ANP bacha khan Markz

ANP bacha khan Markz عوامی نیشنل پارٹی کے کمپین کیلئے بنایا گیا ہے یہ پیج۔ ت?

25/10/2025
سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا انہی ریاستی پالیسیوں کا تسلسل ہے جس کے تحت ادارے تحریک انصاف کی گرتی...
25/10/2025

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا انہی ریاستی پالیسیوں کا تسلسل ہے جس کے تحت ادارے تحریک انصاف کی گرتی ہوئی مقبولیت کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔ ایک طرف علی آمین گنڈاپور کو آسان راستہ دیا گیا، وہی علی آمین جسے کل تک پی ٹی آئی خود گالیاں دے رہی تھی، آج اسی کو دوبارہ ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف غیر ضروری شور، واویلا اور پریس کانفرنسوں کا ڈرامہ رچایا گیا۔ سیاسی جماعتوں کو عدالتوں کے چکروں میں الجھایا گیا اور سہیل آفریدی کو اس ماحول میں پختونخوا اسمبلی کا نیا "قائد ایوان" منتخب کیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر جذباتی ماحول پیدا کیا گیا تاکہ صوبہ انتظامی اور معاشی طور پر مزید کمزور، غیر مستحکم اور قرضوں میں جکڑا رہے۔ اس سب کا مقصد صوبے میں غیر یقینی صورتِ حال کو برقرار رکھنا ہے، تاکہ اس جنگ زدہ خطے میں بدامنی، انتشار اور سیاسی افراتفری کو دوام دیا جا سکے۔ یہی پالیسی ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایسے حکمران لائے جائیں جو عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کو آپس میں تقسیم اور بے اتفاقی میں مبتلا رکھیں۔
جب تک یہ پرائی اور ڈالر سے چلنے والی جنگیں جاری ہیں، تب تک ریاست اور اس کے ادارے ایسے ہی غیر سنجیدہ اور غیر سیاسی حکمرانوں کو صوبے پر مسلط رکھتے رہیں گے۔
درحقیقت، وزیراعلیٰ کو اپنے قائد عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا ایک سوچی سمجھی چال ہے تاکہ تحریک انصاف کو مظلوم ظاہر کیا جا سکے اور عوام کے دلوں میں ہمدردی پیدا کی جا سکے۔
سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

|

د افغانستان د خپلواکۍ د بېرته ګټلو د ۱۰۶مې کالیزې د را رسېدو په مناسبت، ټول افغان ملت ته له زړه نه مبارکي وایم!‏د انګریز...
20/08/2025

د افغانستان د خپلواکۍ د بېرته ګټلو د ۱۰۶مې کالیزې د را رسېدو په مناسبت، ټول افغان ملت ته له زړه نه مبارکي وایم!

‏د انګریز استعمار پر وړاندې د مبارزې اتل شاه غازي امان‌الله خان روح دے خاد یاد دی تل پاتی ۔۔۔۔۔!!

20/08/2025

AWK .

12/08/2025

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سینیٹر ایمل ولی خان سینیٹ اجلاس میں خطاب کر رہے ہیں۔

آج سانحہ بابڑہ کو 78 برس بیت گئے، وہ دن جب نہتے خدائی خدمتگاروں پر اس وقت کی قیوم خان حکومت نے اندھا دھند گولیاں برسائیں...
12/08/2025

آج سانحہ بابڑہ کو 78 برس بیت گئے، وہ دن جب نہتے خدائی خدمتگاروں پر اس وقت کی قیوم خان حکومت نے اندھا دھند گولیاں برسائیں۔ سینکڑوں خدائی خدمتگار شہید ہوئے، اور ظلم کی انتہا یہ کہ گولیوں کی قیمت بھی انہی شہداء کے لواحقین سے وصول کی گئی۔

ہم سانحہ بابڑہ اور قومی تحریک کے ہر شہید و ہر بہادر فرد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم یہ عزم دہراتے ہیں کہ وقت کے یزید کے سامنے ہمیشہ حسینی لشکر کا حصہ بنے رہیں گے، جیسے خدائی خدمتگاروں نے وقت کے فرعون کے آگے سر نہ جھکایا۔

باچا خان سے لے کر خان عبدالولی خان اور اسفندیار ولی خان تک، یہ قافلہ ہمیشہ قوم، قومی حقوق اور خودمختاری کی جنگ لڑتا آیا ہے، اور آج بھی یہ جدوجہد جاری ہے۔ ان شاء اللہ یہ جنگ جاری رہے گی، جب تک انصاف اور آزادی مکمل طور پر حاصل نہ ہو جائے۔

مگر آج کے حالات میں پشتون قوم کو ایک نئی جنگ کا ایندھن بنانے کی سازش ہو رہی ہے۔ ہم واضح کر چکے ہیں کہ مزید خون بہانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بہت لہو بہہ چکا، بہت بچے یتیم ہو گئے، اب بس!

