30/08/2026
انصاف یوتھ وِنگ ایبٹ آباد سٹی کے صدر عمیر خان اور جنرل سیکرٹری امجد جمیل خان ایڈووکیٹ کی ضلعی صدر ندیم خان سے ملاقات، ملاقات میں سابقہ ریجنل صدر سردار احمدزیب صاحب بھی شامل تھے، ضلعی صدر ندیم خان نے نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلعی صدر نے تنظیم سازی جلد از جلد ختم کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر سابقہ ریجنل صدر جناب سردار احمدزیب نے دونوں نوجوانوں کو اپنی ذہین نصیحتوں سے نوازا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں ریجنل انفارمیشن سیکرٹری معظم خانزادہ اور ریجنل فوکل پرسن عبداللہ عزیز بھی موجود رہے۔