08/04/2018
قال علی علیہ السلام : اوضع العلم ما وقف علی اللسان و ارفعه ما ظهر فی الجوارح و الارکان
سب سے حقیر علم وہ ہے جو صرف زبان پر رہ جائے اور سب سے زیادہ قیمتی علم وہ جس کا اظهار اعضاء و جوارح سے ہوجائے_
توضیح :
افسوس کہ دور حاضر میں علم کا چرچا صرف زبانون پروہ گیا ہے اور قوت گویائی ہی کو کمال علم تصور کرلیا گیا ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ عمل و کردار کا فقدان ہوتا جارہا ہے اور عوام الناس اپنی ذاتی جهالت سے زیادہ دانشوری اور اہل علم کی بدولت تباه برباد ہورہے ہیں.