Pti Europe

Pti Europe
ڈٹے رہو اور متحد رہو ایمان کے ساتھ یقین کے ساتھ پاکستان کے ساتھ عمران خان کے ساتھ

07/06/2026

پی ٹی آئی کے سپیس سیشن میں سلمان اکرم راجہ کی وکٹری سپیچ !
“آپ سب کو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ شاندار دن تھا، جمہوریت کی فتح کا دن تھا، پی ٹی آئی کی فتح کا دن تھا”۔

07/06/2026

پوری پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو گلگت بلتستان کی تاریخی کامیابی مبارک ہو!

‏گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ثابت کر دیا کہ عوامی رائے کو دبایا نہیں جا سکتا۔ بلند و بالا پہاڑوں سے اٹھنے والی یہ آواز پورے پاکستان میں گونج رہی ہے۔ یہ کامیابی صرف گلگت بلتستان کی نہیں بلکہ ہر اُس پاکستانی کی جیت ہے جو جمہوریت، انصاف اور عوامی حقِ حکمرانی پر یقین رکھتا ہے۔

‏تمام کارکنان، سپورٹرز اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ 💚✌️

‏گلگت بلتستان کا فیصلہ , عوام کا فیصلہ!
‏جیت مبارک پاکستان، جیت مبارک تحریکِ انصاف! 🇵🇰💚✌️

پاکستان تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں تاریخی کامیابی مبارک ہو! ✌️‏گلگت بلتستان کے غیور عوام کو سلام اور پاکستان تحریک ...
07/06/2026

پاکستان تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں تاریخی کامیابی مبارک ہو! ✌️

‏گلگت بلتستان کے غیور عوام کو سلام اور پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
‏عوام جیت گئے، ووٹ جیت گیا، گلگت بلتستان جیت گیا! 🇵🇰💚✌️

‏⁧‫ ‬⁩

07/06/2026

گلگت بلتستان کے غیرت مند عوام کا ہر ووٹ اپنے قائد عمران خان کے نام۔

‏⁧‫

06/06/2026

سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید خان کا کل ہونے والے انتخابات کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کے نام اہم پیغام۔
‏⁦‪Muhammad Khalid Khurshid Khan

02/06/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی اسپیکر خیبرپختونخوا بابر سلیم سواتی اور دیگر اراکینِ پارلیمنٹ کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو۔

‏انہوں نے کہا کہ آج ہم عمران خان اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے یہاں موجود ہیں۔ آئین، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کے مطابق عمران خان کو تمام قانونی سہولیات اور انصاف فراہم کیا جانا چاہیے۔Muhammad Sohail Afridi

‏⁧‫ ‬⁩

چلو چلو اڈیالہ چلو۔
02/06/2026

چلو چلو اڈیالہ چلو۔

01/06/2026

قوم اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑی تھی، کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔
‏کیونکہ عشق جب سچا ہو تو وقت، حالات اور سازشیں بھی اسے ختم نہیں کر سکتیں۔
‏⁧‫ ‬⁩

‏آج یورپ کے ایک جمہوری ملک مالٹا ریپبلک میں الیکشن ہو رہے ہیں۔‏یہاں نہ کسی جماعت سے انتخابی نشان چھینا گیا، نہ اپوزیشن ک...
30/05/2026

‏آج یورپ کے ایک جمہوری ملک مالٹا ریپبلک میں الیکشن ہو رہے ہیں۔
‏یہاں نہ کسی جماعت سے انتخابی نشان چھینا گیا، نہ اپوزیشن کو دبایا گیا، نہ پولیس نے کسی کو کمپین سے روکا، نہ فوج سیاست میں مداخلت کرتی نظر آئی، اور نہ ہی الیکشن کمیشن نے جانبداری دکھائی۔
‏حکومتی جماعت اور اپوزیشن دونوں کو برابر کا حق، آزادی اور لیول پلیئنگ فیلڈ دی گئی ہے۔

‏دوسری طرف ہمارے پاکستان میں، گلگت بلتستان کے انتخابات میں، جمہوریت کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔
‏ایک جماعت سے انتخابی نشان چھینا گیا، پھر جس جماعت کے ساتھ اتحاد ہوا اُس کا نشان بھی چھین لیا گیا۔ امیدواروں کو کمپین نہیں کرنے دی جا رہی، لیڈرشپ کو گرفتار کیا جا رہا ہے، جھنڈے لگانے تک کی اجازت نہیں، جبکہ حکومتی جماعت کو مکمل فری ہینڈ دیا گیا ہے۔

‏یہ کیسی جمہوریت ہے؟
‏یہ کیسا قانون ہے؟
‏جہاں ایک سوچ کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت استعمال کی جائے، وہاں آزادی نہیں بلکہ خوف کا نظام جنم لیتا ہے۔

‏قومیں انصاف، آزادیِ رائے اور شفاف انتخابات سے ترقی کرتی ہیں، جبکہ جبر، انتقام اور فسطائیت ملکوں کو تباہی کی طرف لے جاتے ہیں۔
‏پاکستان کو جمہوریت چاہیے، جنگل کا قانون نہیں۔

‏⁦‪ ‬⁩
‏⁦‪ ‬⁩
‏⁦‪ ‬⁩

Adres

Amsterdam

Telefoon

+31684261811

Website

Meldingen

Wees de eerste die het weet en laat ons u een e-mail sturen wanneer Pti Europe nieuws en promoties plaatst. Uw e-mailadres wordt niet voor andere doeleinden gebruikt en u kunt zich op elk gewenst moment afmelden.

Contact De Organisatie

Stuur een bericht naar Pti Europe:

Delen