01/06/2026
الحمدللہ
میں اپنی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت اور تمام معزز سینئر رہنماؤں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے " ای اے ایم سی انفارمیشن اینڈ میڈیا موبیلائزر" کی ذمہ داری سونپی۔
میں اس اعزاز کو اپنے لیے ایک ذمہ داری اور امانت سمجھتا ہوں۔ ان شاء اللہ اپنی تمام تر صلاحیتوں، محنت اور اخلاص کے ساتھ جماعت کے پیغام کو عوام تک پہنچانے اور پارٹی کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔
میں اپنی قیادت، سینئر ساتھیوں اور تمام کارکنان کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے
عادل عباس EAMC