Abbottabad Police

Abbottabad Police Follow the Abbottabad Police channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VbBWj8n3gvWhzQb7M93s
(225)

ایبٹ آباد پولیس اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ شجرکاری مہمڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد کے وژن کے مطابق اور ایس پی سرکل حویلی...
06/09/2026

ایبٹ آباد پولیس اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ شجرکاری مہم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد کے وژن کے مطابق اور ایس پی سرکل حویلیاں و ڈی ایس پی سرکل گلیات کی ہدایات پر 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بکوٹ چنن خان اور رینج آفیسر محکمہ جنگلات سرکل گلیات اشتیاق خان نے تھانہ بکوٹ میں پودے لگائے۔

شجرکاری مہم کا مقصد ماحول کو سرسبز و شاداب بنانا اور سرسبز پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

ایبٹ آباد پولیس عوام کے تعاون سے شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

نواں شہر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتارڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر، ایس پی...
05/09/2026

نواں شہر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر، ایس پی کینٹ ڈویژن اور ڈی ایس پی سرکل میرپور کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔

دورانِ گشت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش جبران ولد جہانگیر سکنہ ٹانچی چوک کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3049 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی۔

دوسری کارروائی میں سراج ولد جہانگیر سکنہ عیدگاہ کے قبضے سے 25 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ایبٹ آباد: 14 سالہ بچے سے بدفعلی، ملزم گرفتارتھانہ سٹی کی حدود دوبتھر میں 14 سالہ بچے سے بدفعلی اور نازیبا حرکات کا افسو...
05/09/2026

ایبٹ آباد: 14 سالہ بچے سے بدفعلی، ملزم گرفتار
تھانہ سٹی کی حدود دوبتھر میں 14 سالہ بچے سے بدفعلی اور نازیبا حرکات کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر 929، زیرِ دفعہ 376 PPC اور 53 CPA درج کرلیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی سیف الرحمان خان، ارشد خان SI/OII اور قاسم خان ASI انچارج چوکی شملہ ہل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کفایت الرحمن کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایچ او حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور قریشی کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات ...
05/09/2026

ایس ایچ او حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور قریشی کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ضلع پولیس کی جانب سے پیشہ ور بھکاریوں اور عوام کو تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ او حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور قریشی نے کارروائی کرتے ہوئے عوام کو تنگ کرنے والے متعدد پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، حویلیاں پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتارایس ایچ او حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور قریشی نے کارروائی ...
05/09/2026

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، حویلیاں پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار

ایس ایچ او حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور قریشی نے کارروائی کرتے ہوئے شاہ زیب ولد یونس سکنہ محلہ فاروق اعظم حویلیاں کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے 12 بور رپیٹر برآمد ہوا ہے۔ ملزم کے خلاف اسلحہ کی نمائش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

کوٹلہ سجیکوٹ: پلاٹ ہتھیانے کی خاطر بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتارڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر جرائم...
05/09/2026

کوٹلہ سجیکوٹ: پلاٹ ہتھیانے کی خاطر بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔

تھانہ مانگل کی حدود کوٹلہ سجیکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے ملزم ثاقب ولد سید قمر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مبینہ طور پر پلاٹ ہتھیانے کی غرض سے اپنی بیوی کو اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ 30 اگست کو ملزم نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔

مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تھانہ کوٹلہ سجیکوٹ میں زیرِ دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تنویر خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

نواں شہر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، آئس اور چرس برآمد ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد نے دور...
04/09/2026

نواں شہر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، آئس اور چرس برآمد

ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش اویس ولد تاج محمد سکنہ کھولے چونا کاری کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 600 گرام آئس برآمد کر لی۔

دوسری کارروائی میں امجد ولد ولی الرحمٰن سکنہ کھولے چونا کاری کے قبضے سے 2831 گرام چرس برآمد کی گئی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مقدمہ ہذا میں پابندِ سلاسل کر دیا۔

بودلہ پاوا گھر میں نقب زنی، ملزم گرفتار ، مال مسروقہ برآمدایس ایچ او تھانہ سٹی  سیف الرحمن خان نے بمعہ ٹیم کے کارروائی ک...
04/09/2026

بودلہ پاوا گھر میں نقب زنی، ملزم گرفتار ، مال مسروقہ برآمد

ایس ایچ او تھانہ سٹی سیف الرحمن خان نے بمعہ ٹیم کے کارروائی کرتے ہوئے دیہہ بودلہ پاوا ایک گھر سے چوری نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم نسیم اختر ولد محمد صادق سکنہ بودلہ کو گرفتار کر لیا ملزم سے مسروقہ رقم پچاس ہزار روپے بھی برآمد

03/09/2026

نتھیاگلی مشکپوری ٹاپ پر لاپتہ ہونے والی 5 افراد پر مشتمل فیملی پولیس نے بحفاظت تلاش کر لی

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر سیاحوں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

نتھیاگلی مشکپوری ٹاپ کے مقام پر 5 افراد پر مشتمل فیملی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد میں تین خواتین اور دو مرد شامل تھے، جن کا تعلق پشاور سے بتایا گیا ہے۔

لاپتہ افراد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

محمد عثمان — عمر 29 سال
فرید رضوان — عمر 45 سال
شبانہ رفیق — عمر 40 سال
سنیلہ عثمان — عمر 27 سال
سعدیہ فرید — عمر 34 سال

پولیس کی ٹیموں نے مسلسل سرچ آپریشن کرتے ہوئے تمام پانچوں افراد کو بحفاظت تلاش کر لیا۔ پولیس اہلکاروں نے تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

پولیس کی بروقت کارروائی، پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر سرچ آپریشن کے باعث پانچوں افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے سیاحوں اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

منشیات فروش کے خلاف پی او ایف پولیس کی کارروائی، 995 گرام چرس برآمدتھانہ پی او ایف آئی پولیس نے منشیات فروش حنیف ولد محم...
03/09/2026

منشیات فروش کے خلاف پی او ایف پولیس کی کارروائی، 995 گرام چرس برآمد

تھانہ پی او ایف آئی پولیس نے منشیات فروش حنیف ولد محمد اسماعیل سکنہ سلطان پور کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے 995 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے حوالات تھانہ میں بند کر دیا گیا۔

Address

Police Headquarter
Abbottabad
22010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abbottabad Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share