KPK Police

Directions Contact the organization

KPK Police Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KPK Police, Government Organization, Bara.
(1571)

ضلعی پولیس ٹانک    آر پی او ڈیرہ  اور ڈی پی او ٹانک کی خصوصی ہدایات پر ٹانک پولیس کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، مغو...
26/09/2026

ضلعی پولیس ٹانک

آر پی او ڈیرہ اور ڈی پی او ٹانک کی خصوصی ہدایات پر ٹانک پولیس کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، مغویہ عائشہ بی بی بازیاب، اغواء میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
ٹوٹل 04 مسروقہ موٹرسائیکلیں اور 02 عدد سمارٹ فونز برآمد، قتل اور منشیات مقدمات میں مطلوب اشتہاری بھی گرفتار

ٹانک پولیس؛ تفصیلات کیمطابق `آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان غلام مبشر میکن` اور `ڈی پی او ٹانک عبدالصمد خان` کی خصوصی ہدایات پر جرائم سے پاک معاشرے کے قیام اور امن و امان کے مؤثر قیام کے سلسلے میں ایس پی انویسٹیگیشن ٹانک خالد محمود، ڈی ایس پی سٹی سرکل شریف اللہ خان کنڈی، ڈی ایس پی رورل سرکل مشتاق خان، ایس ایچ او تھانہ گل امام مہتاب خان، ایس ایچ او تھانہ ملازئی ہدایات اللہ اور ایس ایچ او تھانہ شہید مرید اکبر طاؤس خان معہ دیگر پولیس نفری نے مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔
دورانِ آپریشن مغویہ عائشہ بی بی کے اغوائیگی میں ملوث نامزد ملزمان اسلم ولد صاحب جان، عمر فاروق، محمد اجمل پسران اسلم خان اور انعام ولد خان زمان اقوام گنڈہ پور ساکنان روڈی خیل ٹانک کو گرفتار کرکے مغویہ عائشہ بی بی کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔
اسی طرح قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں مقامی پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری ثاقب ولد علی مرجان قوم کنڈی سکنہ پائی کے گھر پر حسبِ ضابطہ چھاپہ زنی کی گئی، تاہم مذکورہ مجرم اشتہاری گھر پر موجود نہ تھا۔ البتہ اس کے گھر سے 02 عدد مسروقہ موٹرسائیکلیں اور دو عدد سمارٹ فونز برآمد کرلی گئی جو مختلف مقامات پر اسلحے کے زور پر لوگوں سے چھینی گئی تھیں۔
اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران سرقہ شدہ موٹرسائیکل 125 ماڈل ملزم خالد ولد عمردراز سکنہ گرہ محبت کے گھر سے برامد کیا جبکہ ملزم فرقان ولد خان زمان سکنہ شربتی کے گھر سے بھی 01 عدد موٹرسائیکل سی ڈی 70 سرقہ شدہ برامد کرکے قبضہ پولیس کیا۔ دونوں ملزمان کی گرفتاری کی سر توڑ کوششیں جاری ھیں۔
مزید برآں قتل اور منشیات کے مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری سعادت ولد حق نواز قوم بٹھنی سکنہ شاہ زمانی کو دورانِ آپریشن حسبِ ضابطہ گرفتار کرکے پابندِ سلاسل کردیا گیا۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سٹی ٹریفک پولیس پشاورسٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ پر 6 منچلے نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ون ویلنگ کے مرتکب افراد کیخلاف سخت...
26/09/2026

سٹی ٹریفک پولیس پشاور

سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ پر 6 منچلے نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

ون ویلنگ کے مرتکب افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی‘ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ

پشاور : سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کبوتر چوک رنگ روڈ پر ون ویلنگ کرنے پر مزید 6 منچلے نوجوانوں کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی چارسدہ روڈ سبحان اللہ نے رنگ روڈ پر ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں مزید 6 نوجوانوں کو گرفتار کر کے موٹرسائیکلوں کو 523/550 میں ضبط کرکے ٹرمینل میں بند کردیا۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ ون ویلنگ کرنا اپنی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے کیونکہ اس خطرناک کھیل سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور لوگوں کے خوشیوں بھرے گھر ماتم میں تبدیل ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ سے گریز کیا جائے کیونکہ وقتی طور پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ون ویلنگ عمری معذوری اور جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

26/09/2026

چارسدہ: بچوں کے اغواء کی کوشش سے متعلق وائرل ویڈیو، ڈی پی او رفعت اللہ خان (PSP) کا فوری نوٹس

