Allama Dr.Ghulam Muhammad Fakhruddin

Allama Dr.Ghulam Muhammad Fakhruddin G.S Majlis wahdat Muslimeen Pakistan Qom

20/11/2015

☆شہید منیٰ علامہ غلام فخر الدین کے چہلم کی مناسبت سے ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی کا پیغام👇👇
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و خارجہ امور کے سربراہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ سب سے پہلے تو اس سال سانحہ منٰی میں یزیدان عصر کے ہاتھوں ہزاروں شہداء کی شہادت پر ہم پوری ملت اسلامیہ کی خدمت میں تعزیت و تسليت پیش کرتے ہیں، ليكن ہمارا صدمہ اور خساره بہت بڑا ہے، كيونکہ اس سانحے میں شہید ہونے والی عظیم شخصیات میں سے ایک ہمارے انتہائی عزيز اور واجب القدر دوست، مبلغِ اسلام، مایہ ناز اور بلند پايہ تنظیمی و علمی شخصیت حجت الاسلام والمسلمين ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین بھی ہیں، جو مجلس وحدت مسلمين شعبہ قم كے سربراه اور ہمارے ايک مركزی ليڈر شمار ہوتے تھے۔ ان کی شہادت سے ایک ضعیف ماں اور کمسن بچوں کا سہارا ضرور ٹوٹا ہے اور یقیناً يہ شهيد کے اہلِ خانہ كيلئے ایک ناقابلِ فراموش گھاو ہے، ليكن درحقيقت ان کی شهادت سے پورے عالمِ اسلام میں اس زخم سے کئی گنا بڑا شگاف پيدا ہوگیا ہے، حديث شريف میں آيا ہے "اذا مات العالم ثلم في الاسلام ثلمة لايسدها شئ" ان کی مظلومانہ اور غريب الوطنی کی شهادت سے پورے عالمِ اسلام میں ایک شگاف پڑا ہے اور خلا پيدا ہوا ہے اور يہ پوری ملت پاکستان کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

ہم اس عظیم شہادت کی مناسبت سے وارث خون شهداء حضرت امام مهدی (عج)، انكے نائب ولی امر مسلمین، و مراجع عظام اور علماء كرام و ملت پاکستان بالخصوص مجلس وحدت مسلمین كے سربراه ناصر ملت کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ خداوندِ عالم شہید کے اہلِ خانہ کو صبر و استقامت عطا کرے اور شہید کے چاہنے والوں کو ان کے مشن کو جاری رکھنے کی سعادت نصیب کرے۔ ہم یہاں پر پوری ملت اسلامیہ خصوصاً ملتِ پاکستان سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ آلِ سعود کے ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرے اور حرمين شريفين كے انتظامات کی ذمہ داری نااہل سعودی حکومت کی بجائے (او آئی سی) يا مسلمانوں كے كسی معتمد ادارے کو سونپنے کی تحريک چلائے۔
مثلِ شبیرؑ جو پیغامِ عمل دیتے ہیں
ایسے ہی لوگ زمانے کو بدل دیتے ہیں

اے شہید منیٰ تیری عظمت کو سلام
20/11/2015

اے شہید منیٰ تیری عظمت کو سلام

09/03/2015
03/03/2015
ایم ڈبلیوایم پاکستان شعبہ قم المقدسہ کی نئی کابینہ کے اراکین کا اعلان، شعبہ جاتی کمیٹیاں تشکیلوحدت نیوز(قم المقدسہ)مجلس ...
02/03/2015

ایم ڈبلیوایم پاکستان شعبہ قم المقدسہ کی نئی کابینہ کے اراکین کا اعلان، شعبہ جاتی کمیٹیاں تشکیل
وحدت نیوز(قم المقدسہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم آفس میں ایک اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین نے کی۔ اجلاس میں حوزہ علمیہ قم کے علماء اور طلاب نے شرکت کی۔ علامہ ڈاکٹرغلام محمد فخرالدین نے علماء اور فضلاء کے مشورے سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی نئی کابینہ کا اعلان کیا اور آئندہ فعالیت کے لئے تین کمیٹیوں کا بھی اعلان کیا، تعلیم و تحقیق کمیٹی، ثقافت و تعلقات عامہ کمیٹی، میڈیا اور سیاست کمیٹی۔ اس اہم اجلاس سے خطاب میں حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کا کہنا تھا کہ ملت تشیع کے قومی پلیٹ فارم مجلس وحدت مسلمین کی پاکستان، قم المقدس اور دیگر ممالک اور شہروں میں خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین نے علماء اور طلاب کو نئے عزم و خلوص کے ساتھ ملت تشیع کی خدمت اور طلاب کی علمی و فکری مدد کی دعوت دی۔ آخر میں دعا امام زمان کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

Address

Qom
NIL

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allama Dr.Ghulam Muhammad Fakhruddin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Allama Dr.Ghulam Muhammad Fakhruddin:

Share