Neeloi Seer Sharqi Abbottabad

Neeloi Seer Sharqi Abbottabad Known For Hospitality, Unity, Amity، brotherhood.

📢📢
23/07/2026

📢📢





محلہ نیلوئی اور گردو نواح کی خواتین اور بچیوں کے لیے۔
23/07/2026

محلہ نیلوئی اور گردو نواح کی خواتین اور بچیوں کے لیے۔

22/07/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن..!!
انتہائی دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ نیلوئی پٹی تار والے اسحاق صاحب کی بہو، اور شوکت عباسی صاحب کی زوجہ محترمہ، میرا رحمال والے فیصل عباسی ،غالب عباسی کی ہمشیرہ، اور مزمل عباسی کی والدہ محترمہ رضائے الہی سے وفات پا چکی ہیں
دعا ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کی کامل بخشش اور مغفرت فرمائے ،
اور لوحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

13/07/2026

اہم پیغام لازمی پڑھیں اور شیئر کریں۔





12/07/2026



گاؤں   - تحصیل لورہ، ضلع ایبٹ آباد  مختصر تعارف تاریخ، تہذیب، حدود اربعہ ۔-نیلوئ یونین کونسل سیر شرقی، تحصیل لورہ کا حصہ...
06/07/2026

گاؤں - تحصیل لورہ، ضلع ایبٹ آباد
مختصر تعارف تاریخ، تہذیب، حدود اربعہ ۔
-نیلوئ یونین کونسل سیر شرقی، تحصیل لورہ کا حصہ ہے۔

نیلوئی سیر شرقی ہزارہ کے قدیم پہاڑی گاؤں میں سے ہے۔
- پاکستان کے وجود میں آنے سے پہلے یہاں انگریز اور سکھ اور کسی جگہ ہندو آباد تھے۔
تاریخ میں یہاں کے مقامی لوگوں کا ذریعہ معاش کاشتکاری اور مال مویشی تھا، جو بعد میں پاکستان کے مختلف شہروں میں کاروبار اور ملازمتوں میں تبدیل ہوا اور کچھ لوگ بیرون ملک برسر روزگار رہائش پذیر ہوئے ۔

- زبان: ہندکو، پہاڑی اور اردو بولی جاتی ہے۔
- قبائل: زیادہ تر عباسی، اعوان، گجر برادری۔
- رسم و رواج: مہمان نوازی، مقامی مشاورتی کمیٹی، شادی میں مہندی بارات ،ولیمہ،سب مل کر شادی بیاہ اور فوتگی پر کام کاج کرنا کھانا بنانا، مہمانوں کو کھانا کھلانا اور باقی سب کاموں کے مہمان نوازی کرنا یہاں اعزاز سمجھا جاتا ہے ۔
عیدالفطر کا تہوار ہو۔یا عید الاضحی سب محلہ دار اکٹھے ہو کر خوشی مناتے ہیں اور رمضان ہو محرم الحرام ہو ربیع الاول کے مذہبی اجتماعات سب یکجا ہو کر عبادات، صدقات و خیرات شامل ہوتے ہیں۔
- لباس و کھانا: مرد حضرات شلوار قمیض کے ساتھ واسکٹ، خواتین سادہ شرعی لباس عبایا، بھرقعہ۔
کھانے میں روایتی کھانے ۔
حدود اربعہ
نیلوئی سیر شرقی "نیلوئی سیر" کے 2 حصوں میں سے مشرقی حصہ ہے۔
-شمال: نیلوئی سیر شرقی غربی اور جنگل کا علاقہ
- جنوب: تروڑ اور یونین کونسل گورینی کے دیگر چھوٹے گاؤں
- مشرق: پہاڑی سلسلہ جو ٹائیں لیراں باڑیاں کی طرف جاتا ہے
- مغرب: نگری ٹوٹیال لورہ بازار اور مین روڈ کی طرف

گاؤں میں ایک پرائمری سکول اور ایک جامع مسجد موجود ہے۔
سفری سہولیات کے حوالے سے نیلوئ ایک مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔
نیلوئ تا پنڈی بس سروس،
ٹویوٹا ہائی ایس سروس،
نیلوئ تا باڑیاں جیپ سروس۔

آج مورخہ 14 جون 2026 بروز اتوار جناب   کی شادی کی تقریب  #نیلوئ سیر شرقی کے مقام پر منعقد ہوئی ۔ تمام اہلیان محلہ کی طرف...
14/06/2026

آج مورخہ 14 جون 2026 بروز اتوار جناب کی شادی کی تقریب #نیلوئ سیر شرقی کے مقام پر منعقد ہوئی ۔ تمام اہلیان محلہ کی طرف سے حارث رؤف کو بہت بہت ہو ۔

22/02/2026

رمضان المبارک کا آج چوتھا روزہ، محلہ نیلوئ اور گاؤں کے کے تمام مرحومین بزرگ، خواتین ، نوجوان، بچے جو اس دنیا سے رخصت ہوگئے انکے لیے دعا کریں اللہ پاک سب کی مغفرت فرمائے ۔ سب کی قبر و حشر کی منازل آسان فرمائے ۔ ہمارے محلے میں جو بیمار ہیں اللّٰہ پاک رمضان کے صدقے شفا یابی عطا فرمائے ۔ اللّٰہ پاک محلے والوں کو اتفاق و اتحاد عطا فرمائے، مساجد کو آباد کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محلہ نیلوئ سےطارق عباسی اور واسر عباسی کی والدہ ماجدہ انتقال فرما گئ ہیں، اللّ...
18/01/2026

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محلہ نیلوئ سے
طارق عباسی اور واسر عباسی
کی والدہ ماجدہ انتقال فرما گئ ہیں، اللّٰہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
نماز جنازہ آج رات دس (10:00)بجے ادا کی جائے گی۔

Address

Neeloi Model Village UC Seer Sharqi
Abbottabad
22360

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Neeloi Seer Sharqi Abbottabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share