Water & Sanitation Services Company Abbottabad

Water & Sanitation Services Company Abbottabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Water & Sanitation Services Company Abbottabad, Government Organization, 3rd Floor Jinnah Plaza, Jinnah Road Main Bazar Abbottabad, Abbottabad.

WSSCA established by Government of Khyber Pakhtunkhwa to provide integrated yet improved drinking water, Sanitation and solid waste management services in District Abbottabad.

04/09/2026

ایبٹ آباد!
واسا ایبٹ آباد کی ٹیم نے سٹوڈنٹس امپاورمنٹ الائنس کے اشتراک سے الیاسی مسجد اور اس کے گردونواح میں منعقدہ خصوصی صفائی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔
اس خصوصی صفائی مہم کی خوبصورت جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں

ایبٹ آباد!واسا ایبٹ آباد کی ٹیم نے سٹوڈنٹس امپاورمنٹ آلائنس کے ممبران کے ہمراہ تاریخی الیاسی مسجد کے گرد و نواح میں خصوص...
04/09/2026

ایبٹ آباد!
واسا ایبٹ آباد کی ٹیم نے سٹوڈنٹس امپاورمنٹ آلائنس کے ممبران کے ہمراہ تاریخی الیاسی مسجد کے گرد و نواح میں خصوصی صفائی مہم کا انعقاد کیا، جس کے دوران علاقے کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا گیا۔

صفائی مہم کے دوران شرکاء نے علاقے میں موجود کچرا اٹھا کر مقررہ مقامات پر منتقل کیا اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر شرکاء نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو پیغام دیتے ہوئے اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات پر پھینکنے سے گریز کریں۔ خصوصاً سیاحتی مقام الیاسی پارک میں سیر و تفریح کے دوران ساتھ لائی جانے والی خورد و نوش کی اشیاء کے ریپرز، بوتلیں اور دیگر باقیات واپس اپنے ساتھ لے جائیں یا انہیں واسا کی جانب سے مختص کردہ مقامات پر موجود کچرے کے ڈبوں میں ڈالیں۔

شرکاء نے کہا کہ شہر اور سیاحتی مقامات کو صاف ستھرا رکھنا صرف اداروں کی نہیں بلکہ ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عوام کے تعاون سے ہی ایبٹ آباد کو مزید صاف، خوبصورت اور صحت مند شہر بنایا جا سکتا ہے۔

ایبٹ آباد! ترجمان واسا ایبٹ آباد عمر سواتی نے عوامی شعور و آگاہی کے سلسلے میں تاریخی الیاسی مسجد میں خطبۂ جمعہ سے قبل م...
04/09/2026

ایبٹ آباد!
ترجمان واسا ایبٹ آباد عمر سواتی نے عوامی شعور و آگاہی کے سلسلے میں تاریخی الیاسی مسجد میں خطبۂ جمعہ سے قبل منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صفائی کی اہمیت، صاف ستھرے ماحول اور پانی کے محتاط استعمال کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر عمر سواتی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے قرآنِ کریم کی آیت کا ترجمہ بیان کیا کہ “بے شک اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں اور پاک صاف رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔” انہوں نے صفائی کے حوالے سے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کو دینِ اسلام میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

ترجمان واسا نے اہلیانِ علاقہ سے اپیل کی کہ شہر کو صاف رکھنے کے لیے واسا ایبٹ آباد کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ صرف ادارے کی جانب سے مقرر کردہ مقامات پر ہی پھینکیں، تاکہ شہر کی صفائی کا نظام مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔

پانی کے تحفظ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمر سواتی نے قرآنِ کریم کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پانی کو ایک مقررہ مقدار کے ساتھ زمین پر اتارا ہے، اس لیے ہمیں اس عظیم نعمت کی قدر کرتے ہوئے اس کے استعمال میں احتیاط اور کفایت شعاری سے کام لینا چاہیے۔ انہوں نے نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے پانی کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب اور اس نعمت کے تحفظ پر زور دیا۔

