14/03/2026
ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد اشتیاق خان کی ہدایات پر ٹریفک پولیس کی جانب سے حویلیاں میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے خصوصی آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ کے دوران موٹر سائیکل سوار شہریوں میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی جبکہ حفاظتی اقدامات کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مفت ہیلمٹ تقسیم کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکلوں پر مفت انڈیکیٹرز اور سائیڈ مررز بھی نصب کیے گئے تاکہ شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اس موقع پر شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال، ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہی دی اور بتایا کہ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد حادثات میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد اشتیاق خان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کا مقصد صرف قوانین پر عملدرآمد کروانا ہی نہیں بلکہ عوام میں شعور اجاگر کرنا بھی ہے تاکہ موٹر سائیکل سوار اپنی اور دوسروں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ دوران سفر ہیلمٹ اور دیگر حفاظتی آلات کا استعمال لازمی کریں۔