11/08/2025

Nisar bazکل رات گیارہ بجے تک میں آئی ڈی پیز کو مختلف اسکولوں اور کالجوں میں ایڈجسٹ کرنے میں مصروف تھا۔۔

آدھی رات کو صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حکم آیا۔
کہ پورے باجوڑ میں کرفیو نافذ کیا جائے۔

میرا سوال ہے:
ہوم ڈیپارٹمنٹ صوبائی حکومت کے ماتحت ہے یا نہیں؟
اگر ہے تو یہ کرفیو کس نے اور کس اختیار کے تحت لگایا؟

ایک طرف لاکھوں لوگ بے گھر ہو کر سڑکوں پر ہیں۔
سر چھپانے کو جگہ نہیں،
اور دوسری طرف حکومت کرفیو لگا کر ان کے راستے بند کر رہی ہے۔

ٹرانسپورٹ کا کوئی انتظام نہیں، لوگ کیسے نکلیں گے؟
ایک طرف ہماری فورسز ہیں۔۔

دوسری طرف وہ طالبان ہیں جنہیں آپ نے معاہدوں اور جیلوں سے رہائی دے کر دوبارہ علاقے میں لا کھڑا کیا۔

آج یہ ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔۔
اور بیچ میں عوام پس رہے ہیں۔
ہم نے بارہا اپیل کی کہ آپریشن کو روکا جائے،
جرگے بھی ہوئے،

سماجی و سیاسی نمائندوں نے بھی گزارش کی،
مگر آپریشن شروع کر دیا گیا۔

اب وضاحت دی جائے۔
کہ یہ آپریشن وزیراعلیٰ کی اجازت سے ہو رہا ہے۔
یا وزیراعظم کی اجازت سے؟

اگر یہ ٹارگٹڈ آپریشن ہے۔
تو پورے ماموند سب ڈویژن میں کرفیو کیوں ہے؟

یہ تو وہی میگا آپریشن ہے۔
جو ماضی میں اس صوبے میں ہوئے،

چاہے کسی بھی حکومت کے دور میں ہوئے۔
آج باجوڑ کو کربلا بنا دیا گیا ہے۔

میں مطالبہ کرتا ہوں۔
کہ فوری طور پر کرفیو ختم کیا جائے،
آئی ڈی پیز کے لیے خوراک، پانی اور شیلٹر کا بندوبست کیا جائے۔

گرمی میں لوگ ٹینٹوں میں پڑے ہیں،
نہ پانی ہے نہ خوراک۔
کیا یہی آپ کی حکمرانی ہے؟

شہید مولانا خان زیب کے حوالے سے بھی واضح کرنا چاہتا ہوں۔
کہ جس دن وہ شہید ہوئے،

اگلے دن ہم نے جنازے میں کھلے عام کہا۔
کہ یہ قتل ریاستی اداروں نے کیا ہے۔

طالبان اور داعش دونوں نے اس واقعے کی مذمت کی تھی۔

وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمرے بھی ریاستی اداروں نے اٹھا لیے۔

آج ایک مہینہ گزرنے کے باوجود صوبائی حکومت نے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیے کیا کیا؟

کچھ نہیں۔
یہ دوہرا معیار بند کریں۔
اگر ہمت ہے تو ہمارے ساتھ کھڑے ہوں،

کیونکہ مولانا خان زیب پوری پختونخوا کا شہید ہے۔

وہ نوجوانوں میں سیاسی شعور بیدار کر رہا تھا،
وہ اس مٹی کے حقوق کی جنگ لڑ رہا تھا۔

کچھ لوگ اسفندیار ولی خان پر الزام لگاتے ہیں،
مگر عدالت میں ثبوت نہ دے کر معافی مانگ لیتے ہیں۔

یہ الزامات کی سیاست چھوڑیں اور حقائق پر بات کریں۔

عوامی نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے ۔

جو برطانوی استعمار کے خلاف بھی لڑی۔
اور آج بھی انسانی حقوق اور صوبے کے وسائل کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

میں واضح طور پر کہتا ہوں۔
کہ باجوڑ میں آپریشن روکا جائے۔
کرفیو فوری ختم کیا جائے۔

آئی ڈی پیز کے لیے ہنگامی ریلیف فراہم کیا جائے۔
شہید مولانا خان زیب کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

اور آخر میں نثار باز خان کا مائک بند کر دیا گیا ۔۔۔😔

15/04/2025
15/04/2025
ایمل ولی خان کی بے باک آواز اس تاریخی جدوجہد کا تسلسل ہے جو ہم نے خدائی خدمتگاروں سے لیکر عوامی نیشنل پارٹی تک ہر دور می...
15/04/2025

ایمل ولی خان کی بے باک آواز اس تاریخی جدوجہد کا تسلسل ہے جو ہم نے خدائی خدمتگاروں سے لیکر عوامی نیشنل پارٹی تک ہر دور میں ظلم، جبر اور استحصالی نظام کے خلاف جاری رکھی۔
ہم نے سچ کی قیمت غداری کے الزامات، جلاوطنی، قید و بند اور شہادتوں سے چکائی—مگر ہمارا عزم کبھی متزلزل نہیں ہوا۔
آج ایمل ولی خان انہی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ملک و قوم کے اصل مسائل، حقوق اور اس پر اختیار پر نہ صرف دوٹوک مؤقف رکھتے ہیں، بلکہ بغیر کسی خوف یا خطر کے بلا جھجک اس کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
"ہم اپنی اس جدوجہد کو قوم کی حمایت سے جاری رکھیں گے، کیونکہ یہ صرف ایک سیاسی بیانیہ نہیں بلکہ یہ ہمارا نظریاتی فرض ہے۔"

|

15/04/2025

Address

Utman Khel
Bajauri Koruna

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANP bacha khan Markz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ANP bacha khan Markz:

Share