Village Council Chohan

Village Council Chohan Government

اہم عوامی اطلاع۔۔۔۔تمام معزز شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نادرا کے CRMS سسٹم میں نئی اپڈیٹس کے بعد بچوں کی رجسٹریشن، پی...
05/06/2026

اہم عوامی اطلاع۔۔۔۔

تمام معزز شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نادرا کے CRMS سسٹم میں نئی اپڈیٹس کے بعد بچوں کی رجسٹریشن، پیدائش سرٹیفکیٹ یا دیگر متعلقہ کارروائیوں کے لیے درج ذیل دستاویزات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے:

• بچوں کا ویکسینیشن کارڈ
• درخواست فارم( ہر بچے کے لیے الگ
• ہسپتال کا پیدائشی ریکارڈ/کارڈ
• سکول سرٹیفکیٹ (جہاں قابلِ اطلاق ہو)
• دیگر متعلقہ معاون دستاویزات

مذکورہ دستاویزات نادرا کے آن لائن سسٹم پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں، لہٰذا مکمل کاغذات کے بغیر کسی بھی درخواست پر کارروائی ممکن نہیں ہوگی۔

مزید برآں، والدین کے اصل شناختی کارڈ اور درخواست فارم پر والدین کی تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ مطلوبہ دستاویزات کی عدم دستیابی کی صورت میں CRMS سسٹم درخواست کو منظور (Approve) نہیں کرے گا۔

تمام سائلین سے گزارش ہے کہ تشریف لاتے وقت مکمل دستاویزات ہمراہ لائیں تاکہ آپ کا کام بروقت اور آسانی سے مکمل ہو سکے۔

آپ کے تعاون کا شکریہ۔

منجانب

ویلج کونسل چوہان و ڈیڈل ۔

🔹رمضان پیکج کے مستحقین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیراعلی کی ہدایت پر اہم اقدامات!🔹حکومت خیبر پختونخوا (محکمہ سماجی بہ...
13/03/2026

🔹رمضان پیکج کے مستحقین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیراعلی کی ہدایت پر اہم اقدامات!

🔹حکومت خیبر پختونخوا (محکمہ سماجی بہبود ) نے رمضان پیکیج 2026 کے تحت مستحق افراد کو رقوم کی ادائیگی کے دوران پیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے ریڈریسل کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اگر کسی مستحق فرد کو درج ذیل مسائل کا سامنا ہو تو وہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس سے رجوع کر سکتے ہیں۔

▪️*شناختی کارڈ یا موبائل نمبر غلط / نامکمل:*
مستحق فرد متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر (چیئرمین ریڈریسل کمیٹی) کے دفتر سے رابطہ کرے۔ تصدیق کے بعد کیس ڈپٹی کمشنر کو درستگی کے لیے بھیجا جائے گا۔

▪️*بلاک شدہ شناختی کارڈ:*
بلاک CNIC پر ادائیگی ممکن نہیں۔ ایسی رقم واپس ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو منتقل کر دی جائے گی۔

▪️*بزرگ یا معذور افراد کے فنگر پرنٹ مسائل:*
متعلقہ فرد نادرا سے فنگر پرنٹ مسئلے کا سرٹیفکیٹ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) حاصل کر کے مقامی اسسٹنٹ کمشنر آفس سے رابطہ کرے تاکہ رقم قریبی رشتہ دار کو منتقل کی جا سکے۔

▪️*مستحق فرد کی وفات کی صورت میں:*
متعلقہ شخص کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور درخواست اسسٹنٹ کمشنر آفس میں جمع کروائیں۔ تصدیق کے بعد رقم نادرا کے FRC کے مطابق قریبی رشتہ دار کو ادا کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ رمضان پیکج کے مستحقین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں فوری متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس سے رجوع کریں تاکہ بروقت حل ممکن بنایا جا سکے۔

13/03/2026

وزیراعلی خیبر پختونخوا رمضان ریلیف پیکیج 2026 اپڈیٹ

🔹رمضان پیکج کے مستحقین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیراعلی کی ہدایت پر اہم اقدامات!

