03/08/2023
“توشہ خانہ کیس میں جج ہمایوں دلاور صاحب نے ہمارے گواہوں کی طلبی کی درخواست مسترد کرتے ہوۓ کیس فائنل بحث کے لیے کل کے لیے فکس کر دیا ہے مطلب اب کل ہی آخری بحث سن کر جج صاحب عمران خان صاحب کے خلاف فیصلہ دیں گے.ایک معاملہ سپریم کورٹ ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے اور آج سپریم سپریم کورٹ نے بھی یہ کہا کہ جب تک ٹرانسفر درخواست پر ہائی کورٹ سے فیصلہ نہیں آ جاتا تب ٹرائل کورٹ فائنل فیصلہ یا حکم پاس نہیں کرسکتی،اب کل ہماری جج پمایوں دلاور کے خلاف ٹرانسفر درخواست ہائی کورٹ میں فکس تھی اگر کل فیصلہ نہ ہوتا تو پرسوں سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دینا تھا لیکن جج صاحب کیونکہ ہنگامی کاروائی چلا رہے ہیں اور انہوں نے پانچ تاریخ سے پہلے پہلے فیصلہ سنانا ہے لہذا وہ اپنے بات پر قائم ہیں اس کیس میں آج ہماری درخواست صرف آج اتنی سی تھی کہ ہم نے گواہوں کی لسٹ بھی دے دی اور کہا کہ ہم نے بنک ریکارڈ اور دیگر دستاویزات لانی ہیں اور گواہ بھی سارےادھر موجود لہذا دو دن کا ٹائم دیں تاکہ ہم اپنے کیس کو بھرپور طریقے سے Defend کر سکیں لیکن جج صاحب نے ہماری درخواست خارج کرتے ہوۓ کل فائنل دلائل کے لیے رکھ دیا،انصاف کا جنازہ تو نکلے کا مگر ذرا دھوم سے”
- ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھا