Safe City Bahawalpur

Safe City Bahawalpur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Safe City Bahawalpur, Government Organization, District Police Lines, Bahawalpur.

Safe City Bahawalpur Project is an initiative led by the Punjab Safe Cities Authority (PSCA) to enhance public safety and security through technology and data-driven approaches.

07/09/2026
07/09/2026

پنجاب کو سموگ سے بچائیں

مٹی اور تعمیراتی سامان لے جانے والے ٹرک اور ڈمپر بغیر ترپال کے سفر کرتے ہوئے گرد و غبار پھیلاتے ہیں جو فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

ٹرک اور ڈمپر کو ہمیشہ ترپال سے مکمل ڈھانپیں۔ گرد و غبار سے بچنے کے لیے دوران سفر ناک اور منہ ڈھانپ کر رکھیں۔ گرد و غبار پھیلانے والی گاڑی کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

آپ کا ذمہ دارانہ عمل پنجاب کی فضا کو صاف، صحت مند اور محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

محفوظ پنجاب، ہمارا عزم

وَمَا كَانَ قَوْلَهُمْ إِلَّآ أَن قَالُوا۟ رَبَّنَا ٱغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِىٓ أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَ...
07/09/2026

وَمَا كَانَ قَوْلَهُمْ إِلَّآ أَن قَالُوا۟ رَبَّنَا ٱغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِىٓ أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَٱنصُرْنَا عَلَى ٱلْقَوْمِ ٱلْكَٰفِرِينَ
اور (اس حالت میں) ان کے منہ سے کوئی بات نکلتی ہے تو یہی کہ اے پروردگار ہمارے گناہ اور زیادتیاں جو ہم اپنے کاموں میں کرتے رہے ہیں معاف فرما اور ہم کو ثابت قدم رکھ اور کافروں پر فتح عنایت فرما
Surah Aal-i-Imraan, Verse 147

06/09/2026

"وطن کی خاطر بہنے والا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔"
ہمارے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاکستان کی حفاظت کی۔
آج ہمارا فرض ہے کہ ہم انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا خون عطیہ کریں۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ورچوئل بلڈ بینک کے ساتھ بطور ڈونر رجسٹر ہوں اور کسی کی زندگی بچانے کا ذریعہ بنیں۔
15 ڈائل کریں اور 4 کا بٹن دبائیں۔
ایک خون کا عطیہ، ایک زندگی کی امید۔
پاکستان زندہ باد!
#6ستمبر #پاکستان ِ_عقیدت

request for to save lives

6 ستمبر — یومِ دفاعِ پاکستان۶ ستمبر ہمیں اپنے عظیم شہداء اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں، شجاعت اور وطن سے وفاداری کی یاد...
06/09/2026

6 ستمبر — یومِ دفاعِ پاکستان

۶ ستمبر ہمیں اپنے عظیم شہداء اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں، شجاعت اور وطن سے وفاداری کی یاد دلاتا ہے۔ ہمارے بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے قوم کے حوصلے اور عزم کو ہمیشہ کے لیے بلند کر دیا۔

محفوظ اور مضبوط پاکستان کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

05/09/2026

🩸 ایک خون کا عطیہ، ایک قیمتی زندگی بچانے کا ذریعہ
خون کا عطیہ کسی ضرورت مند مریض، حادثے کے شکار فرد یا زچگی کے دوران پیچیدگی کا سامنا کرنے والی ماں کے لیے زندگی کی امید بن سکتا ہے۔
آپ کا عطیہ کسی کے لیے صرف خون نہیں، بلکہ زندگی کا ایک قیمتی تحفہ ہے۔ آئیے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت خون عطیہ کریں اور ضرورت کے وقت اپنے بھائیوں اور بہنوں کے کام آئیں۔
آج آپ کا خون کا عطیہ، کسی کی زندگی کا سبب بن سکتا ہے۔
سیف سٹی بہاولپور — بروقت خون کی فراہمی، انسانی جانوں کے تحفظ کے عزم کے ساتھ۔

05/09/2026

منشیات کی روک تھام، ہم سب کی ذمہ داری
اگر آپ کے ارد گرد منشیات کا کوئی واقعہ دیکھیں تو خاموش نہ رہیں۔
فوراً 15 پر کال کریں اور 8 دبائیں
آپ کی 1 اطلاع، کئی زندگیاں بچا سکتی ہے۔

Address

District Police Lines
Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safe City Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share