عمر سواتی نے کہا کہ واسـا ایبٹ آباد شہریوں کو معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ سروسز میں کسی بھی کمی، خرابی یا مسئلے کی صورت میں واسا کے کمپلینٹ سیل سے فوری رابطہ کریں، تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان واسا نے الیاسی مسجد کے خطیب، انتظامیہ اور اہلیانِ علاقہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر صفائی اور پانی کے تحفظ کے اہداف کا حصول ممکن نہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی شعور و آگاہی کے لیے آئندہ بھی مساجد اور دیگر عوامی مقامات پر آگاہی مہم جاری رکھی جائے گی اور منبر و محراب سے صفائی، پانی کے تحفظ اور شہری ذمہ داریوں کے حوالے سے مؤثر پیغام اجاگر کیا جائے گا۔

خصوصی صفائی مہمالیاسی مسجد، نواں شہر، ایبٹ آباد
03/09/2026

خصوصی صفائی مہم
الیاسی مسجد، نواں شہر، ایبٹ آباد

03/09/2026

02/09/2026

ایبٹ آباد!واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیز خیبر پختونخوا کے دوسرے کوآرڈینیشن اجلاس کے کامیاب اختتام کے بعد اجلاس کے شرکا...
02/09/2026

ایبٹ آباد!
واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیز خیبر پختونخوا کے دوسرے کوآرڈینیشن اجلاس کے کامیاب اختتام کے بعد اجلاس کے شرکاء نے جائیکا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ چونا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انجینئر واثق منصور نے وفد کو پلانٹ کی استعدادِ کار، پانی کے حصول، صاف پانی کی تیاری کے مختلف مراحل، پانی کی ترسیل اور کلورینیشن کے عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بعد ازاں شرکاء نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے زیرِ تعمیر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں ریزیڈنٹ انجینئر سید افسر نے وفد کو منصوبے کی تعمیراتی پیش رفت، کام کے معیار، تکنیکی پہلوؤں اور دیگر اہم امور کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔

اجلاس کے شرکاء نے دونوں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے پانی کی فراہمی اور ٹریٹمنٹ کے جدید نظام میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

Water and Sanitation Services Company Haripur
Water & Sanitation Services Company Kohat
Water & Sanitation Services Company Mardan
Water and Sanitation Services Company Mingora Swat
Water and Sanitation Services - WSSC Bannu Division
Water & Sanitation Services Peshawar

ایبٹ آباد میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیز خیبر پختونخوا کے دوسرے کوآرڈینیشن اجلاس کے کامیاب اختتام پر چیئرمین بورڈ ...
02/09/2026

ایبٹ آباد میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیز خیبر پختونخوا کے دوسرے کوآرڈینیشن اجلاس کے کامیاب اختتام پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا ایبٹ آباد ساجد خان جدون اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا ایبٹ آباد انجینئر ریحان یوسف اجلاس کے شرکاء کو یادگاری سووینئرز پیش کر رہے ہیں۔

Water and Sanitation Services Company Haripur
Water & Sanitation Services Company Kohat
Water & Sanitation Services Company Mardan
Water and Sanitation Services Company Mingora Swat
Water and Sanitation Services - WSSC Bannu Division

ایبٹ آباد: واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیز خیبر پختونخوا کے دوسرے کوآرڈینیشن اجلاس کے کامیاب اختتام پر اجلاس کے شرکاء ک...
02/09/2026

ایبٹ آباد: واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیز خیبر پختونخوا کے دوسرے کوآرڈینیشن اجلاس کے کامیاب اختتام پر اجلاس کے شرکاء کا چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا ایبٹ آباد ساجد خان جدون کے ہمراہ گروپ فوٹو۔

Water and Sanitation Services Company Haripur
Water & Sanitation Services Company Kohat
Water & Sanitation Services Company Mardan
Water and Sanitation Services Company Mingora Swat
Water and Sanitation Services - WSSC Bannu Division

