Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur

Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur This page is a space for Commissioner Office to share information with the community.

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے ملتان روڈ راؤنڈ اباؤٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے ک...
03/09/2026

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے ملتان روڈ راؤنڈ اباؤٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا۔ انہیں منصوبے پر جاری کام کی پیش رفت، لینڈ سکیپنگ، گرین بیلٹس اور دیگر تزئینی امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ ملتان روڈ راؤنڈ اباؤٹ کی تزئین و آرائش کے کام کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور تعمیراتی و تزئینی کاموں میں معیار، پائیداری اور خوبصورتی کو خصوصی اہمیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مرکزی اور اہم داخلی مقامات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، صاف ستھرا، سرسبز اور دیدہ زیب بنانے کے لیے مربوط اور دیرپا اقدامات یقینی بنائے

03/09/2026
01/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں فائر سیفٹی اقدامات کا جائزہ۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کا نواب سر صادق محمد خان عباسی ہسپتال کا دورہ۔ ہسپتال میں منعقدہ فائر سیفٹی موک ایکسرسائز کا معائنہ کیا۔ پیڈز وارڈ، ایمرجنسی اور دیگر شعبہ جات میں فائر سیفٹی انتظامات کا موقع پر جائزہ لیا گیا۔۔ ہسپتال میں نصب فائر سیفٹی آلات اور فائر ایکسٹنگوشرز کو چیک کیا گیا۔ ہسپتال کے ایمرجنسی راستوں اور حفاظتی انتظامات کا بھی معائنہ کیا گیا۔

✨ اوپن ڈور، فوری انصاف — عوامی خدمت اولین ترجیحوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اوپن ڈور پالیسی کے ذریعے ...
31/08/2026

✨ اوپن ڈور، فوری انصاف — عوامی خدمت اولین ترجیح

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اوپن ڈور پالیسی کے ذریعے عوام کو بلا رکاوٹ رسائی اور فوری داد رسی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی زیرِ صدارت ”اپنا کھیت اپنا روزگار“ اسکیم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا...
31/08/2026

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی زیرِ صدارت ”اپنا کھیت اپنا روزگار“ اسکیم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسکیم پر جاری پیش رفت، موصول ہونے والی درخواستوں اور ان کی سکروٹنی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسکیم کے تحت مستحق افراد کو حکومتی سہولیات کے ثمرات بروقت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بے زمین کاشتکاروں کو بااختیار بنانے کے لیے ”اپنا کھیت اپنا روزگار“ ایک انقلابی اقدام ہے، جس کا مقصد بے زمین کاشتکاروں کو زرعی زمین تک رسائی فراہم کرکے انہیں معاشی طور پر مستحکم بنانا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اسکیم کے تحت جن افراد کو جگہ الاٹ ہو چکی ہے، ان سے متعلق باقی ماندہ کارروائی بلا تاخیر مکمل کی جائے۔ جن الاٹیوں کی کاغذی کارروائی مکمل ہو چکی ہے، انہیں فوری طور پر الاٹ شدہ جگہ کا قبضہ فراہم کیا جائے۔ متعلقہ افسران موقع پر جا کر بے زمین الاٹیوں کو قبضہ دلانے کے عمل کو یقینی بنائیں ۔

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت بذریعہ ویڈیو لنک اعلی سطح اجلاس۔ بہاولپور ڈویژن کے تمام سرکاری ہسپتال...
26/08/2026

کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت بذریعہ ویڈیو لنک اعلی سطح اجلاس۔ بہاولپور ڈویژن کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں فائر اور الیکٹریکل سیفٹی کا جائزہ لینے کی ہدایت۔ ہسپتالوں میں فائر ہائیڈرنٹس اور پانی کی مناسب دستیابی یقینی بنائی جائے، شارٹ سرکٹنگ کے ممکنہ خطرات کی نشاندہی کرکے فوری طور پر دور کیے جائیں، تمام ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کے حفاظتی معیارات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ہسپتالوں میں فائر الارم، ایمرجنسی ایگزٹ اور انخلاء کے سائن بورڈز چیک کیے جائیں، پیڈز اور گائنی وارڈز میں فائر فائٹنگ اور حفاظتی اقدامات مؤثر بنانے کی ہدایت

Address

Bahawalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Commissioner Bahawalpur Division Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share