی جدوجہد، کردار اور تاریخ سے پرکھا جائے۔

اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ حقیقت لوگوں تک پہنچ سکے۔
مہاجرین خان دیشانی صدر مسلم لیگ ن بٹگرام
Murtaza Javed Abbasi
Nawab Zada Wali Muhammad Khan
#صوبہ
#ہزارہ

29/07/2026
24/07/2026
26/12/2025

Nawab Zada Wali Muhammad Khan
Pmln Soldier's

پائمال قومی اتحاد کی طرف سے کل ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن اور بٹگرام گروپ سم...
23/12/2025

پائمال قومی اتحاد کی طرف سے کل ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن اور بٹگرام گروپ سمیت اقوام بٹگرام کے تمام معززین سے شرکت کی اپیل ہے۔

یہ احتجاج ظلم کے خلاف ہے اس میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے بھائیوں کا ساتھ دیں اور بھائی چارے کا ثبوت دیں۔

Address

Battagram

Telephone

+923105134923

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pml-N youthwing Battagram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share