شعبہ اُردو گورنمنٹ کالج بالاکوٹ

شعبہ اُردو گورنمنٹ کالج بالاکوٹ 🌏🌎🌍🌏

شہباز سرور شعبہ اردو ،بیج دوئم(22-2018)، گورنمنٹ کالج بالاکوٹ کے ہونہار طالب علم رہے ہیں۔بی۔ایس اردو کی تکمیل کے بعد انھ...
13/02/2026

شہباز سرور شعبہ اردو ،بیج دوئم(22-2018)، گورنمنٹ کالج بالاکوٹ کے ہونہار طالب علم رہے ہیں۔بی۔ایس اردو کی تکمیل کے بعد انھوں نے اسی شعبہ میں تین سال بہ طور وزیٹنگ لیکچرار اپنے فرائضِ منصبی بھی سر انجام دیئے۔آج وہ اپنے تحقیقی مقالہ"بالاکوٹ میں اردو شاعری کی روایت" کے کامیاب دفاع کے بعد شعبہ اردو ، جامعہ آزاد جموں و کشمیر مظفر آباد سے ایم۔فل اُردو کی سند کے حق دار قرار پائے ہیں۔شعبہ اردو انھیں اس کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہے اور روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہے۔

گورنمنٹ کالج بالاکوٹ کے شعبۂ اردو کے لیے یہ ایک قابلِ فخر لمحہ ہے کہ بی ایس بیچ اوّل (سیشن 2017–2021) کے طالب علم عبدالخ...
13/02/2026

گورنمنٹ کالج بالاکوٹ کے شعبۂ اردو کے لیے یہ ایک قابلِ فخر لمحہ ہے کہ بی ایس بیچ اوّل (سیشن 2017–2021) کے طالب علم عبدالخالق نے سرحد یونیورسٹی پشاور سے ایم فل (اردو) کے اپنے تحقیقی مقالے "شاہدہ دلاور شاہ کے افسانوں میں سماجی شعور کی عکاسی" کا کامیاب مجلسی دفاع کیا۔
نگرانی کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر محمد امتیاز نے انجام دیے جبکہ بیرونی ممتحن کی حیثیت سے قرطبہ یونیورسٹی پشاور کے ڈاکٹر کفایت اللہ نے مقالے کا تنقیدی جائزہ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر غنچہ بیگم (صدر شعبۂ اردو) سمیت دیگر معزز اساتذہ کی موجودگی نے تقریب کو مزید وقار بخشا۔
عبدالخالق کی یہ علمی کامیابی شعبۂ اردو گورنمنٹ کالج بالاکوٹ کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!

سید عاقب حسین شاہ شعبہ اردو کے طالب علم ہیں اور بی ایس اردو، بیچ اول 2017–2021، گورنمنٹ کالج بالاکوٹ سے فارغ التحصیل ہوئ...
13/02/2026

سید عاقب حسین شاہ شعبہ اردو کے طالب علم ہیں اور بی ایس اردو، بیچ اول 2017–2021، گورنمنٹ کالج بالاکوٹ سے فارغ التحصیل ہوئے۔ گورنمنٹ کالج بالاکوٹ میں بی ایس پروگرام کے پہلے طالب علم ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور بی ایس اردو میں کالج کی طرف سے گولڈ میڈلسٹ بھی رہے۔
بی ایس مکمل کرنے کے بعد انہوں نے 2021 سے 2025 تک بطور وزٹنگ لیکچرار گورنمنٹ کالج بالاکوٹ میں تدریسی فرائض انجام دیے۔
آج انھیں یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انھوں نے ایم فل (اردو ادب) کامیابی کے ساتھ مکمل کر کے شعبہ اردو کے پہلے طالب علم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
شعبہ اردو، گورنمنٹ کالج بالاکوٹ کی طرف سے سید عاقب حسین شاہ کو ایم فل کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

27/01/2026
کل ساتویں سمسٹر کی طالبات نے اساتذہ کے ساتھ  شوگراں اور سری پائے کا سفر اختیار کیا  جو خوشگوار یادوں اور دل نشیں مناظر س...
31/12/2025

