Pakistan Tahreek e Insaf Bannu

Pakistan Tahreek e Insaf Bannu Nek Rehman official

04/09/2026

علاقہ میتاخیل میں انصاف یوتھ ونگ کا پاور شو

علاقہ میتاخیل میں انصاف یوتھ ونگ کی کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں پاور شو کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ضلعی صدر نیک رحمان تھے جبکہ ضلع کے دیگر عہدیداران اور کارکنان نے بھی شرکت کی تقریب میں ضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف ضیاء الحق بھی موجود تھے۔

اس موقع پر تحصیل میریان کی سطح پر انصاف یوتھ ونگ کی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کیلئے مختلف نام زیر غور آئے تاہم موقع پر کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہوسکا بعدازاں ضلعی کابینہ نے کابینہ کی تشکیل کا اختیار اپنے پاس رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ جلد تحصیل میریان کی سطح پر صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر رہنماؤں اور کارکنان نے 27 ستمبر کو ہونے والے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تیاریوں کو تیز کرنے اور کارکنان کو متحرک کرنے پر زور دیا۔

01/12/2025

ممبر بورڈ آف گورنرز ایم ٹی آئی بنوں شب نیاز خان کی سربراہی میں ایم ٹی آئی بنوں کے وفد کی سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا شاہد اللہ خان سے ملاقات ،

ملاقات میں ایم ٹی آئی بنوں کے ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی اقدامات، درکار وسائل اور سہولیات کے مزید استحکام سے متعلق امور پر جامع تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آج ممبر بی او جی شب نیاز اور اکاؤنٹ آفیسر وقاص خان پر مشتمل وفد نے سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا شاہد اللہ خان سے ملاقات کی انہوں نے بجٹ اور اضافی گرانٹ کی ضرورت، کیتھ لیب کے قیام، صحت سہولت پروگرام سے متعلق ضروری انتظامی پہلوؤں، وومن اینڈ چلڈرن ٹیچنگ ہسپتال کے اسٹاف کے لیے رہائش کی فراہمی، ایم ٹی آئی بنوں میں سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشین کی تنصیب اور خلیفہ گل نواز ہسپتال میں آئی سی یو کی توسیع کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ضروریات پیش کیں

ملاقات میں ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ادارے کی ضرورت قرار دیا گیا۔

سیکرٹری ہیلتھ نے وفد کے مطالبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ایم ٹی آئی بنوں میں فراہم کی جانے والی صحت خدمات کو بہتر بنانے کے لیے درکار تعاون اور وسائل کی فراہمی کو ہر ممکن ترجیح دی جائے گی۔

23/10/2025

شکریہ ملک پختون یار خان اور ملک خکمت یار خان خقنواز بھرت ملک عمر خان ماما, ملک گل زمان خان ماما، ملک علات خان ماما، اور ملک شاہ نواز خان ماما کی گلی پر تیزی سے کام جاری ہیں

23/10/2025

Ali Muhammad Khan Ali Amin Khan Gandapur Ali Amin Khan Gandapur Asad Qaiser Asif Ali Zardari Aseefa Bhutto Zardari Sami Ullah Sami Khan Aamir Bashir

Address

Bannu

Telephone

+923339725413

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Tahreek e Insaf Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share