Attock Police

Attock Police This page is created to inform the public about activities of Attock police. We aim to create a safe and secure environment for all the people in Attock.

07/09/2026

السلام علیکم! صبح بخیر
ون ویلنگ ایک خطرناک اور جان لیوا عمل ہے جو نہ صرف آپ کی اپنی زندگی بلکہ دوسروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں ذمہ دار شہری بننے کی تلقین کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر کال کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

*آئی جی پنجاب کی ہدایات پر ڈی پی او اٹک کی زیرِ صدارت پولیس لائنز اٹک میں اہم میٹنگ کا انعقاد* تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ...
06/09/2026

*آئی جی پنجاب کی ہدایات پر ڈی پی او اٹک کی زیرِ صدارت پولیس لائنز اٹک میں اہم میٹنگ کا انعقاد*

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پنجاب کی ہدایات پر ڈی پی او اٹک کی زیرِ صدارت پولیس لائنز اٹک میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور جوڈیشل ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں نے شرکت کی، میٹنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے کرپشن فری پنجاب کے ویژن پر مکمل عملدرآمد، پولیس میں بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، جوڈیشل ڈیوٹی کے ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد، قیدیوں کی منتقلی اور عدالتوں میں پیشی کے دوران فول پروف سیکیورٹی، زیرِ علاج زیرِ حراست ملزمان کی مؤثر نگرانی اور پریزن وینز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق نے کہا کہ جوڈیشل سیکیورٹی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ پولیس میں بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر بلاامتیاز عملدرآمد جاری رہے گا۔
*ترجمان اٹک پولیس*
RPO Rawalpindi
Punjab Police - Central Police Office

RPO Rawalpindi Punjab Police - Central Police Office
06/09/2026

RPO Rawalpindi
Punjab Police - Central Police Office

06/09/2026

پنجاب پولیس سے متعلقہ شکایات کیلئے آئی جی پنجاب کے شکایات سیل میں 1787 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

05/09/2026

السلام علیکم! صبح بخیر
نوجوانوں کے تحفظ کے لیے ایک جدید قدم۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے یوتھ وژن کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے PSCA نیکسٹ جن سیفٹی ایپ متعارف کروا دی ہے۔ یہ اسمارٹ ایپ نوجوانوں کو ہنگامی صورتحال میں فوری مدد، پیشہ ورانہ رہنمائی اور مختلف حفاظتی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرتی ہے۔

Address

Kamra Road
Attock City

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Attock Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Attock Police:

Shortcuts

Share