Deputy Commissioner Bahawalpur

Deputy Commissioner Bahawalpur This page is a space for Deputy Commissioner office to share information with the community.
(2)

This page is a space for Deputy Commissioner office to share information with the community, and for community members to talk to Deputy Commissioner office and each other. We encourage you to use the page to get involved in conversations about Bahawalpur, and how we can make it better. Material posted on this page must not:

- Be defamatory, unlawful, obscene, abusive, threatening, harassing or hateful
- Be irrelevant - posts on the page must relate to Bahawalpur, and comments must relate to the original post
- Infringe on the rights of any third party, including intellectual property or privacy rights
- Be posted, in the same form, more than once (i.e. spamming)

Deputy Commissioner office may delete posts or comments that violate these rules.

یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ہارٹیکلچر ایجنسی بہاولپور اور لکی سنیکس لمیٹڈ کے اشتراک سے گلِ بہار سیزن 1 کا انعقاد کیا گ...
06/09/2026

یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ہارٹیکلچر ایجنسی بہاولپور اور لکی سنیکس لمیٹڈ کے اشتراک سے گلِ بہار سیزن 1 کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد خواتین اور بچوں کو صحت مند تفریح، تخلیقی اظہار اور مثبت سماجی سرگرمیوں کے لیے ایک محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا تھا۔ یومِ دفاع کی مناسبت سے تقریب میں میجر عزیز بھٹی شہید سمیت وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

گلِ بہار سیزن 1 میں 25 مختلف اسٹالز قائم کیے گئے۔ ویمن چیمبر آف کامرس اور ویمن گروپ آف انٹرپرینیورز کے تعاون سے خواتین کاروباری افراد کو اپنی مصنوعات اور صلاحیتیں متعارف کرانے کے لیے خصوصی مواقع فراہم کیے گئے، جبکہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بہاولپور سمیت مختلف تعلیمی اداروں نے بھی یومِ دفاع کے حوالے سے اسٹالز لگائے۔

تقریب میں بہاولپور ڈویژن کے فنکاروں اور موسیقاروں نے بھی شرکت کی۔ شاہد جیون، طلحہ راجپوت، محمد توقیر، شیریں کنول اور رمضان جانی نے ملی نغموں اور معروف پاکستانی گیتوں کے ذریعے شرکاء کو محظوظ کیا۔ وجیہہ الحسن، حسن فادل، شاگان مہدی اور نوشتہ حسن نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

اس موقع پر بہاولپور کی معروف فنکارہ گل بہار بانو کو ان کی فنی خدمات اور شہر کے ثقافتی منظرنامے میں کردار کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ان کی کزن شیریں کنول نے ان کی معروف غزل ’’چاہت میں کیا دنیا داری‘‘ پیش کی۔ تقریب کے دوران گل بہار کارنر کا بھی افتتاح کیا گیا، جسے فنکارہ کی خدمات کے اعتراف کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔

بچوں کے لیے جنوبی پنجاب کے معروف میجک آرٹسٹ جام مجاہد، سرفراز علی بادی اور ان کی ٹیم نے میجک اینڈ پپٹ شو پیش کیا، جس نے تقریب میں بچوں کے لیے خصوصی دلچسپی پیدا کی۔

تقریب کے ذریعے اس امر کو اجاگر کیا گیا کہ عوامی پارکس اور شہری مقامات کو محض سبزہ اور تفریح تک محدود رکھنے کے بجائے خواتین، بچوں، نوجوانوں، مقامی کاروباری افراد اور فنکاروں کے لیے مثبت، محفوظ اور تعمیری سرگرمیوں کے مراکز کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

گلِ بہار سیزن 1 سرکاری اداروں، کاروباری برادری، فنکاروں اور سول سوسائٹی کے باہمی تعاون کی ایک مثال کے طور پر سامنے آیا۔ قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ تقریب کے انعقاد کے لیے سرکاری خزانے سے کوئی رقم خرچ نہیں کی گئی، جبکہ تمام اخراجات کاروباری برادری اور سول سوسائٹی کے تعاون سے پورے کیے گئے۔

جوبلی فی میل ہسپتال بہاولپورآج 6 ستمبر کو تقریباً شام 5 بجے جوبلی فی میل ہسپتال بہاولپور کے فرسٹ فلور پر واقع ایک کمرے م...
06/09/2026

جوبلی فی میل ہسپتال بہاولپور

آج 6 ستمبر کو تقریباً شام 5 بجے جوبلی فی میل ہسپتال بہاولپور کے فرسٹ فلور پر واقع ایک کمرے میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

آگ کی بروقت نشاندہی کرتے ہوئے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی۔ ہسپتال کے عملہ نے ریسکیو 1122 کی معاونت سے دستیاب فائر سیفٹی آلات اور فائر ایکسٹنگوشرز کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری اور مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ہسپتالوں میں آتشزدگی سمیت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے فائر سیفٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ جوبلی فی میل ہسپتال میں بھی فائر ایکسٹنگوشرز نصب ہیں جبکہ فائر ہائیڈرنٹ موجود اور فعال ہے، جس کی مدد سے ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی ممکن ہوئی۔

الحمدللہ، واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور صورتحال پر بروقت قابو پا لیا گیا۔

🇵🇰 ضلع بہاولپور میں یومِ دفاعِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہےملک بھر کی طرح ضلع بہاولپور میں بھی یومِ دفاع و ...
06/09/2026

🇵🇰
ضلع بہاولپور میں یومِ دفاعِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر کی طرح ضلع بہاولپور میں بھی یومِ دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں طلبہ اور اساتذہ شہدائے وطن کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں اور ملکی دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا جا رہا ہے۔

بہاولپور شہر اور ضلع بھر میں مختلف ریلیوں، تقریبات اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے ملی یکجہتی، حب الوطنی اور قومی جذبے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شہدائے وطن ہمارا فخر ہیں۔
ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

پاکستان زندہ باد!
پاک افواج پائندہ باد!

