29/05/2026
عیدالاضحیٰ کے موقع پر محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کی جانب سے 24/7 خدمات کی فراہمی جاری
لاہور:
سیکرٹری لائیو اسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کی ہدایات پر محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر میں مویشی پال حضرات، بیوپاریوں اور شہریوں کو معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر چوبیس گھنٹے خدمات انجام دیں۔
محکمہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ سے قبل جانوروں کی نقل و حرکت کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی گئی جبکہ فوری بیماری رپورٹنگ کیلئے ADRSInfo Farmer App کو فعال رکھا گیا۔ جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام کیلئے ادویات، ایکاری سائیڈل ادویات اور سپرے مشینوں کی وافر مقدار بھی دستیاب رکھی گئی۔
صوبائی سطح پر ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسٹینشن لاہور میں 24/7 سینٹرل کنٹرول روم قائم کیا گیا جبکہ ڈویژنل سطح پر بھی کنٹرول رومز فعال رہے تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ، مانیٹرنگ اور کوآرڈینیشن یقینی بنائی جا سکے۔ عوام کی سہولت کیلئے ٹال فری ہیلپ لائن 08000-9211 بھی مسلسل فعال رہی۔
محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کی جانب سے ضلع و تحصیل ویٹرنری ہسپتالوں کو عارضی طور پر چوبیس گھنٹے فعال رکھا گیا جبکہ لاہور میں پانچ ویٹرنری ہسپتال مکمل 24/7 آپریشنل رہے۔
عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے سیمینارز، الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے بیماریوں سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق بھرپور آگاہی مہم چلائی گئی۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرلز اور مانیٹرنگ افسران کو عیدالاضحیٰ سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے فیلڈ میں تعینات کیا گیا۔
فیلڈ سرگرمیوں کے مطابق 28 مئی 2026 تک:
صوبہ بھر میں56 مویشی منڈیوں اور 199 قربانی جانور سیل پوائنٹس پر ویٹرنری سہولیات فراہم کی گئیں۔
مجموعی طور پر 255 مقامات پر محکمانہ سرگرمیاں جاری رہیں2013 افسران و عملہ ڈیوٹی پر مامور رہا۔
189 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز خدمات انجام دیتی رہیں۔
5,12,340 جانوروں پر سپرے کیا گیا تاکہ متعدی بیماریوں سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔
35,496 جانوروں کا علاج کیا گیا۔
مزید برآں بین الصوبائی جانوروں کی نقل و حرکت کی نگرانی کیلئے 20 انٹر پروونشل چیک پوسٹس قائم کی گئیں جہاں جانوروں اور گاڑیوں کی چیکنگ اور سپرے کا عمل جاری رہا۔
محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب عیدالاضحیٰ کے دوران صحت مند جانوروں کی فراہمی، بیماریوں کی روک تھام اور مویشی پال حضرات کو بروقت سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