چارسدہ: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بچوں کے اغواء کی کوشش سے متعلق سامنے آنے والے معاملے کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کے احکامات جاری کیے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں نے دونوں افراد کو پولیس کے حوالے کیا، جنہیں پولیس نے حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

دورانِ تحقیقات دونوں افراد کے ورثاء اور علاقے کے مشران تھانے میں پیش ہوئے اور پولیس کو یقین دہانی کرائی کہ دونوں افراد ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں۔

بعد ازاں علاقے کے مشران اور ورثاء کی ضمانت پر دونوں افراد کو رہا کردیا گیا۔

ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے متعلقہ پولیس افسران کو واقعے کے تمام پہلوؤں کی مکمل چھان بین اور حقائق کی تصدیق یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

چارسدہ پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا واقعے کی اطلاع پر قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بنوں: ایس پی رورل شکیل احمد کا مختلف تھانوں کا دورہ، عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایاتڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان ...
26/09/2026

بنوں: ایس پی رورل شکیل احمد کا مختلف تھانوں کا دورہ، عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایات

ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کے احکامات پر ایس پی رورل شکیل احمد نے تھانہ میراخیل، غوریوالہ اور ککی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات، ریکارڈ، حوالات، مال خانہ اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

ایس پی رورل نے متعلقہ ایس ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ہفتے تھانوں کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو روزانہ صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک تھانوں میں موجود رہنے، شہریوں سے براہِ راست ملاقات کرنے اور ان کی شکایات میرٹ پر بروقت حل کرنے کی ہدایت کی۔ دورے کے دوران ایس پی رورل نے تھانوں میں موجود سائلین سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کو تھانوں کی سکیورٹی مؤثر بنانے، نظم و ضبط برقرار رکھنے اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، فوری انصاف کی فراہمی اور امن و امان کا قیام بنوں پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔

بنوں: ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے کارروائیاں اور عوامی آگاہی کا سلسلہ جاریایس پی ٹریفک وارڈن بنوں سیف الرحمن خان (PC...
26/09/2026

بنوں: ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے کارروائیاں اور عوامی آگاہی کا سلسلہ جاری

ایس پی ٹریفک وارڈن بنوں سیف الرحمن خان (PCS) کی نگرانی میں انچارج ٹریفک خالد نواز خان نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ ’’پہلے سلام، پھر کلام‘‘ کی پالیسی کے تحت شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انہیں ٹریفک قوانین سے متعلق مؤثر آگاہی فراہم کی جائے۔

اس دوران شہریوں کو سیٹ بیلٹ، ہیلمٹ، ڈرائیونگ لائسنس، نو پارکنگ، ون ویلنگ اور ون وے سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی پابندی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ ٹینٹڈ گلاسز والی گاڑیوں سے غیر قانونی کالے شیشے ہٹوا کر چالان کیے گئے، جبکہ اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایس پی ٹریفک وارڈن نے فلائنگ کوچز اور دیگر پبلک سروس گاڑیوں کا معائنہ کیا اور مسافروں سے کرایوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے ساتھ زائد مسافروں کی موجودگی بھی چیک کی۔

اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے اپیل کی گئی کہ زائد کرایہ وصول کرنے یا مقررہ گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھانے کی شکایت ٹریفک بنوں کے واٹس ایپ یا آفیشل فیس بک پیج پر درج کرائیں تاکہ بروقت قانونی کارروائی کی جا سکے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان: تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین سے آگاہی مہم، طلباء و طالبات میں شعور اجاگرریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماع...
26/09/2026

ڈیرہ اسماعیل خان: تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین سے آگاہی مہم، طلباء و طالبات میں شعور اجاگر

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان غلام مبشر میکن کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس ڈیرہ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے۔

اس سلسلے میں ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن چن شاہ نے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کرتے ہوئے سکول کے طلباء و طالبات کو سڑک عبور کرنے کے محفوظ طریقہ کار، کم عمری میں ڈرائیونگ کے خطرات، ون ویلنگ اور ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے اہم حفاظتی تدابیر اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر طلباء و طالبات کو روڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں پر مشتمل آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے تاکہ وہ نہ صرف خود ٹریفک قوانین پر عمل کریں بلکہ اپنے والدین، بہن بھائیوں اور دیگر افراد کو بھی محفوظ ڈرائیونگ اور ذمہ دارانہ رویے کی ترغیب دیں۔

ریجنل پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نوجوان نسل کی حفاظت اور روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ کم عمری میں ڈرائیونگ، ون ویلنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ عوام کو حادثات سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