05/09/2026

100000 CM Electric Bikes for Students!

ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا ملتان روڈ راؤنڈ اباؤٹ کا مسلسل دورہ جاری ملتان روڈ راؤنڈ اباؤٹ میں جاری ترقیاتی اور ت...
05/09/2026

ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا ملتان روڈ راؤنڈ اباؤٹ کا مسلسل دورہ جاری

ملتان روڈ راؤنڈ اباؤٹ میں جاری ترقیاتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا۔

ملتان روڈ راؤنڈ اباؤٹ کے ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کام تیزی سے جاری ہیں

ملتان روڈ راؤنڈ اباؤٹ میں گھاس اور خوبصورت پودے لگائے جا رہے ہیں

راؤنڈ اباؤٹ میں کرب سٹون تبدیل کیے جا چکے ہیں اور نئی ٹف ٹائل لگائی جا چکی ہے

راؤنڈ اباؤٹ پر تعمیر کیا جانے والا فوارہ جلد از جلد فنکشنل کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور

ترقیاتی کاموں میں معیار اور خوبصورتی کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور

اس موقع پر پی ایچ اے کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے

یومِ دفاعِ پاکستان 🇵🇰 | ضلع بہاولپورضلع بہاولپور میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے بھرپور جوش، جذبے اور قومی ولولے کے س...
05/09/2026

یومِ دفاعِ پاکستان 🇵🇰 | ضلع بہاولپور

ضلع بہاولپور میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے بھرپور جوش، جذبے اور قومی ولولے کے ساتھ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع بھر کے مختلف سکولوں و کالجز میں خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں طلبہ نے ملی نغموں، تقاریر، ٹیبلو اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے پاک فوج کی بہادری، قومی دفاع اور شہدائے وطن کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یومِ دفاع کے حوالے سے شہر بھر میں مختلف مقامات پر شہدائے پاکستان کی تصاویر اور ان کی عظیم قربانیوں کو اجاگر کرنے والے پینا فلیکس بھی آویزاں کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے عوام کو وطن عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کی خدمات اور قربانیوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ان تقریبات کا مقصد نئی نسل میں وطن سے محبت، قومی یکجہتی، جذبۂ حب الوطنی اور شہداء کی قربانیوں کے احترام کو فروغ دینا ہے۔ یومِ دفاع ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔

شہداءِ پاکستان کو سلام! 🇵🇰
پاک فوج کو خراجِ تحسین!
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰❤️

05/09/2026

یوم دفاع کی مناسبت سے شہداے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اور بہاولپور کی پہنچان ملکہ غزل و پرائیڈ آف پرفارمنس میڈم گل بہار بانو کی خدمات کے پیش نظر ایک شاندار شام بس کچھ گھنٹوں بعد
Maryam Nawaz Sharif
Team MNS
Secretary HUD & PHED South Punjab
HUD & PHE Department
Punjab Horticulture Authority
Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur
Deputy Commissioner Bahawalpur
Regional Information Office, BahawalpurWomen Chamber of Commerce & Industry BahawalpurPunjab Council of the Arts Bahawalpur DivisionBahawalpur Chamber of Commerce & Industry@top fans

05/09/2026
6 ستمبر دفاع پاکستان کے حوالے سے گورنمنٹ صادق ڈین ماڈل ہائی سکول میں شہداء کرام پاکستان کو سلامیوم دفاع پاکستان کے موقع ...
05/09/2026

6 ستمبر دفاع پاکستان کے حوالے سے گورنمنٹ صادق ڈین ماڈل ہائی سکول میں شہداء کرام پاکستان کو سلام

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ ایس ڈی ماڈل ہائی سکول میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی اور شاندار ریلی کا انعقاد ہوا

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی اقراء مبین، اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر حمزہ احتشام نے کی

اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی اقراء مبین، اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر حمزہ احتشام، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا سٹی مجتبی منظور سمیت پرنسپل سکول ھذا نے ریلی کے موقع پر طلباء وطالبات سے خطاب کیا

پاک افواج ھماری سرحدوں کی محافظ ھے۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی اقراء مبین

پاک فوج کی بدولت پاکستان کا مستقبل روشن ھے۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی اقراء مبین

شہداء کی جو موت ھے وہ قوم کی حیات ھے۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی اقراء مبین

جو قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کی قدر کرتیں ھیں وہی قومیں سربلند رہتی ھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی اقراء مبین

پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر حمزہ احتشام

6ستمبر کے ھمارے ھیرو میجر عزیز بھٹی شہید اور ایم ایم عالم ھیں۔ھماری بہادر افواج نے دشمنوں کے دانت کھٹے کر دئیے۔اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر

ان غازیوں اور شہداء کرام کی بدولت پاکستان کاوقار بلند ھواھے۔اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر

پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ھے۔ ایس ڈی ای او بہاولپور سٹی پیرافورس

تعلیم ھی ھماری آخری امید ھے۔ھم اپنے وطن عزیز جو ھمارے شہداء کے خون کا مرہون منت ھے ایس ڈی ای او پیرا فورس بہاولپور سٹی

تقریب کے اختتام پر شہداء کی درجات بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

سٹوڈنٹس جذبہ ایمانی سے با آوازبلند پاکستان زندہ باد کے نعرےلگاتے رہے۔

Address

BAHAWALPUR
Bahawalpur
63100

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92629250492

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share