شھدائے بالاکوٹ پبلک لائبریری بالاکوٹ۔

شھدائے بالاکوٹ پبلک لائبریری بالاکوٹ۔ ہم لوگوں کو پڑھنے کے لیےفری کتابیں فراہم کرتے ہیں ۔

یوم قائد25دسمبر1876-11ستمبر1948
25/12/2024

یوم قائد
25دسمبر1876-11ستمبر1948

ابھی بھی کتاب سے محبت کرنے والے لوگ دنیا میں موجود ہیں کتاب سے بہترین دوست کوئی بھی نہیں ہو سکتا ۔کتاب کا مطالعہ انسان ک...
02/09/2024

ابھی بھی کتاب سے محبت کرنے والے لوگ دنیا میں موجود ہیں کتاب سے بہترین دوست کوئی بھی نہیں ہو سکتا ۔کتاب کا مطالعہ انسان کی سوچ کو وسیع کرتا ہے غور فکر کی دعوت دیتا انسان کو بہت ساری منفی سرگرمیوں سے بچاتی۔ کتاب موجودہ دور میں اس نسل کے لیے آکسیجن کی ماند ہے جب کوئی کتاب سے محبت کا اظہار کرتا ہے کتاب سے دوستی نبھاتا نظر آتا ہے ۔دل میں ٹھنڈک اور مٹھاس اس وقت پڑھتی ہے آنکھیں چمک پڑتی ہیں
2019 میں شہدائے بالاکوٹ لائیبریری کا قیام ہوا جو الحمدللہ ایک منظم طریقے سے بالاکوٹ شہر کے اندر چل رہی اور کتاب سے محبت اور نظرانہ عقیدت کے لیے مختلف شخصیات تشریف فرما ہوتے رہتے ہیں۔
تصویر میں موجود انتہائی شفیق شخصیت منظورالہی لغمانی صاحب اور سعید اختر خان صاحب اس ہفتے تشریف لائے ۔ چیئرمین لائبریری سعد اقبال کو لائبریری کے لیے کتابیں عطیہ کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اللہ پاک دنیا اور اخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے ۔امین جزاک اللہ۔

1950 میں ہاورڈ یونیورسٹی میں ایک عجیب تجربہ ہوا. انہوں نے کچھ چوہوں کو پانی کے ادھ بھرے جار میں ڈال دیا. چوہوں نے ڈوبنے ...
03/07/2024

1950 میں ہاورڈ یونیورسٹی میں ایک عجیب تجربہ ہوا. انہوں نے کچھ چوہوں کو پانی کے ادھ بھرے جار میں ڈال دیا. چوہوں نے ڈوبنے سے بچنے کیلئے ہاتھ پیر مارنے شروع کردئے. جو چوہا مایوس ہو کر ڈوبنے لگتا یہ اسے باہر نکال دیتے. ان کی اس بقا کی مشقت کا دورانیہ کتنا تھا.؟
یہ ایوریج پندرہ منٹ تھے. اس کے بعد مایوسی نے غلبہ پا کر ان کو ڈوبنے پر راضی کر لیا.
لیکن تجربہ یہاں ختم نہیں ہوا. انہوں نے کچھ دیر کا آرام دے کر چوہوں کو دوبارہ جار میں ڈال دیا. چوہوں نے دوبارہ بچنے کی کوشش شروع کردی. کیا آپ کو پتہ ہے. اس بار ان کی اس کوشش کا دورانیہ کیا تھا.؟
یہ 60 گھنٹے کی لگاتار کوشش تھی. پندرہ منٹ کے بعد مایوسی کا شکار ہوجانے والے چوہوں کو جار سے نکال دئے جانے کی اُمید نے اب ان کو ایک طویل دور کی ہمت دی. اُمید وہ مافوق الفطرت طاقت ہے جو ایک عام انسان کو طاقت کی وہ معراج دیتی ہے جس کے آگے منطق دلیل سب ہاتھ جوڑ دیتی ہیں.
تو اُمید کیا ہے.؟ اُمید آپ کے خوبصورت خواب ہیں. ان کو مایوسی کے اندھیروں میں گُم نہ ہونے دیں۔