ایبٹ آباد میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیز خیبر پختونخوا کا دوسرا کوآرڈینیشن اجلاس، اہم امور پر تفصیلی مشاورتواٹر ای...
02/09/2026

ایبٹ آباد میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیز خیبر پختونخوا کا دوسرا کوآرڈینیشن اجلاس، اہم امور پر تفصیلی مشاورت

واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیز خیبر پختونخوا کا دوسرا کوآرڈینیشن اجلاس واسا ایبٹ آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا ایبٹ آباد ساجد خان جدون نے کی۔

اجلاس میں صوبے کی تمام واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیز کو درپیش مسائل، انتظامی و آپریشنل چیلنجز، باہمی تعاون، کارکردگی میں بہتری اور مستقبل کی منصوبہ بندی سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا پشاور ملک شہاب خان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا بنوں سکندر حیات، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا ڈیرہ اسماعیل خان نعمت اللہ گنڈاپور، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا ہری پور آغا شبیر احمد اعوان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا کوہاٹ محمد سعد، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا مردان انجینئر عادل نواز خان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا ایبٹ آباد انجینئر ریحان یوسف اور جنرل منیجر پروجیکٹس واسا سوات انجینئر ذیشان پرویز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران تمام شرکاء نے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی، جاری منصوبوں، درپیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ صوبے میں پانی و صفائی کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنیز کے درمیان مؤثر رابطہ، تجربات کا تبادلہ اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔

اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا ایبٹ آباد ساجد خان جدون نے تمام شرکاء کو ایبٹ آباد آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کمپنیز کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا اور باہمی مشاورت سے مسائل کا حل تلاش کرنا ایک مثبت اور مؤثر اقدام ہے، جس سے اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا ایبٹ آباد انجینئر ریحان یوسف نے اجلاس کے شرکاء کو خیبر پختونخوا سٹیزن امپروومنٹ پروجیکٹ (KPCIP) کے تحت جاری مختلف منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبوں کی پیش رفت، اہم اجزاء اور متوقع فوائد سے آگاہ کیا۔

اجلاس کے اختتام پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز واسا ایبٹ آباد ساجد خان جدون اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر واسا ایبٹ آباد انجینئر ریحان یوسف نے شرکاء میں واسا ایبٹ آباد کی جانب سے یادگاری سووینئرز تقسیم کیے۔

بعد ازاں اجلاس کے شرکاء نے جائیکا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ چونا کا دورہ کیا، جہاں انجینئر واثق منصور نے وفد کو پلانٹ کی استعدادِ کار، پانی کے حصول، واٹر ٹریٹمنٹ کے مختلف مراحل، پانی کی تقسیم اور کلورینیشن کے عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

شرکاء نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے زیرِ تعمیر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں ریزیڈنٹ انجینئر سید افسر نے وفد کو منصوبے کی تعمیراتی پیش رفت، کام کے معیار اور دیگر تکنیکی امور کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔

شرکاء نے واسا ایبٹ آباد کی جانب سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن کے شعبے میں جاری اقدامات اور جدید منصوبوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو بہتر، پائیدار اور معیاری پانی و صفائی کی سہولیات کی فراہمی کے لیے باہمی تعاون اور رابطے کا سلسلہ مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

Water and Sanitation Services Company Haripur
Water & Sanitation Services Company Kohat
Water & Sanitation Services Company Mardan
Water and Sanitation Services Company Mingora Swat
Water & Sanitation Services Peshawar
Water & Sanitation Services Company D.I.Khan
Water and Sanitation Services - WSSC Bannu Division

Address

3rd Floor Jinnah Plaza, Jinnah Road Main Bazar Abbottabad
Abbottabad
22010

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 00:00 - 00:15

Telephone

+92992920048

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Water & Sanitation Services Company Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Water & Sanitation Services Company Abbottabad:

Shortcuts

Share