کل ساتویں سمسٹر کی طالبات نے اساتذہ کے ساتھ شوگراں اور سری پائے کا سفر اختیار کیا جو خوشگوار یادوں اور دل نشیں مناظر سے عبارت تھا۔ شوگراں سے سری پائے کی جانب روانگی کے ساتھ ہی موسم نے اپنا رنگ بدلنا شروع کر دیا۔ برف باری کی نرم پھوار فضا میں تحلیل ہو کر منظرنامے کو ایک خواب ناک کیفیت عطا کر رہی تھی اور یوں محسوس ہوتا تھا جیسے قدرت اپنے حسن کی کوئی خاموش غزل پڑھ رہی ہو۔
برف سے ڈھکی ہوئی راہیں، سفید چادر اوڑھے پہاڑ، اور دور تک پھیلی خاموش وادی ہر منظر آنکھوں میں اترتا اور دل میں ٹھہر جاتا تھا۔ طالبات کے چہروں پر خوشی، تجسس اور مسرت کی جھلک اس بات کی گواہ تھی کہ یہ سفر محض تفریح نہیں بلکہ حسن فطرت سے ایک گہرا رشتہ قائم کرنے کا ذریعہ تھا۔ لمحہ لمحہ کسی کلاسیکی نثر کے صفحے کی مانند تھا، جہاں ہر سطر تازگی اور کیف سے بھرپور محسوس ہوتی تھی۔
یہ سفر قدرت کے حسن سے ہم کلام ہونے کا ایک نادر موقع ثابت ہوا، جس نے ذہن و احساس کو نئی توانائی بخشی اور ذوقِ جمال کو جلا عطا کی۔ بلاشبہ یہ ٹرپ ایک ایسی یادگار ساعت بن گیا جس کی بازگشت دیر تک دل و دماغ میں قائم رہے گی۔

آج بروز بدھ 10 دسمبر 2025ء کو   شعبۂ اُردو، گورنمنٹ کالج بالاکوٹ میں بی۔ایس اُردو کے چھٹے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس منعقد ...
10/12/2025

آج بروز بدھ 10 دسمبر 2025ء کو شعبۂ اُردو، گورنمنٹ کالج بالاکوٹ میں بی۔ایس اُردو کے چھٹے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں میقات ہفتم کے اڑتیس طلبا و طالبات کے تحقیقی خاکوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ہر موضوع پر مدلل گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں بطور بیرونی ماہرین پروفیسر ڈاکٹر الطاف یوسفزئی (صدر شعبہ اردو ، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ) اور پروفیسر ڈاکٹر خورشید احمد (شعبہ اردو ، پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ) نے شرکت کی۔ شعبہ اردو کے اساتذہ پروفسیر طارق جاوید ، پروفیسر ممتاز حسین، سید آصف حسین شاہ، لیکچرر ارشد ربانی اور لیکچرر شکیل احمد بھی اجلاس میں موجود رہے۔ پروفیسر مفتی محمد فیصل کی آمد نے علمی مجلس میں سنجیدگی اور وقار کی خوشگوار لہر پیدا کی۔

صدارت صدر شعبہ اردو پروفیسر طارق جاوید نے کی جنہوں نے آغاز میں معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی تشریف آوری کو شعبے کے لیے باعثِ مسرت قرار دیا۔ اجلاس میں نثری و شعری ادب کے متنوع موضوعات پر مشتمل خاکوں کو باری باری زیرِ بحث لایا گیا۔ طلبہ سے موضوعات کی تفہیم کے حوالے سے چند سوالات بھی کیے گئے، اور ضرورت کے مطابق رہنمائی اور اصلاحات پیش کی گئیں۔باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد اڑتیس طلباء و طالبات کے تحقیقی موضوعات کو باقاعدہ منظور کیا گیا۔

26/11/2025

اردو شاہین نے انٹر سائنس کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور چھ اوورز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں انٹر سائنس کی ٹیم کو خضر، ضماد اور عثمان کی بہترین اور لگاتار دباؤ ڈالنے والی بولنگ نے سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ تینوں بولرز نے نہ صرف شاندار لائن و لینتھ برقرار رکھی بلکہ اہم مواقع پر وکٹیں بھی حاصل کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں بنیادی کردار ادا کیا۔

اردو شاہین کی یہ جیت ٹیم ورک اور شاندار کارکردگی کا نتیجہ ہے، جس کی بدولت ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اپنی ٹیم کے لیے نیک تمنائیں! 🏆🔥

10/09/2025

نفسیاتی تنقید
ادب اور تحلیلِ نفسی
Psychoanalytical Criticism....................
مزید ویڈیو کے لیے 👇 کلک کریں!
https://youtube.com/?si=UYB6mb8I6CyBcDpN

Address

Balakot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شعبہ اُردو گورنمنٹ کالج بالاکوٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share