10/11/2025
ضلع باجوڑ ۔۔
آج سیول کالونی خار میں ایک اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں سیاسی و علاقائی مشران اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جرگے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ امیدوار راحت اللہ نے جنت شاہ، چارمنگ، کوٹکے لوئے جوڑ اور لرہ بانڈہ میں جاری آپریشن کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ:
انتظامیہ سے بھرپور اپیل ہے کہ لرہ بانڈہ اور جنت شاہ کے عوام کے لیے علاقہ فوری طور پر کلیئر کیا جائے۔
عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے دربدر پھر رہے ہیں۔
خدارا اپنے عوام پر رحم کیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد اپنے گھروں کو واپس جانے دیا جائے۔