12/06/2026
آج پاڅون چوک مٹہ شہر میں سوات اولسی پاڅون کے زیرِ اہتمام لاپتہ بچی ریشما کی بازیابی کے لیے ایک بڑا احتجاج کیا گیا۔
احتجاج میں طلبہ، تاجر، سماجی اور مختلف سیاسی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔
مقررین نے واضح کیا کہ اگر مقررہ وقت میں ریشما کی گمشدگی پر سنجیدہ اور عملی اقدامات نہ کیے گئے تو سوات کے عوام خود اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔
سوات اولسی پاڅون نے دوٹوک پیغام دیا کہ سوات کے عوام امن کے ساتھ کھڑے ہیں اور بدامنی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دینگے۔