🔹حکومت خیبر پختونخوا (محکمہ سماجی بہبود ) نے رمضان پیکیج 2026 کے تحت مستحق افراد کو رقوم کی ادائیگی کے دوران پیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے ریڈریسل کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اگر کسی مستحق فرد کو درج ذیل مسائل کا سامنا ہو تو وہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس سے رجوع کر سکتے ہیں۔

▪️شناختی کارڈ یا موبائل نمبر غلط / نامکمل:
مستحق فرد متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر (چیئرمین ریڈریسل کمیٹی) کے دفتر سے رابطہ کرے۔ تصدیق کے بعد کیس ڈپٹی کمشنر کو درستگی کے لیے بھیجا جائے گا۔

▪️بلاک شدہ شناختی کارڈ:
بلاک CNIC پر ادائیگی ممکن نہیں۔ ایسی رقم واپس ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو منتقل کر دی جائے گی۔

▪️بزرگ یا معذور افراد کے فنگر پرنٹ مسائل:
متعلقہ فرد نادرا سے فنگر پرنٹ مسئلے کا سرٹیفکیٹ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) حاصل کر کے مقامی اسسٹنٹ کمشنر آفس سے رابطہ کرے تاکہ رقم قریبی رشتہ دار کو منتقل کی جا سکے۔

▪️مستحق فرد کی وفات کی صورت میں:
متعلقہ شخص کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور درخواست اسسٹنٹ کمشنر آفس میں جمع کروائیں۔ تصدیق کے بعد رقم نادرا کے FRC کے مطابق قریبی رشتہ دار کو ادا کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ رمضان پیکج کے مستحقین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں فوری متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس سے رجوع کریں تاکہ بروقت حل ممکن بنایا جا سکے۔

09/03/2026

Ummeed Card خیبر پختونخوا کے محکمہ Social Welfare کا ایک پروگرام ہے جس کا مقصد معذور افراد اور مستحق شہریوں کو سہولت اور مدد فراہم کرنا ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے مختلف سرکاری سہولیات اور معاونت حاصل کی جا سکتی ہے۔
اہم مقاصد
معذور افراد کی سرکاری رجسٹریشن
سماجی تحفظ اور سہولتوں تک رسائی
مالی و طبی معاونت
مختلف سرکاری اسکیموں میں ترجیح
اہلیت (Eligibility)
عام طور پر درج ذیل افراد اس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں:
معذور افراد (Persons with Disabilities)
مستحق اور کم آمدن والے افراد
وہ افراد جن کی رجسٹریشن Social Welfare Department KPK میں ہو
درکار دستاویزات
درخواست دیتے وقت عموماً یہ چیزیں درکار ہوتی ہیں:
شناختی کارڈ (CNIC) یا B-Form
معذوری سرٹیفکیٹ (اگر معذور افراد کے لیے ہو)
پاسپورٹ سائز تصاویر
مقامی رہائش کا ثبوت
درخواست فارم
درخواست دینے کا طریقہ
اپنے قریبی Social Welfare Office جائیں۔
Ummeed Card application form حاصل کریں۔
فارم مکمل کریں اور مطلوبہ دستاویزات جمع کروائیں۔
تصدیق کے بعد کارڈ جاری کر دیا جاتا ہے۔
فوائد
حکومتی امدادی پروگراموں تک رسائی
خصوصی سہولیات اور رعایتیں
معذور افراد کے لیے معاونت
سماجی تحفظ پروگراموں میں شمولیت

اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور فوراً اہلیت جانچیں۔رمضان ریلیف پیکج 2026 کی آن لائن سہولت وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی ...
09/03/2026

اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور فوراً اہلیت جانچیں۔
رمضان ریلیف پیکج 2026 کی آن لائن سہولت وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی قیادت میں نیشنل آئی ٹی بورڈ نے خاص ویب پورٹل ڈویلپ کیا ہے، جس سے آپ رمضان پیکج میں اپنی اہلیت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
pmrrp Web Portal:

پاکستان میں نادرا کو خصوصی شناختی کارڈ کے لئے درخواست دینے کے لئے پاکستانی شہری اور پاکستان کا رہائشی ہونے کے ساتھ معذور...
31/01/2026

پاکستان میں نادرا کو خصوصی شناختی کارڈ کے لئے درخواست دینے کے لئے پاکستانی شہری اور پاکستان کا رہائشی ہونے کے ساتھ معذوری کا سرٹیفکیٹ ہونا لازم ہے۔

