29/03/2021
دیکھو زندگی کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے خود کو اذیت مت دو....!! ان دکھوں اور تکلیفوں پر غمگین نہ ہو...!! عنقریب ﷲ رب العزت تمہیں یوں خوش کر دے گا جیسے تم نے کبھی کوئی غم نہ دیکھا ہو....!! ابھی تمہیں لگ رہا ہو گا جیسے کوئی بھی چیز تمہیں خوش نہیں کر پائے گی , جیسے اب کبھی بھی زندگی کی طرف دوبارہ لوٹ کر نہیں آؤ گے مگر یہ حقیقت نہیں ہے...! تم ایسا اس لیے سوچتے ہو کیوں کے تم ابھی تکلیف میں ہو_
دکھ آزمائش کے ساتھ آتا ہے اور آزمائش کے ساتھ ہی واپس لوٹ جاتا ہے , ایسا ہرگز نہیں ہوتا کہ آزمائش کے بعد بھی تم اذیت میں مبتلا رہو...! جیسے خوشی مسلسل نہیں رہتی ویسے ہی ﷲ رب العزت غم بھی مسلسل نہیں رہنے دیتا_
تو اگر تم اب بھی اذیت میں ہو اور ماضی کو بھلا نہیں پا رہے ہو تو جان لو کہ ابھی آزمائش ختم نہیں ہوئی , امتحان تب مکمل ہو گا جب تم اپنی چاہ پر صبر کرنا اور ﷲ رب العزت کی چاہ پر شکر کرنا سیکھ جاؤ گے...!!
تمہاری سوچ تمہارا مقدر ہے...!! تم جیسا سوچو گے ﷲ رب العزت کو بلکل ویسا ہی پاؤ گے , جیسے درد آنکھ میں ہوتا ہے منظر میں نہیں بلکل ویسے ہی جس سکون کو تم دوسروں میں تلاش کرتے ہو وہ صرف تم میں ہے...! جو ماضی میں پھنسے رہتے ہیں وہ پھر حال اور مستقبل کی نعمتوں سے بھی محروم ہو جاتے ہیں , تم آج جس مقام پہ ہو ہمیشہ وہاں نہیں رہو گے , وقت ہمیشہ بدلتا ہے اور یوں بدلتا ہے کہ قسمت کو بھی پلٹ دیتا ہے...!
جیسے توبہ قبول ہو جائے تو یادِ گناہ بھی ختم ہو جاتی ہے بلکل ویسے ہی جب ﷲ رب العزت کو تمہارا صبر کرنا پسند آ جاتا ہے تو وہ ہر اس یاد کو تمہارے دل سے نکال دیتا ہے جو تمہیں بےچین رکھتی ہے_ وہ دل مطمئن کرنے خوب جانتا ہے...! بھلے تمہاری نظر میں تم بےبس ہو مگر حقیقت یہ ہے کہ اس نے ہر فیصلہ تمہارے ہاتھ میں تھما رکھا ہے کہ چاہو تو مجھ سے خفا رہ کر سب گنوا دو ارو چاہو تو مجھ کو منا کر وہ بھی پا لو جو کوئی پا نہیں سکا...!
شب بخیر
سدا خوش و آباد رہیں....آمین