Abbottabad Police Updates

Abbottabad Police Updates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abbottabad Police Updates, Government Organization, Abbottabad.

ایس ایچ او تھانہ کوٹھیالہ کیڈٹ گل رحمن قریشی نے سٹاف اور مقامی افراد کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے جنگل میں لگنے وال...
09/06/2026

ایس ایچ او تھانہ کوٹھیالہ کیڈٹ گل رحمن قریشی نے سٹاف اور مقامی افراد کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔ پولیس اہلکاروں اور اہل علاقہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں حصہ لیا، جس سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔
پولیس اور مقامی افراد کی بروقت کارروائی کو علاقہ مکینوں نے سراہا۔

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مختلف مقامات پر مخصو...
09/06/2026

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مختلف مقامات پر مخصوص اوقات میں اچانک سنیپ چیکنگ اور سخت ناکہ بندیوں کا انعقاد کیا گیا۔
پولیس کی بھاری نفری نے داخلی و خارجی راستوں، مشکوک گاڑیوں اور افراد کی کڑی چیکنگ کی، جبکہ شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایبٹ آباد پولیس ہر لمحہ الرٹ، جرائم پیشہ عناصر کیلئے گھیرا تنگ۔

ایس ایچ او کینٹ علی جدون کی اہم کارروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 02 ملزمان گرفتار۔پو...
09/06/2026

ایس ایچ او کینٹ علی جدون کی اہم کارروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 02 ملزمان گرفتار۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حمزہ ولد بشیر اور ارسلان ولد نیاز ساکنان کنج کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 01 عدد رپیٹر اور 01 عدد پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

PS Mangal Police Staff during snap checking ...
09/06/2026

PS Mangal Police Staff during snap checking ...

ایس ایچ او تھانہ سکندر آباد انسپکٹر دلپزیر خان کی کارروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا عزیر ولد سعید سکنہ نڑ...
09/06/2026

ایس ایچ او تھانہ سکندر آباد انسپکٹر دلپزیر خان کی کارروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا عزیر ولد سعید سکنہ نڑیاں گرفتار، ملزم کے قبضے سے 8 ایم ایم رائفل برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

09/06/2026

خدارا اس بات کو سمجھیں کہ بائیک یا سکوٹی چلانے کا مطلب ریس بریک نہیں ہے۔
اپنے بچوں کی زندگی سےکھیلنا چھوڑ دیں اور اپنی ذمہ داریوں کو پُورا کریں۔
بچے اپنا کُچھ سوچنے کو ترجیح نہیں دیتے کہ کس وقت اُنکو کیسے خود کی حفاظت کرنی ہے۔









ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد کی کارروائی، دوران گشت ملزم کے قبضے سے 02 بوتل دیسی شراب برآمد کر لی گئی۔پولیس ...
09/06/2026

ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد کی کارروائی، دوران گشت ملزم کے قبضے سے 02 بوتل دیسی شراب برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ایس ایچ او کوٹھیالہ کیڈٹ گل رحمن قریشی ، کوٹھیالہ بازار میں قائم بینک میں سکیورٹی اہلکاروں کا اسلحہ چیک کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔
09/06/2026

ایس ایچ او کوٹھیالہ کیڈٹ گل رحمن قریشی ، کوٹھیالہ بازار میں قائم بینک میں سکیورٹی اہلکاروں کا اسلحہ چیک کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔

ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن کا امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سرکل حویلیاں کے پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کے ہمراہ اہم...
09/06/2026

ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن کا امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سرکل حویلیاں کے پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کے ہمراہ اہم اجلاس۔
اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات، مجالس و جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، مشتبہ افراد کی نگرانی، ہوٹل آئی سافٹ ویئر چیکنگ، کرایہ داروں کی تصدیق اور ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، حساس مقامات پر پولیس نفری بڑھائی جائے، داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے جبکہ مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے حویلیاں پولیس ہمہ وقت الرٹ اور متحرک ہے۔

Address

Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abbottabad Police Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share