04/09/2026
صوبائی حکومت، ڈائریکٹوریٹ آف لیبر اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں لیبر آفس بنوں کی جانب سے انسدادِ ڈینگی اور صفائی کی ہفتہ وار مہم (31 اگست سے 6 ستمبر 2026) کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر بنوں کے احکامات پر لیبر آفیسر بلال سلیم کی سربراہی میں کارخانوں اور صنعتی اداروں میں آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر بنوں نے انڈسٹریل سٹیٹ بنوں کے صدر قدوس خان اور بنوں وولن ملز کی انتظامیہ کو بھی خصوصی احکامات جاری کیے ہیں تاکہ مہم کو کامیابی سے نافذ کیا جا سکے۔
دفاتر اور کارخانوں کو صاف ستھرا رکھنے اور ڈینگی کی روک تھام کے لیے یہ خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ مہم کی چند جھلکیاں تصاویر میں ملاحظہ کیجیے!