27/08/2026
📢 اہم اطلاع برائے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے مستحقین
تمام مستحق خواتین و حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ BISP کی سم صرف اور صرف مجاز BISP دفتر سے حاصل کریں۔
دفتر کے علاوہ کسی دکان، ایجنٹ یا غیر متعلقہ شخص سے سم ہرگز نہ لیں۔
⚠️ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض لوگ چند روپوں کی خاطر غریب اور مستحق لوگوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں اور انہیں غیر ضروری طور پر پریشان کرتے ہیں۔ خدارا ایسے لوگوں سے محتاط رہیں۔
❌ دفتر کے باہر سم لینے کی کوشش نہ کریں۔
💰 اپنا قیمتی وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں۔
✅ صرف مجاز BISP دفتر سے ہی سم حاصل کریں۔
اپنی سہولت، وقت اور پیسے کی حفاظت کریں اور دوسروں کو بھی اس اہم اطلاع سے آگاہ کریں۔
#مستحقین