06/09/2026
🔥 اشرف المخلوقات یا زمین کا سب سے بڑا درندہ؟
ان تصاویر کو دیکھیے اور اپنے انسان ہونے پر شرم کیجیے۔ یہ ہے وہ "انسان" جسے اللہ نے عقل دی تھی، لیکن یہ کائنات کا سب سے بڑا ناشکرا اور ظالم بن چکا ہے۔ انسان خود تو اپنی ابادی بڑھاتا جا رہا ہے، اپنے بچوں کے لیے عالیشان محل کھڑے کرتا ہے، لیکن اللہ کی زمین پر بسنے والی معصوم اور بے زبان مخلوق کا جینا اس نے حرام کر دیا ہے۔
آج گلی محلوں میں ان بے زبان کتوں کو تڑپا تڑپا کر زہر دیا جا رہا ہے، جیسے یہ خدا کی مخلوق ہی نہ ہوں!
قرآنِ پاک میں اللہ تعالیٰ نے انسان کی اس بدترین ناشکری اور تکبر پر سخت لعنت بھیجی ہے:
"قُتِلَ الْإِنْسَانُ مَا أَكْفَرَهُ"
"لعنت ہو انسان پر! یہ کتنا بڑا ناشکرا ہے!" — (سورہ عبس: 17)
کیا ہم بھول گئے کہ اللہ نے قرآن میں فرمایا ہے کہ یہ جانور کوئی فالتو چیز نہیں، بلکہ ہماری ہی طرح باقاعدہ امتیں ہیں؟ (سورہ الانعام: 38)۔ آج ہم اپنے شہروں کو صاف کرنے کے نام پر خدا کی امتوں کا قتلِ عام کر رہے ہیں۔
یاد رکھیے! شریعت میں صرف اس پاگل کتے کو ہٹانے کی اجازت ہے جو انسانی جان کے لیے خطرہ بن چکا ہو۔ ان معصوم اور سوئے ہوئے بے ضرر کتوں کو زہر دینا، ان کی نسل کشی کرنا بدترین ظلم ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا کہ ایک عورت صرف ایک بلی کو بھوکا مارنے کی وجہ سے جہنم کے سب سے نچلے درجے میں ڈال دی گئی۔
خدا کی قسم! قیامت کے دن جب یہ بے زبان دربارِ الٰہی میں ہمارے خلاف گواہی دیں گے، تو ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا۔ زمین والوں پر رحم کرو، ورنہ آسمان والا تم پر عذاب نازل کر دے گا!