26/09/2026

مالاکنڈ بورڈ کی ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈر طالبات کی ڈی پی او لوئر دیر کیطرف سے حوصلہ افزائی

مالاکنڈ بورڈ کے حالیہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں ڈی پی او لوئر دیر سید طلال احمد شاہ کے دفتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

امتحانات میں ملاکنڈ بورڈ میں دیا ایمان نے پہلی، یومنا ملک نے دوسری جبکہ سلوہ اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔ اس موقع پر ڈی پی او لوئر دیر نے پوزیشن ہولڈر طالبات کو اعزازی شیلڈز پیش کیں اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔

سید طلال احمد شاہ نے طالبات کی شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف طالبات بلکہ ان کے والدین اور اساتذہ کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں لڑکیوں کی بھرپور شرکت معاشرے کی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے، جبکہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کئے جانے چاہئیں۔

ڈی پی او لوئر دیر نے طالبات کو مزید محنت جاری رکھنے اور مستقبل میں بھی ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی تلقین کی۔ پوزیشن ہولڈر طالبات نے اپنی حوصلہ افزائی پر ڈی پی او لوئر دیر سید طلال احمد شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

مہمند:- امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے مہمند پولیس فورس متحرک، حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت۔ڈی پ...
26/09/2026

مہمند:- امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے مہمند پولیس فورس متحرک، حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت۔

ڈی پی او مہمند رضا محمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں موجودہ حالات کے پیشِ نظر مؤثر اور منظم سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسی سلسلے میں، ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ غلنئی کے اے پی سی چوک، مین گیٹ، وی آئی پی گیٹ، ڈسٹرکٹ کورٹ، سب جیل غلنئی سمیت، تھانوں کے حدود و دیگر حساس مقامات، سرکاری دفاتر اور گاردات کی سیکیورٹی مزید مؤثر بناتے ہوئے نفری کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

موجودہ کشیدہ حالات کے پیشِ نظر تعینات پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں، جبکہ حساس مقامات کی مسلسل نگرانی اور سیکیورٹی انتظامات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مہمند پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

لکی مروت: تھانہ لکی سٹی پولیس کا قتل کے مقدمہ میں نامزد سابقہ کریمنل ریکارڈ یافتہ ملزم سے فائرنگ کا تبادلہ،ملزم زخمی حال...
26/09/2026

لکی مروت: تھانہ لکی سٹی پولیس کا قتل کے مقدمہ میں نامزد سابقہ کریمنل ریکارڈ یافتہ ملزم سے فائرنگ کا تبادلہ،ملزم زخمی حالت میں گرفتار، کلاشنکوف اور متعدد کارتوس برآمد۔

ڈی پی او لکی مروت سجاد احمد صاحبزادہ کی خصوصی ہدایات پر تھانہ لکی سٹی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزد سابقہ کریمنل ریکارڈ یافتہ ملزم اشفاق ولد حنیف سکنہ محلہ حقداد آباد لکی سٹی کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اور متعدد کارتوس برآمد کرلیے گئے۔

گرفتار ملزم سابقہ کریمنل ریکارڈ یافتہ ہے اور قتل، اقدام قتل، چوری، منشیات سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث رہا ہے۔ ملزم تھانہ لکی سٹی میں درج مقدمہ نمبر 431 مورخہ 27-09-2026 بجرم 427، 302، 324 میں بھی نامزد ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو دوران گشت اطلاع ملی کہ مذکورہ ملزم اشفاق اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن کے قریب خالی میدان میں موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ لکی سٹی عمران خان پولیس پارٹی کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے۔
پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے اپنی حفاظت اور جوابی کاروائی کے طور پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ کیا، جس کے دوران مذکورہ ملزم اشفاق کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور متعدد کارتوس برآمد کرلیے گئے، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے تلاش جاری ہے۔

ڈی پی او لکی مروت سجاد احمد صاحبزادہ نے کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او لکی سٹی عمران خان اور پولیس پارٹی کو شاباش دی۔

چارسدہ: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ چارسدہ کے موقع پر چارسدہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظ...
26/09/2026

چارسدہ: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ چارسدہ کے موقع پر چارسدہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ چارسدہ کے موقع پر چارسدہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی، جبکہ ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت بھی موقع پر موجود رہے۔

سیکیورٹی کے پیش نظر اہم مقامات اور داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سمیت دیگر ضروری اقدامات کیے گئے تھے۔

Address

Bara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KPK Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to KPK Police:

Shortcuts

Share