Rescue 1122 Abbottabad

Rescue 1122  Abbottabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rescue 1122 Abbottabad, Government Organization, Deputy Commissioner Office, Abbottabad.

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد چھانگلہ گلی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم، فائرنگ کے نتیجے میں  2 افراد شدید زخمیایبٹ آباد: چھانگل...
04/09/2026

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد

چھانگلہ گلی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی
ایبٹ آباد: چھانگلہ گلی کے مقام پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہونے والے 2 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے موچی ٹھارہ ہسپتال نتھیاگلی منتقل کر دیا۔
زخمیوں کی شناخت عمران خان اور محمد عمر، ساکنہ گاؤں گاھندیاں، تاجوال کے نام سے ہوئی ۔

بعد ازاں حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد

04/09/2026
بارش کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد ہائی الرٹحالیہ بارشوں کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی جانب سے مختلف حساس مقا...
04/09/2026

بارش کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد ہائی الرٹ
حالیہ بارشوں کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی جانب سے مختلف حساس مقامات پر ریسکیو اہلکاروں اور ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ ارشد اقبال کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن کی زیرِ نگرانی تمام متعلقہ ٹیموں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔
ریسکیو اہلکار ممکنہ سیلابی صورتحال، لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری آلات و مشینری کے ہمراہ مختلف حساس مقامات پر موجود رہیں گے، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس کو یقینی بنایا جائے گا۔
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد — عوام کی حفاظت، ہماری اولین ترجیح

03/09/2026

*نتھیاگلی مکشپوری ٹاپ پر لاپتہ ہونے والے 5 افراد پر مشتمل فیملی کو ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت ریسکیو کر لیا*

*نتھیاگلی مکشپوری ٹاپ کے مقام پر 5 افراد پر مشتمل فیملی کے لاپتہ* ہونے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد میں تین خواتین اور دو مرد شامل تھے۔ تمام افراد کا تعلق پشاور سے بتایا گیا ہے۔

لاپتہ افراد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
محمد عثمان — عمر 29 سال
فرید رضوان — عمر 45 سال
شبانہ رفیق — عمر 40 سال
سنیلہ عثمان — عمر 27 سال
سعدیہ فرید — عمر 34 سال
تمام افراد کا تعلق پشاور سے ہے

ریسکیو ٹیموں نے مسلسل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت تلاش کر لیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر سرچ آپریشن کے باعث پانچوں افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں شہریوں اور سیاحوں کی حفاظت کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد

01/09/2026

🚨

موجودہ موسمی حالات اور ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد، ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ ارشد اقبال کی خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن کی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی جانب سے ندی نالوں اور دیگر حساس مقامات پر خصوصی حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی جائیں گی۔

عوام کو ندی نالوں کے قریب غیر ضروری جانے سے گریز، پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافے کی صورت میں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور ریسکیو 1122 و ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی تمام ٹیمیں ہائی الرٹ رہیں گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گی۔

☎️ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن 1122 پر کال کریں۔

ترجمان
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد

*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن کی ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید سے ملاقات*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد...
01/09/2026

*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن کی ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید سے ملاقات*
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد حفیظ رحمٰن نے ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ریسکیو 1122 ایبٹ آباد اور پولیس کے درمیان باہمی تعاون، مؤثر رابطہ کاری اور مختلف ایمرجنسیز کے دوران مشترکہ ریسپانس کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال، حادثے یا ناگہانی واقعے کے دوران دونوں اداروں کے درمیان بروقت معلومات کا تبادلہ اور بہترین کوآرڈینیشن عوام کو فوری اور مؤثر امداد کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن نے پولیس اور ریسکیو 1122 کے درمیان مثالی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ دونوں اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ باہمی رابطہ اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
یہ ملاقات ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ ارشد اقبال کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو 1122 اور پولیس کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن، باہمی تعاون اور ایمرجنسی ریسپانس کو مزید مربوط بنانے کے سلسلے میں کی گئی۔

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد

*ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے اگست 2026 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی**ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد ...
01/09/2026

*ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے اگست 2026 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی*

*ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشن نارتھ ارشد اقبال* کی خصوصی ہدایات پر *ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن* نے ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی اگست 2026 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد ساجد اقبال کے مطابق ماہِ اگست کے دوران کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 34,189 کالز موصول ہوئیں، جن میں 10,412 انفارمیشن/ڈراپ کالز جبکہ 23,081 غیر ضروری یا کڈز کالز شامل تھیں۔
ترجمان کے مطابق ماہِ اگست کے دوران ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے مجموعی طور پر 561 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس فراہم کیا، جبکہ 504 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا۔
ایمرجنسیز کی تفصیل:
440 میڈیکل ایمرجنسیز
50 روڈ ٹریفک حادثات (RTAs)
12 آگ لگنے کے واقعات
6 گولی لگنے/تشدد کے واقعات
1 ڈوبنے کا واقعہ
65 دیگر ریکوری آپریشنز
3 ایسے کیسز جن میں متاثرہ افراد پہلے ہی جاں بحق ہو چکے تھے
اسی طرح ریفرل ایمرجنسی سروس کے تحت مجموعی طور پر 190 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 173 مریض ضلع کے اندر جبکہ 17 مریض بہتر علاج کی سہولیات کے لیے بیرونِ ضلع منتقل کیے گئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد

01/09/2026

🌧️ بارش کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد ہائی الرٹ 🚨

*ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ ارشد اقبال کی خصوصی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن کی زیرِ قیادت ممکنہ مون سون بارشوں کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، جبکہ تمام امدادی گاڑیاں، ایمبولینسز اور ضروری ریسکیو آلات بھی ہمہ وقت الرٹ اور تیار رکھے گئے ہیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔
ریسکیو 1122 شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ندی نالوں اور برساتی پانی کے قریب جانے سے اجتناب کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد

*افتتاحی تقریب کے موقع پر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی خصوصی تعیناتی*ایبٹ آباد ایڈونچر پارک، شملہ پہاڑی کی افتتاحی تقریب کے ...
29/08/2026

*افتتاحی تقریب کے موقع پر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی خصوصی تعیناتی*

ایبٹ آباد ایڈونچر پارک، شملہ پہاڑی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر علی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد کے پیشِ نظر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشن نارتھ ارشد اقبال کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن کی زیرِ قیادت ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو مختلف اہم مقامات پر تعینات کر دیا گیا۔
ریسکیو ٹیمیں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے فوری اور مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام ضروری طبی و امدادی سامان کے ہمراہ مکمل الرٹ رہیں گی۔ اس موقع پر شہریوں اور تقریب میں شریک افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو 1122 کی جانب سے خصوصی ایمرجنسی رسپانس پلان تشکیل دیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد عوامی اجتماعات اور اہم تقریبات کے دوران بروقت طبی امداد اور ہنگامی خدمات کی فراہمی کے لیے ہمیشہ مستعد اور پرعزم ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد

Address

Deputy Commissioner Office
Abbottabad
22010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share