Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Arifwala

Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Arifwala Dedicated to enforcement excellence, anti-encroachment operations, and lawful governance.

08/05/2026
یہ نوٹیفکیشن حکومتِ پنجاب (سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ) کی طرف سے جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق درج ذیل ہدایات ...
07/04/2026

یہ نوٹیفکیشن حکومتِ پنجاب (سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ) کی طرف سے جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق درج ذیل ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

پیرا فورس عارف والہ اسٹیشن کی طرف سے عوامی آگاہی پیغام:

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومتِ پنجاب کے احکامات کے مطابق:

تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8:00 بجے بند کر دیے جائیں گے (ہفتہ اور اتوار سمیت)۔
البتہ درج ذیل مستثنیٰ ہوں گے:
میڈیکل اسٹورز، فارمیسیز، لیبارٹریز اور ہسپتال
پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز
تنور، بیکریز اور دودھ/ڈیری شاپس
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10:00 بجے بند کر دیے جائیں گے۔
(ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی)
تمام میرج ہالز، بینکوئٹس اور شادی کی تقریبات رات 10:00 بجے تک ختم کرنا لازمی ہوگا
(گھروں اور فارم ہاؤسز میں ہونے والی تقریبات بھی شامل ہیں)

تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ ان احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شکریہ
پیرا فورس عارف والہ اسٹیشن
Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Pakpattan


27/02/2026
اسسٹنٹ کمشنر عارف والا کی ہدایت پر،انفورسمنٹ آفیسر محمد عبداللہ صفدر کی زیرِ نگرانی پیرا ٹیم نے سرکاری اراضی پر ناجائز ق...
27/02/2026

اسسٹنٹ کمشنر عارف والا کی ہدایت پر،انفورسمنٹ آفیسر محمد عبداللہ صفدر کی زیرِ نگرانی پیرا ٹیم نے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران قیمتی سرکاری زمین کو غیر قانونی قابضین سے واگزار کروا لیا گیا۔ انفورسمنٹ ٹیم نے قانون کے مطابق اور مکمل شفافیت کے ساتھ آپریشن کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔
تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا اور اراضی متعلقہ سرکاری محکمے کے حوالے کر دی گئی۔ کارروائی پرامن ماحول میں اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مکمل کی گئی۔
انفورسمنٹ آفیسر محمد عبداللہ صفدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری زمین پر کسی بھی قسم کا ناجائز قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی.

Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Pakpattan















Under the supervision of Enforcement Officer, Abdullah Safdar ,the PERA team conducted a comprehensive visit to various ...
25/02/2026

Under the supervision of Enforcement Officer, Abdullah Safdar ,the PERA team conducted a comprehensive visit to various sites across the city of Arifwala to ensure compliance with issued removal orders. During the inspection, strict action was taken against defaulters who failed to adhere to official directives. Heavy fines were imposed on violators in accordance with the law. The operation reflects the administration’s firm resolve to enforce regulations, uphold public order, and ensure full compliance without exception.

Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Pakpattan














اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا کی ہدایات پر، انفورسمنٹ آفیسر محمد عبداللہ صفدر کی زیرِ نگرانی پیرا ٹیم نے عارفوالا کے مختلف بازار...
25/02/2026

اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا کی ہدایات پر، انفورسمنٹ آفیسر محمد عبداللہ صفدر کی زیرِ نگرانی پیرا ٹیم نے عارفوالا کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سرکاری نرخ ناموں کی جانچ پڑتال کی گئی اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف موقع پر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔ انتظامیہ عوامی مفاد کے تحفظ اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Deputy Commissioner Pakpattan



























اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا کی خصوصی ہدایات پر، انفورسمنٹ آفیسر آصفہ نذیر کی قیادت میں پیرا ٹیم نے شہر کے مختلف بازاروں اور ما...
25/02/2026

اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا کی خصوصی ہدایات پر، انفورسمنٹ آفیسر آصفہ نذیر کی قیادت میں پیرا ٹیم نے شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹس کا دورہ کیا۔ اشیائے ضروریہ کی مقررہ سرکاری قیمتوں اور ریٹ لسٹ کی نمایاں نمائش کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ زائد قیمت وصول کرنے اور سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔ انتظامیہ عوامی مفاد کے تحفظ اور ناجائز منافع خوری کے سدباب کے لیے مؤثر اور بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Deputy Commissioner Pakpattan














