Assistant Commissioner Nawagai O f f i c i a l

Assistant Commissioner Nawagai O f f i c i a l Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant Commissioner Nawagai O f f i c i a l, Public & Government Service, civil colony Khar Bajaur, Bajauri Koruna.

Ensuring the enforcement of local and special laws
Looking after the revenue affairs and land administration of the sub division
Oversight of line departments like Education, Health, Agriculture etc
Redressing public complaints etc

20/09/2025
آج مورخہ 31.08.2025 کو اسسٹنٹ کمشنر خار (ہیڈ کوارٹر) ڈاکٹر صادق علی اور اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی ارشاد الحق نے ڈپٹی کمشنر با...
31/08/2025

آج مورخہ 31.08.2025 کو اسسٹنٹ کمشنر خار (ہیڈ کوارٹر) ڈاکٹر صادق علی اور اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی ارشاد الحق نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خار کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد واڑہ ماموند، بدان کے زخمی افراد کی عیادت اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی نگرانی کرنا تھا۔
زخمیوں کی تفصیل درج ذیل ہے.
1. عباس ولد ولایت عمر 12 سال دائیں ٹانگ پر 3 سینٹی میٹر زخم۔حالت: مستحکم
2. ساجد ولد ولایت عمر 6 سال دائیں گھٹنے پر 1 سینٹی میٹر زخم۔ حالت: مستحکم
3. سنیلا بی بی دختر بادشاہ رحیم عمر 8 سال کوئی جسمانی زخم نہیں۔ حالت: مستحکم.
4. حمامہ دختر فضل کریم عمر 2 سال دائیں انگوٹھے پر معمولی خراش۔ حالت: مستحکم اور ھسپتال سے فارغ کر دی گئی.
ڈاکٹروں اور ھسپتال عملے کو ہدایت کی گئی کہ زخمیوں کو ہر ممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ تمام زخمیوں کی حالت اطمینان بخش ہے، ایک کو ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ باقی کو بھی جلد فارغ کیا جائے گا۔
رپورٹ پیش خدمت ہے۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی ارشادالحق نے ممبر صوبائی اسمبلی جناب حمید الرحمٰن او...
21/08/2025

ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی ارشادالحق نے ممبر صوبائی اسمبلی جناب حمید الرحمٰن اور پی ڈی ایم اے حکام کے ہمراہ مشترکہ طور پر سٹیزن فسیلیٹیشن سنٹر، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ماموند ایریا باجوڑ کے ٹی ڈی پیز کے لیے ایک مزید رجسٹریشن سنٹر کے قیام کی فزیبلٹی کا جائزہ لینا تھا۔
دورے کے دوران نادرا حکام کو ہدایت کی گئی کہ کل تک اس مرکز کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کریں اور اس کے بعد ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی پیشگی منظوری سے سٹیزن فسیلیٹیشن سنٹر، ڈی ایچ کیو ہسپتال خار باجوڑ میں ٹی ڈی پیز کی رجسٹریشن کے عملی اقدامات کا آغاز کریں تاکہ متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل بروقت اور مؤثر طریقے سے مکمل ہو سکے۔

عارضی طور پر بے گھر افراد  کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری – مزید دیہات کو شامل کر لیا گیا"پہلے سے نوٹیفائی شدہ دیہات سمیت تحص...
20/08/2025

عارضی طور پر بے گھر افراد کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری – مزید دیہات کو شامل کر لیا گیا"

پہلے سے نوٹیفائی شدہ دیہات سمیت تحصیل لوئی ماموند اور وارہ ماموند کے مزید متاثرہ دیہات کے عارضی طور پر بے گھر افراد (TDPs) کی رجسٹریشن ٹیکنیکل کالج عنایت کلی، خار میں 21 اگست تا 30 اگست 2025 منعقد ہوگی۔ رجسٹریشن صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ رجسٹریشن سہولت میں نادرا کے موبائل وینز و مستقل کاؤنٹرز، جبکہ زونگ/JS بینک کی جانب سے SIM/ATM کارڈ کی فراہمی ایک ہی چھت تلے کی جائے گی۔ رجسٹریشن صرف گھرانے کے سربراہ کے بائیومیٹرک اور شناختی کارڈ پر ہوگی۔ تمام متاثرہ افراد سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخوں پر لازمی رجوع کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