الحمدللہ ۔شہدائے بالاکوٹ پبلک لائبریری کی طرف سے  مہردل خان صاحب کو اعزازی ممبر شپ دی گئی ۔مہردل خان صاحب مخلص پیارے اور...
23/06/2024

الحمدللہ ۔شہدائے بالاکوٹ پبلک لائبریری کی طرف سے مہردل خان صاحب کو اعزازی ممبر شپ دی گئی ۔مہردل خان صاحب مخلص پیارے اور اللہ کی مخلوق کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے انسان ہیں ۔اللہ سے دعا ہے کہ اللہ پاک اپ کو دنیا اور اخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے 🌹

خود بھی پڑھیں اور اپنے بچوں کے ساتھ بھی شیئر کریں تاکہ ان کے علم میں بھی اضافہ ہو..شہدائے بالاکوٹ پبلک لائبریری بالاکوٹ ...
07/05/2024

خود بھی پڑھیں اور اپنے بچوں کے ساتھ بھی شیئر کریں تاکہ ان کے علم میں بھی اضافہ ہو..شہدائے بالاکوٹ پبلک لائبریری بالاکوٹ میں یہ تمام کتابیں موجود ہیں ۔اپنے بچوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیجیے لائبریری کے سنگ ہمارا منشور ہر ہاتھ میں کتاب 🌟

05/05/2024
جناب احمد حسین مجاہد صاحب Ahmad Hussain Mujahid کو ان کی گراں قدر ادبی خدمات کے سلسلے میں یوم پاکستان کے موقع پر پرائڈ آ...
24/03/2024

جناب احمد حسین مجاہد صاحب Ahmad Hussain Mujahid کو ان کی گراں قدر ادبی خدمات کے سلسلے میں یوم پاکستان کے موقع پر پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔۔۔ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔

31/01/2024

حضرت قاضی خلیل احمد صاحب رحمہ اللہ شہدائے بالاکوٹ پبلک لائبریری کے چار سال مکمل ہونے پر لائبریری کی مزید فعالیت کے لیے دعا فرماتے ہوئے اس لائبریری کی بنیاد چار سال پہلے حضرت قاضی خلیل احمد صاحب رحمہ اللہ اور والد محترم سعد اقبال محمد اقبال خان لغمانی نے علاقے کے لوگوں کی سماجی تہذیبی تعلیمی اور مذہبی شعور بیدار کرنے کے لیے رکھی تھی اللہ سے دعا ہے یہ حضرت قاضی صاحب مرحوم کے لگائے ہوئے اس پودے کو ایک تناور اور ثمرآور درخت کی صورت میں دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے اور حضرت قاضی صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے امین امین امین

الحمدللہ جن مقاصد کے لیے لائبریری کا قیام رکھا گیا تھا الحمدللہ اس کے ثمرات وقت کے ساتھ ساتھ مل رہے ہیں معماران قوم نے ش...
09/01/2024

الحمدللہ جن مقاصد کے لیے لائبریری کا قیام رکھا گیا تھا الحمدللہ اس کے ثمرات وقت کے ساتھ ساتھ مل رہے ہیں معماران قوم نے شہدائے بالاکوٹ پبلک لائبریری کے پلیٹ فارم سے اپنی صحت مندانہ سرگرمیوں اور مثبت سرگرمیوں کی ترویج و اشعاعت کے لیے استفادہ کیا لائبریری ائندہ بھی صاحب الرائے لوگوں کے لیے اپنا دامن وا کیے ہوئے ہیں امید ہے اساتذہ اکرام ائندہ بھی ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے لائبریری سے مستفید ہوں گے شکریہ 🌹
شکریہ اساتذہ کرام 🌹
والسلام اپ کا بھائی سعد اقبال🌹

Address

Zero Point Kaghan Road Balakot Near Iqbal Book Depot
Balakot

Telephone

+923169242221

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شھدائے بالاکوٹ پبلک لائبریری بالاکوٹ۔ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category