14/07/2026
آج ویلیج کونسل کلاخیل مستی خان میں والی بال ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح ہوا، جس میں معروف سماجی وسیاسی شخصیت ملک نوید خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔۔۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک نوید خان نے نوجوانوں کو کھیلوں کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کی جسمانی و ذہنی نشوونما، نظم و ضبط، اتحاد اور صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر اس بات پر زور دیا کہ وہ کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ وہ منفی رجحانات سے دور رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔
ٹورنامنٹ کے افتتاح پر مقامی افراد، کھلاڑیوں اور کھیلوں کے شائقین نے بھرپور شرکت کی اور کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔۔۔
Admin post ...