معذوری کا سرٹیفکیٹ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک دستاویز ہے جو کسی معذوری والے شخص کو جاری کیا جاتا ہے جو اُس شخص کی معذوری کی قسم اور حد کا تعین اور تصدیق کرتا ہے۔
معذوری کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت پورے ملک میں معذوری کی تشخیص کے لئے بورڈ قائم کیئے ہیں۔ یہ بورڈ عام طور پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر اور سوشل ویلفیئر محکموں کے افسران پر مشتمل ہوتے ہیں۔

معذوری سرٹفیکٹ کے حصول کے حوالے سے تفصیلی معلومات آپ ویب سائٹ پر موجود مضمون سے حاصل کرسکتے ہیں
https://www.infoyahan.org/ur/articles/150001252920

خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 اورKP Village & Neighbourhood Councils Rules of Business کے تحتVillage Council Secr...
31/01/2026

خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 اور
KP Village & Neighbourhood Councils Rules of Business کے تحت
Village Council Secretary ایک باقاعدہ سرکاری ملازم ہوتا ہے۔
سیکرٹری کے فرائض انتظامی اور قانونی نوعیت کے ہیں،
جو قانون، قواعد اور حکومتِ خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق انجام دیے جاتے ہیں۔
سیکرٹری کسی چیئرمین، کونسلر یا ناظم کا ذاتی معاون (PA) نہیں
بلکہ کونسل کے امور میں قانونی طریقہ کار، سرکاری ریکارڈ
اور نظم و ضبط کا پابند ہوتا ہے۔

صوبائی حکومت و اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جناب غلام یوسف صاحب کی ہدایات کے مطابق، ہمارے صفائی کارکنوں نے صفائی پروگرام...
22/01/2026

صوبائی حکومت و اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جناب غلام یوسف صاحب کی ہدایات کے مطابق، ہمارے صفائی کارکنوں نے صفائی پروگرام کے دوران اپنی محنت اور لگن سے ماحول کو صاف و شفاف بنایا۔ ان کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ ساتھ ہی، ہمارے دوست عرفان مغلوب کا شکریہ، جنہوں نے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ آپ سب کی کاوشوں کا دل سے شکریہ!

آج بروز جمعرات  نادرا موبائل وین نے ویلج کونسل چوہان کا دورہ کیا۔اس موقع پر بحیثیت  (سیکرٹری ویلیج کونسل چوہان محمد سہیل...
15/01/2026

آج بروز جمعرات نادرا موبائل وین نے
ویلج کونسل چوہان کا دورہ کیا۔
اس موقع پر بحیثیت (سیکرٹری ویلیج کونسل چوہان محمد سہیل خان ) میں بھی پورا دن نادرا ٹیم کے ساتھ موجود رہا۔ نادرا موبائل وین کی آمد سے اہلِ علاقہ کو انتہائی سہولت حاصل ہوئی اور بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شناختی کارڈ، ب فارم اور دیگر نادرا سروسز سے فائدہ اٹھایا۔
نادرا عملہ نے نہایت خوش اسلوبی، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ عوام کو خدمات فراہم کیں، جس پر اہلِ علاقہ نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر (جنرل کونسلر جناب عدنان خان سواتی ) بھی ہمارے ہمراہ موجود رہے، جنہوں نے بھرپور تعاون کیا اور عوامی سہولت کے اس عمل کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ویلیج کونسل چوہان کی جانب سے نادرا ٹیم اور تمام معزز نمائندگان کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے جن کی بدولت عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر آئیں۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے عوامی فلاحی اقدامات جاری رہیں گے۔

نادرا کی جانب سے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغازبزرگوں یا طبی مسائل کے باعث شہریوں کو فنگرپرنٹس کی...
31/12/2025

نادرا کی جانب سے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز
بزرگوں یا طبی مسائل کے باعث شہریوں کو فنگرپرنٹس کی تصدیق میں دشواری کے مسئلے کا تدارک، 20 جنوری سے تمام نادرا مراکز میں چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سرٹیفکیٹ کا اجراء ہو گا

تفصیل کے لئے لنک پر کلک کریں:
https://www.nadra.gov.pk/mediaRelease/facial-recognition-based-biometric-verification-nadras-new-citizen-facilitation-initiative-ba35e5d6

Address

Battagram

Telephone

+923017506043

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Village Council Chohan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share