On the directions of the Assistant Commissioner, Arifwala, Enforcement Officer Abdullah Safdar  and his team conducted a...
13/02/2026

On the directions of the Assistant Commissioner, Arifwala, Enforcement Officer Abdullah Safdar and his team conducted a detailed price control inspection across various markets of Arifwala to ensure strict compliance with the government-notified rates of essential commodities.
During the visit, the prices of daily-use items including flour, sugar, pulses, vegetables, fruits, and other essential goods were thoroughly examined. The inspection also included verification of the officially notified rate lists and their proper and visible display at business premises, in accordance with regulatory requirements.
Traders found adhering to the notified prices and maintaining proper display of rate lists were appreciated for their compliance and cooperation. . Legal action was taken against the violators, and fines were imposed in line with the relevant provisions of law.
The Enforcement Officer emphasized that strict monitoring will continue and that no leniency will be shown towards profiteering or violation of price control regulations. The district administration remains committed to ensuring transparency, market discipline, and relief to the general public.

Govt of Punjab
Deputy Commissioner Pakpattan
Maryam Nawaz Sharif
Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Arifwala




















اسسٹنٹ کمشنر عارفوالہ کی ہدایات پر انفورسمنٹ آفیسر محمد عبداللہ صفدر نے کارٹ ماڈل بازار قبولہ شریف کا دورہ کیا اور انتظا...
13/02/2026

اسسٹنٹ کمشنر عارفوالہ کی ہدایات پر انفورسمنٹ آفیسر محمد عبداللہ صفدر نے کارٹ ماڈل بازار قبولہ شریف کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران سٹالز کی ترتیب، صفائی کی صورتحال، ٹریفک کی روانی اور پیرا قوانین کے تحت مقرر کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہو رہی ہیں اور کسی قسم کی زائد وصولی نہیں کی جا رہی۔
دکانداروں اور سٹال ہولڈرز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ مقررہ حدود، حکومتی ضوابط اور پرائس کنٹرول میکانزم کی مکمل پابندی یقینی بنائیں تاکہ شفافیت برقرار رہے اور صارفین کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو۔
انفورسمنٹ آفیسر نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے تحفظ، منظم بازار کے قیام اور حکومتی پالیسیوں کے مؤثر نفاذ کے لیے باقاعدہ مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انتظامیہ منصفانہ قیمتوں، بہتر انتظام اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Deputy Commissioner Pakpattan















اسسٹنٹ کمشنر عارفوالہ کی خصوصی ہدایات پر، اور انفورسمنٹ آفیسر محمد عبداللہ صفدر کی زیرِ نگرانی، پیرا ٹیم نے  قبولہ شریف،...
12/02/2026

اسسٹنٹ کمشنر عارفوالہ کی خصوصی ہدایات پر، اور انفورسمنٹ آفیسر محمد عبداللہ صفدر کی زیرِ نگرانی، پیرا ٹیم نے قبولہ شریف، عارفوالہ میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کامیابی سے سرانجام دیا۔
پیرا کے موٹو "پہلے عزت پھر نفاذ" کو مدِنظر رکھتے ہوئے کارروائی کا آغاز عوام کو آگاہی فراہم کرنے سے کیا گیا۔ موقع پر موجود دکانداروں اور افراد کو پیرا قوانین، انسدادِ تجاوزات سے متعلقہ ایس او پیز اور قانونی تقاضوں سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا گیا تاکہ وہ رضاکارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں۔
متعدد بار تنبیہ اور ریموول آرڈرز کے اجراء کے باوجود خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ غیر قانونی تجاوزات کو ختم کروایا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ سرکاری املاک کے تحفظ، عوامی راستوں کی بحالی اور قانون کی بالادستی کے قیام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ازخود تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنا کر قانونی پیچیدگیوں سے بچیں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔l
Govt of Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Deputy Commissioner Pakpattan















Address

Gulshan Iqbal Town Arifwala
Arifwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Arifwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share