مورخہ 2025۔08۔20 کو اسسٹنٹ کمشنر ناواگی جناب ارشاد الحق صاحب بمعیت ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا محترمہ صوبیہ نے ڈ...
20/08/2025

مورخہ 2025۔08۔20 کو اسسٹنٹ کمشنر ناواگی جناب ارشاد الحق صاحب بمعیت ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا محترمہ صوبیہ نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی خان کی ہدایات پر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، عنایت قلعہ میں قائم رجسٹریشن سنٹر کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران مذکورہ افسران نے گاؤں ترخو، تحصیل لوئی ماموند کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد (TDPs) کے رجسٹریشن کے عمل کا معائنہ کیا۔
معائنہ کے بعد رجسٹریشن کے عمل کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیا گیا۔ مزید برآں، رجسٹریشن سنٹر کے عملے کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے ذمے لگائے گئے تمام دیہات کے ٹی ڈی پیز کی رجسٹریشن کو بروقت مکمل کریں تاکہ متاثرہ افراد کو مقررہ وقت پر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
رپورٹ پیش خدمت ہے۔

آج مورخہ 19 اگست 2025 کو اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی جناب ارشاد الحق نے شہید سینیٹر ہدایت اللہ خان شہید فاؤنڈیشن کی افتتاحی تقر...
19/08/2025

آج مورخہ 19 اگست 2025 کو اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی جناب ارشاد الحق نے شہید سینیٹر ہدایت اللہ خان شہید فاؤنڈیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جس کا افتتاح جناب نجيب اللہ خان ناواگئی نے کیا۔
اس موقع پر تحصیل لوی ماموند اور واڑہ ماموند سے تعلق رکھنے والے عارضی طور پر بے گھر افراد (TDPs) جو ناوگئی میں مقیم ہیں، میں غذائی اشیاء تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی جناب ارشاد الحق اور نجيب اللہ خان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی تک ان کی ہر ممکن مدد کرتے رہیں گے۔

اج مورخہ 2025۔08۔19 کو ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی ارشاد الحق، صوبائی اسمبلی کے...
19/08/2025

اج مورخہ 2025۔08۔19 کو ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی ارشاد الحق، صوبائی اسمبلی کے رکن جناب حمید الرحمٰن، پی ڈی ایم اے کے نمائندگان، جے ایس بینک کے اہلکار اور زونگ کمپنی کے نمائندگان نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی عنایت قلعہ کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد تحصیل لوی ماموند اور واڑہ ماموند کے عارضی طور پر بے گھر افراد (TDPs) کے لیے رجسٹریشن سنٹر کے قیام کے لیے جگہ کا معائنہ کرنا تھا۔
تمام متعلقہ فریقین نے سائٹ کا جائزہ لیا اور اسے رجسٹریشن سنٹر کے لیے موزوں قرار دیا۔ یہ سنٹر کل سے اپنے عملی کام کا آغاز کرے گا۔ یہ دوسرا رجسٹریشن سنٹر عوامی رش کو کم کرنے اور عارضی طور پر بے گھر افراد کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو سہل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس دوسرے رجسٹریشن سنٹر کا قیام ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی خان کی انتھک کوششوں اور عوام کے مطالبے پر ممکن ہوا ہے۔

نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ ارشاد الحق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
18/08/2025

نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ ارشاد الحق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Establishment of Digital onboarding room  in the office of Assistant Commissioner Nawagai regarding cashless Khyber Pakh...
07/08/2025

Establishment of Digital onboarding room in the office of Assistant Commissioner Nawagai regarding cashless Khyber Pakhtunkhwa initiative.

Address

Civil Colony Khar Bajaur
Bajauri Koruna
18650

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923028047993

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Nawagai O f f i c i a l posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Nawagai O f f i c i a l:

Share